AWAZ FM 106- Voice Of Khanpur

AWAZ FM 106- Voice Of Khanpur Radio Awaz Fm 106 Khanpur
Sami Khan
Station Manager

20/05/2026

اب فیل ہونے کی ٹینشن ختم؟ 😲 پنجاب بورڈ طلبہ کیلئے نیا بڑا ریلیف | Awaz News

16/05/2026

کاروباری حضرات کے لیے خوشخبری 👌

ایران گیم کھیل رہا ہے، اب مزید موقع نہیں دیا جائے گا، ڈونلڈ ٹرمپامریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے ایران پر ٹال مٹول کرنے اور ...
11/05/2026

ایران گیم کھیل رہا ہے، اب مزید موقع نہیں دیا جائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر ٹال مٹول کرنے اور گیمز کھیلنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور دیگر دنیا کو 47 برس سے دھوکا دے رہا ہے اور حال ہی میں 42 ہزار بے گناہ مظاہرین کو قتل کیا گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل ٹرتھ پر جاری بیان میں کہا کہ ایران گزشتہ 47 برس سے امریکا اور باقی دنیا کے ساتھ ٹال مٹول کرتے ہوئے گیمز کھیلتا آ رہا ہے اور پھر بالآخرکار اس وقت بڑی کامیابی حاصل کی جب باراک حسین اوباما صدر بنے۔

باراک اوباما پر الزام عائد کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ نہ صرف اچھے تھے بلکہ حد سے زیادہ ان کا ساتھ دینے والے ثابت ہوئے، اسرائیل اور دیگر اتحادیوں کو بھی نظر انداز کیا اور ایران کو نئی اور طاقت ور زندگی دی۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکڑوں ارب ڈالر اور 1.7 ارب ڈالر نقد کی صورت میں تہران پہنچائی گئی اور پلیٹ میں رکھ کر پیش کیا گیا، واشنگٹن ڈی سی، ورجینیا اور میری لینڈ کے تمام بینک خالی کر دیے گئے اور رقم اتنی زیادہ تھی کہ ایرانی حکام بھی نہیں جانتے تھے کہ اس کا کیا کیا جائے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران حکام نے اتنی رقم پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی اور دوبارہ بھی نہیں دیکھیں گے، یہ رقم جہاز سے سوٹ کیسز اور تھیلوں میں اتاری گئی اور ایرانی اپنی قسمت پر یقین نہیں کر پا رہے تھے۔

امریکی صدر نے کہا کہ آخر کار انہیں سب سے زیادہ رعایت دینے والا کمزور اور نالائق کی شکل میں امریکی صدر مل گیا تھا، وہ بطور ہمارا لیڈر تباہ کن تھا لیکن جوبائیڈن کی طرح اتنا سست نہیں تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 47 سال سے ایرانی ہمیں دھوکا دیتے رہے ہیں، ہمیں انتظار کرواتے رہے، ہمارے لوگوں کو سڑک کنارے بموں سے مارتے رہے، احتجاج کچلتے رہے اور حال ہی میں 42 ہزار بے گناہ اور نہتے مظاہرین کو جان سے مار دیا اور مارے دوبارہ عظیم بنتے ملک کر ہنستے رہے تاہم وہ اب مزید نہیں ہنسیں گے۔


#ایران
#امریکا
#آوازنیوز
#ریڈیوآواز

11/05/2026

تنویر گارمنٹس کا لوٹ سیل میلہ اب گارمنٹس کی تمام ورائٹی صرف آدھی قیمت پر
نوٹ یہ افر صرف عید تک ہے ۔۔۔۔🤗

افسوس ناک خبر 🥲 ڈیرہ غازی خان 7 مئی 2026 1122 ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہیں ڈیرہ غازی خان میں پاکستانی چوک کے نزدیک اسکالر سک...
07/05/2026

افسوس ناک خبر 🥲 ڈیرہ غازی خان
7 مئی 2026
1122 ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہیں
ڈیرہ غازی خان میں پاکستانی چوک کے نزدیک اسکالر سکول کی چھت گرنے سے بڑی تعداد میں بچے زخمی ہونے کی اطلاع اور چند شہید بھی ہوۓ ہیں
اللہ تمام بچوں کو اپنی حفظ و آمان میں رکھے
آمین ثم آمین 🤲

ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے سے متعلق کانفرنس، ایران نائب صدر منتخب، امریکا تلملا اُٹھاایٹمی عدم پھیلاؤ سے متعلق عالمی مع...
28/04/2026

ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے سے متعلق کانفرنس، ایران نائب صدر منتخب، امریکا تلملا اُٹھا

ایٹمی عدم پھیلاؤ سے متعلق عالمی معاہدے کے نفاذ پر جاری کانفرنس میں ایران کو نائب صدر منتخب کر لیا گیا ہے جس کے بعد ایک سفارتی تنازع کھڑا ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے اس پیشرفت پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا انتخاب نامناسب ہے، کیونکہ واشنگٹن کو ایران کے جوہری پروگرام پر شدید خدشات موجود ہیں۔

اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نے کہا کہ واشنگٹن کا مؤقف ہے کہ عدم پھیلاؤ کے اصولوں پر کی پامالی کرنے والے ملک کو ایسے فورم پر قیادت نہیں سونپی جانی چاہیے۔

دوسری جانب ایرانی وفد نے انتخاب کو سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ رکن ممالک کے اعتماد کا اظہار ہے اور ایران عالمی معاہدوں کے تحت اپنے حقوق کا دفاع جاری رکھے گا۔

کانفرنس کے شرکا کا کہنا ہے کہ اس تنازع کے باوجود مذاکراتی عمل جاری رہے گا، تاہم امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی سفارتی کشیدگی کانفرنس کے ماحول پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

#ایران
#امریکا

#آوازنیوز
#ریڈیوآواز

ڈسٹرکٹ رحیم یار تحصیل خان پور: گڑھی روڈ بستی حیدر خان نزد محمود کاٹن فیکٹری کے قریب گھر کی بجلی کی تار درست کرتے ہوئے 35...
28/04/2026

ڈسٹرکٹ رحیم یار
تحصیل خان پور:
گڑھی روڈ بستی حیدر خان نزد محمود کاٹن فیکٹری کے قریب گھر کی بجلی کی تار درست کرتے ہوئے 35 سالہ شخص کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق محمد سہیل ولد اللہ داد کھمبے پر چڑھ کر تار ٹھیک کر رہا تھا کہ اچانک بجلی کی تاروں سے کرنٹ لگنے کے باعث نیچے گر گیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔
جاں بحق شخص کی لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خان پور منتقل کر دیا گیا،زرائع

غربت اور بے روزگاری میں اضافہ ہوسکتا ہے، اسٹیٹ بینک #مہنگائی   #آوازنیوز #ریڈیوآواز
28/04/2026

غربت اور بے روزگاری میں اضافہ ہوسکتا ہے، اسٹیٹ بینک

#مہنگائی


#آوازنیوز
#ریڈیوآواز

Address

Khanpur

Telephone

+923008962106

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AWAZ FM 106- Voice Of Khanpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to AWAZ FM 106- Voice Of Khanpur:

Shortcuts

Share

Category