05/08/2025
*👆🏼🥷🏼🛑🛑😡😡😡😡یہ افسوسناک واقعہ تھانہ شاہ جمال کے علاقہ موضع یارا جوئیہ میں پیش آیا ہے*
جہاں علاقہ کے زمیندار محمد بخش کھکھ ، مشتاق کھکھ ، فیاض کھکھ وغیرہ نے معمولی بات پر گشکوری برادری کے 12 سالہ بچے کو اس کے گھر سے اٹھایا اور اپنے ڈیرے پر لے جاکر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ، ستم ظریفی دیکھئے کہ متاثرہ داد رسی اور کاروائی کیلئے تھانہ شاہ جمال گیا تو وہاں پولیس بااثر ملزم پارٹی سے ساز باز کر چکی تھی اور متاثرہ کو کہا کہ 107 کی کاروائی ہو سکتی ہے جس پر متاثرہ واپس گھر آ گیا ۔ انتہائی قابل احترام جناب ڈی پی او مظفرگڑھ ڈاکٹر رضوان خان سے گزارش ہے کہ بااثر ملزمان کے خلاف فی الفور سخت کارروائی کا حکم صادر فرما کر انصاف کا بول بالا کریں