02/08/2025
مظفرگڑھ ( معظم ڈوگر سے )
ڈوگر گروپ کے سربراہ ہر دلعزیز سیاستدان ممبر صوبائی اسمبلی سردار محمد عون حمید ڈوگر کی خصوصی کاوشوں سے خان گڑھ شہر میں تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر کنکریٹ سڑک اور سیوریج کی تعمیر کے لئے 16 کروڑ روپے کی خطیر رقم کی منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ سڑک اندرون شہر خان گڑھ میں تعمیر کی جائے گی جو کہ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی سڑک کے منصوبے کا افتتاح ممبر صوبائی اسمبلی پی پی 271 سردار محمد عون حمید ڈوگر نے کیا
منصوبے کے تحت شہر میں تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کی جائے گی جس سے عوام کو براہِ راست ریلیف ملے گا اور امدو رفت میں آسانی ہوگی اس سڑک کی تعمیر خان گڑھ کی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جو سردار محمد عون حمید ڈوگر کی کاوشوں سے پایہ تکمیل کو پہنچا
افتتاح کے موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی سردار محمد عون حمید ڈوگر نے کہا کہ یہ منصوبہ عوامی فلاح و بہبود کا مظہر ہے اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اس سڑک کی تعمیر کے لئے فنڈز جاری کئے اس منصوبے کی تکمیل سے خان گڑھ کے عوام کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے۔۔