22/09/2025
🕋 حمد باری تعالیٰ 🕋
رخِ جہاں پہ تبسم سجانے والا تو
”اندھیری رات میں سورج اُگانے والا تو “
ہر آتی سانس کے پہلو میں آنے والا تو
گزرتی سانس کے ہمراہ جانے والا تو
ہر ایک جھیل کو بخشا مزاجِ خاموشی
کہ آبشاروں سے نغمہ سنانے والا تو
زمیں پہ رات کی جھولی میں بھر کے تاریکی
فلک پہ چاند ستارے سجانے والا تو
تو پتھروں میں بھی دیتا رزق کیڑوں کو
گلوں کی پیاس پہ شبنم لٹانے والا تو
حضور حضرت سیدنا محمد مصطفیٰ احمد مجتبیٰ نبی آخر الزماں ، خاتمِ الانبیاء رحمۃ للعالمین صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ واصحابہ وبارک وسلم کی ذات اقدس پر درود شریف بھیجتے رہیں ۔