Daily Urdu Online

Daily Urdu Online Daily Urdu Online recently launched, and will upload latest news about current affairs and different stories from Pakistan and all over the world.

02/12/2022

امریکی ایئر فورس بی 21 ریڈر کے نام سے ایک نئے بمبار طیارے کی رونمائی کرنے والی ہے جو جوہری اور روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے

02/12/2022

انڈیا میں بغیر دعوت کے شادی کی تقریب میں گھس کر کھانا والے نوجوان سے برتن دھلوائے گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

ہم غدار ہیں"ہم را کے ایجنٹ ہیں ""ہم کافر ہیں""ہم واجب القتل ہیں" کیونکہ ہم ایک کرپٹ جنرل سے اس کی دولت کا حساب مانگتے ہی...
12/09/2021

ہم غدار ہیں

"ہم را کے ایجنٹ ہیں "

"ہم کافر ہیں"

"ہم واجب القتل ہیں"

کیونکہ ہم ایک کرپٹ جنرل سے اس کی دولت کا حساب مانگتے ہیں۔

مظفرگڑھ کے ایک عام زمین دار گھرانے میں پیدا ہونے والے عاصم سلیم باجوہ نے جب 1984 میں ایک کمیشنڈ افسر کے طور پر آرمی میں شمولیت اختیار کی تو امریکہ میں تو کیا پاکستان میں بھی اس کے خاندان کی کوئی رجسٹرڈ کمپنی یا رجسٹرڈ کاروبار نہیں تھا۔

پاکستان، انٹر نیشنل، کرکٹ، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی، بزنس اور جرائم

طالبان اور سوشل میڈیا کی طاقتجب نائن الیون ہوا تھا تو اس وقت سوشل میڈیا کا کوئی رحجان نہیں تھا۔ اس وقت انٹرنیٹ بہت سست ر...
25/08/2021

طالبان اور سوشل میڈیا کی طاقت

جب نائن الیون ہوا تھا تو اس وقت سوشل میڈیا کا کوئی رحجان نہیں تھا۔ اس وقت انٹرنیٹ بہت سست روی سے چلتا تھا۔ ڈی ایس ایل کا عوام کےلیے وجود بھی نہیں تھا۔ موبائل فون ٹی نائن فارمیٹ کے ہوتے تھے۔ ہماری سب سے بڑی تفریح اس میں موجود چھوٹے چھوٹے گیمز کھیلنا ہوتی تھی اور وہ وقت اس لحاظ سے اچھا تھا کہ لوگ کتاب سے جڑے ہوتے تھے اور ہم ’’ایج آف انفارمیشن‘‘ میں داخل نہیں ہوئے تھے۔

اگر ہم بغور دیکھیں تو طالبان کی اس فتح میں سوشل میڈیا کا بہت اہم کردار ہے۔ ہوسکتا ہے کہ میرا تجزیہ غلط ہو لیکن آپ پڑھ کر فیصلہ کیجیے کہ کیا میں غلط...

برسر اقتدار آئے تو افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو برقرار رکھیں گے: طالبانافغانستان میں طالبان کی پیش قدمی اور جنگی میدان میں ...
17/08/2021

برسر اقتدار آئے تو افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو برقرار رکھیں گے: طالبان

افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی اور جنگی میدان میں کامیابیوں کے بعد دنیا بھر میں کرکٹ کے مداح افغانستان کی تیزی سے ابھرتی ہوئی قومی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے پریشان ہیں۔

تاہم دوحہ میں افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ طالبان ہی افغانستان میں کرکٹ کو لے کر آئے تھے اور اب اگر وہ برسراقتدار آئے تو افغانستان میں کرکٹ جاری رہے گی اور موجودہ ٹیم برقرار رہے گی۔

افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی اور جنگی میدان میں کامیابیوں کے بعد دنیا بھر میں کرکٹ کے مداح افغانستان کی تیزی سے ابھرتی ہوئی قومی کرکٹ ٹیم کے حوالے

مسلم لیگ (ن) کا جارحانہ بیانیہویسے تو سیاست کا میدان ایسا ہے کہ اس میں کچھ بھی حتمی نہیں ہوتا۔ لیکن مہذب دنیا نے اب اس م...
11/08/2021

مسلم لیگ (ن) کا جارحانہ بیانیہ

ویسے تو سیاست کا میدان ایسا ہے کہ اس میں کچھ بھی حتمی نہیں ہوتا۔ لیکن مہذب دنیا نے اب اس میدان کے بھی کچھ قاعدے اور قوانین بنا لیے ہیں۔ وہاں پر سیاست ان ہی اصولوں کے اندر رہ کر کی جاتی ہے۔ مگر کیا کہیے ہمارے جیسے ایک ترقی پذیر ملک کا، جہاں پر سیاست ابھی تک بس ایک ہی قانون کے تحت کی جارہی ہے۔ اور وہ قانون ہے طاقت کا قانون۔ جس کے پاس طاقت ہوتی ہے وہی سیاست کے سارے فیصلے کرتا ہے۔ اور آپ کو تو پتا ہی ہے کہ ہمارے ہاں اصلی طاقت کس کے پاس ہے؟ اب آپ یہ پوچھیں گے کہ اس کا مطلب ہے ہمارے ہاں ہونے والے سب انتخابات کیا بس ڈھونگ ہی تھے؟

ویسے تو سیاست کا میدان ایسا ہے کہ اس میں کچھ بھی حتمی نہیں ہوتا۔ لیکن مہذب دنیا نے اب اس میدان کے بھی کچھ قاعدے اور قوانین بنا لیے ہیں۔

خاں صاحب! سچ بولنا ملک دشمنی نہیں ہےابھی پھر خاں صاحب نے نو بال کروائی ہے۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر سے پاکستان کے میڈیا پر...
06/08/2021

خاں صاحب! سچ بولنا ملک دشمنی نہیں ہے

ابھی پھر خاں صاحب نے نو بال کروائی ہے۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر سے پاکستان کے میڈیا پر الزامات لگائے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈس انفارمیشن لیب سے جو چیزیں سامنے آئی ہیں کہ ہندوستان نے فیک اکاؤنٹس بنائے ہوئے ہیں اور ان کو پاکستانی صحافی فیڈ کر رہے ہیں اور یہ پاکستان کی فوج اور وزیراعظم کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔ مطلب، کمال ہوگیا ہے خاں صاحب! چلیے، دیکھتے ہیں کہ یہ بیان نو بال کیسے ہے؟

اس بیان کے 4 حصے ہیں۔ پہلا حصہ ڈس انفارمیشن لیب ہے۔ دوسرا حصہ بھارت اور فیک اکاؤنٹس ہیں۔ تیسرا حصہ صحافی اور آخری حصہ وزیراعظم اور افواج کے خلاف....

اسرائيل کے 2014 کے بعد پہلی بار لبنان پر فضائی حملےاسرائيلی ایئر فورس نے 7 سال میں پہلی بار لبنان پر فضائی حملے کيے ہيں۔
05/08/2021

اسرائيل کے 2014 کے بعد پہلی بار لبنان پر فضائی حملے
اسرائيلی ایئر فورس نے 7 سال میں پہلی بار لبنان پر فضائی حملے کيے ہيں۔

اسرائيلی ایئر فورس نے 7 سال میں پہلی بار لبنان پر فضائی حملے کيے ہيں۔

سابق سی پیک اتھارٹی چیئرمین عاصم سلیم باجوہ کن تنازعات کا شکار رہے؟27 اگست کو صحافی احمد نورانی کی جانب سے فیکٹ فوکس نام...
04/08/2021

سابق سی پیک اتھارٹی چیئرمین عاصم سلیم باجوہ کن تنازعات کا شکار رہے؟

27 اگست کو صحافی احمد نورانی کی جانب سے فیکٹ فوکس نامی ویب سائٹ پر ایک رپورٹ شائع کی گئی تھی جس میں عاصم سلیم باجوہ کے خاندانی کاروباری معاملات پر بات کی گئی تھی اور بتایا گیا تھا کہ ان کے اور ان کی اہلیہ کے نام پر امریکہ میں متعدد پیزا آؤٹ لیٹس اور جائیدادیں ہیں۔

سی پیک اتھارٹی کے سبکدوش ہونے والے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ پاکستان کی تاریخ میں کئی حوالوں سے یاد رکھے جائیں گے

تبدیلی کےلیے خود کو تبدیل کرنا ہوگااگر ہم سب عمران خان سے توقعات چھوڑ کر حافظہ مریم کی طرح اپنی ذات کو تبدیلی کےلیے وقف ...
02/08/2021

تبدیلی کےلیے خود کو تبدیل کرنا ہوگا

اگر ہم سب عمران خان سے توقعات چھوڑ کر حافظہ مریم کی طرح اپنی ذات کو تبدیلی کےلیے وقف کردیں۔ مثال کے طور پر اگر وکیل ہیں تو یہ عہد کرلیں کہ ہم ججوں کو تھپڑ، کرسیاں، عدالتوں کی تالہ بندی، ہڑتالوں کے ذریعے دباؤ میں نہیں لائیں گے، غیر ضروری طور پر کیس نہیں لٹکائیں گے، تو آپ یقین کیجئے 18 لاکھ سے زائد زیر التوا کیسز 18 ماہ میں ختم ہوجائیں گے۔ ہم تاجر ہیں تو قرآن پاک کے احکامات کے مطابق نہ صرف تجارت کریں گے بلکہ قرآن پاک میں ارشاد باری تعالیٰ (مفہوم) ’’اللہ کی اطاعت کرو، رسولؐ کی اطاعت کرو اور جو تم میں حاکم ہے اس کی اطاعت کرو‘‘ پر عمل کرتے ہوئے حکومت وقت کے احکامات پر عمل شروع کردیں۔

اسلام آباد سے دو گھنٹے کی مسافت پر واقع پاکستان کے تاریخی شہر تحصیل بھیرہ کے دور افتادہ گاؤں سردار پور نون سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی پہلی پٹوار...

ٹوکیو اولمپکس 2021 اور پاکستانی دستہ۔ٹوکیو اولمپکس 2021 میں پاکستان کا دس رکنی وفد دیکھ کر بہت سے لوگ حیران و پریشان ہیں...
01/08/2021

ٹوکیو اولمپکس 2021 اور پاکستانی دستہ۔

ٹوکیو اولمپکس 2021 میں پاکستان کا دس رکنی وفد دیکھ کر بہت سے لوگ حیران و پریشان ہیں۔ لمحہ فکریہ تو یہ ہے کہ آبادی، لمبر ون فوج، اسلحےوغیرہ میں ٹاپ ٹین رینکنگ رکھنے والے ملک نے اولمپکس میں حصہ لینے کے لیے صرف دس رکنی ٹیم تیار کی ہے۔

یہ ہمارے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے۔ ایف-اے پاس بندوق اور گولی رکھنے والوں کا کھیلوں سے کیا واسطہ؟ مگر جناب! جسطرح سے اِن ایف-اے پاس وردی والوں نے پچھلے ۷۳ سالوں سے سیاست سے، کھربوں ڈالروں کے کاروباروں سے، ملک کے قیمتی رقبوں اور تمام سرکاری و پرائیویٹ اداروں پر قبضہ کرنے سے اپنا واسطہ بنایا ہوا ہے ویسے ہی کھیلوں کے تمام اداروں ہر قبضہ کرنا بھی یہ اپنا حق سمجھتے ہیں۔

ٹوکیو اولمپکس 2021 میں پاکستان کا دس رکنی وفد دیکھ کر بہت سے لوگ حیران و پریشان ہیں۔ لمحہ فکریہ تو یہ ہے کہ آبادی، لمبر ون فوج، اسلحےوغیرہ میں ٹاپ...

Address

Khanpur Janubi
64100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Urdu Online posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share