29/07/2026
پاکستان کے دور دراز اور خوبصورت خطے District Ghanche (Siachen Border Region) میں قائم The College of Digital Baltistan صرف ایک تعلیمی ادارہ نہیں، بلکہ نوجوانوں کے لیے Digital Empowerment کی ایک تحریک ہے۔
گزشتہ 6 سال سے یہ ادارہ مسلسل ضلع گانچھے کے نوجوانوں کو Digital Skills، Freelancing، Artificial Intelligence (AI)، Digital Marketing، Graphic Designing، Video Editing، Web Development اور دیگر جدید ٹیکنالوجیز کی تربیت فراہم کر رہا ہے، تاکہ وہ اپنے علاقے میں رہتے ہوئے عالمی مواقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔
یہ ادارہ اپنی مدد آپ کے تحت مختلف Workshops، Bootcamps، Seminars اور Professional Training Programs کا انعقاد کرتا ہے، نوجوانوں کی رہنمائی کرتا ہے، انہیں بااختیار بناتا ہے، اور ضلع گانچھے کی مختلف Government Departments، District Administration اور مقامی Communities کے ساتھ مل کر علاقے کی ڈیجیٹل ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔
آج The College of Digital Baltistan کو آپ کی دعاؤں، اعتماد، محبت اور سپورٹ کی ضرورت ہے۔ یہی حوصلہ اس مشن کو مزید آگے لے جا سکتا ہے۔
ہم پاکستان کے تمام Skill Development Organizations، بالخصوص NAVTTC (National Vocational & Technical Training Commission)، NAVTTC-affiliated Institutes، سرکاری و نجی اداروں، اور دیگر Training Providers سے پُرخلوص اپیل کرتے ہیں کہ وہ ضلع گانچھے جیسے دور افتادہ علاقوں کی صلاحیتوں پر توجہ دیں، یہاں جدید Skill Development Programs، Professional Courses اور Technical Trainings متعارف کروائیں تاکہ یہاں کے نوجوان بھی قومی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔
آئیے، مل کر ضلع گانچھے کے نوجوانوں کو علم، ہنر اور ٹیکنالوجی کے ذریعے ایک روشن مستقبل دیں۔
The College of Digital Baltistan
Empowering Youth • Building Skills • Transforming Communities ❤️
National Vocational and Technical Training Commission (NAVTTC)
Navttc Centre of Excellence in Modern Technologies
Aga Khan Rural Support Programme - AKRSP PakistanGilgit-Baltistan Freelancers Association - GBFA UNDP PakistanFundación SarabastallDirectorate Of Tech. Edu.& Skill Development G-B