Bajaur Post

Bajaur Post Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Bajaur Post, Media/News Company, Khar.

خیبر پختونخوا حکومت کا ڈیجیٹل گورننس کی طرف ایک اور انقلابی اقدام۔ سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبریوزیر اعلیٰ علی امین ...
08/09/2025

خیبر پختونخوا حکومت کا ڈیجیٹل گورننس کی طرف ایک اور انقلابی اقدام۔ سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری
وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور نے احساس ای۔پنشن سسٹم کے اجراء کی منظوری دیدی۔ ای۔ پنشن سسٹم یکم جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوگی۔ وزیراعلی سیکرٹریٹ نے ای ۔پنشن سسٹم کے اجراء کے لئے کانسپٹ پیپر تیار کر لیا۔ کانسپٹ پیپر کو عملی شکل شکل دینے کے لئے محکمہ خزانہ کو احکامات جاری۔

• جنوری 2026 سے نئے پنشنرز کو پنشن کی ادائیگی ای-پنشن سسٹم کے تحت کی جائے گی۔ موجودہ پیپر بیسڈ پنشن نظام کو مکمل پیپر لیس ای- پنشن نظام میں تبدیل کر دیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے احساس پنشن ڈیش بورڈ کا اجراء کیا جائے گا۔

• یہ ڈیش بورڈ ویب بیسڈ پلیٹ فارم ہو گا جو مکمل طور پر پیپر لیس ورک فلو پر مشتمل ہو گا۔ ملازمین ریٹائرمنٹ سے 6 ماہ قبل پورٹل پر ایک سادہ ڈیجیٹل فارم پر کر کے پنشن کیس داخل کرا سکیں گے۔ تمام ضروری دستاویزات بھی محفوظ طریقے سے سکین کرکے براہ راست پورٹل پر اپ لوڈ کی جا سکیں گی۔ اگلے مرحلے میں سسٹم خودکار طریقے سے متعلقہ حکام کے لیے ٹائم باؤنڈ ٹاسکس تخلیق کر دے گا۔

• نئے نظام کے تحت کسی بھی مرحلے میں ایک بھی فزیکل فائل یا پیپر استعمال نہیں ہو گا۔ ویری فکیشن اور منظوری کا تمام عمل بھی ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔ سسٹم خودکار طریقے سے سینکشن آرڈر، ریٹائرمنٹ آرڈر، پنشن پیپرز اور پنشن پیمنٹ آرڈر تیار کرے گا۔

• یہ تمام آرڈرز ڈیجیٹل دستخط شدہ ہوں گے جو قانونی طور پر قابل قبول ہوں گے۔ ای پنشن سسٹم کے تحت محکمہ وائز کارکردگی کی مانیٹرنگ کا ایک مربوط اور موثر نظام ہوگا۔

• وزیر اعلیٰ، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری خزانہ ڈیش بورڈ کے ذریعے کارکردگی کو مانیٹر کریں گے۔ یہ پیپر لیس نظام نادرا، اے جی آفس اور بینکس کے ساتھ منسلک ہو گا۔ مقررہ ٹائم لائن کے اندر پنشن ریٹائرڈ ملازم کے بنک اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جائے گی۔ ای۔پنشن نظام کو دیرپا بنانے کے لیے متعلقہ قوانین میں ضروری ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔

• ای۔ پنشن سسٹم کا بروقت اجراء یقینی بنانے کے لیے دس اہداف پر مشتمل روڈ میپ تیار کیا گیا ہے۔ روڈ میپ میں متعلقہ محکموں کو واضح اہداف بمعہ ٹائم لائنز تفویض کیے گئے ہیں۔ 15 جنوری 2026 تک ای۔ پنشن سسٹم کا باضابطہ افتتاح کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

• نئے سسٹم کے اجراء سے پنشن پراسیس ٹائم مہینوں سے کم ہو کر 2 سے 4 ہفتوں تک آ جائے گا۔ اس آن لائن نظام سے پینشنرز کو پنشن کے لیے دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے، ملازمین کو پنشن کے موجودہ نظام میں موجود مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، یہ ایک حقیقی پیپر لیس سسٹم ہو گا جس سے شفافیت اور جوابدہی کو فروغ ملے گا، علی امین خان گنڈاپور

• صوبائی حکومت عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے کو حقیقی معنوں میں ڈیجیٹل پختونخوا بنانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے، خیبر پختونخوا ای۔ پنشن سسٹم کا اجراء کرنے والا ملک کا پہلا صوبہ ہوگا، موجود صوبائی حکومت نے اب تک 36 مختلف عوامی خدمات کو آن لائن کردیا گیا یے، باقی خدمات کو بھی آن لائن کرنے پر کام تیزی سے جاری ہے، علی امین خان گنڈاپور

08/09/2025
پاکستان اور چین کےدرمیان 4 ارب ڈالرکی زرعی مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ، چین کی215 ارب ڈالرکی زرعی درآمدات میں پاکستان ...
08/09/2025

پاکستان اور چین کےدرمیان 4 ارب ڈالرکی زرعی مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ، چین کی215 ارب ڈالرکی زرعی درآمدات میں پاکستان کے لیے بڑے مواقع موجود ہیں۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین

08/09/2025

باجوڑ۔ماموند کے علاقے گوہاٹی مینہ میں نعمت خان کے گھر پر گولہ گرنے سے اہلیہ نعمت خان شہید جبکہ بیٹی شدید زخمی۔ ذرائع

08/09/2025

باجوڑ۔ شنڈئی موڑ تا پھاٹک مین روڈ ٹریفک کیلئے مکمل بند کر دیا گیا۔ تکلیف سے بچنے کیلئے متبادل راستہ اختیار کریں۔

باجوڑ۔ضلعی انتظامیہ باجوڑ کی زیرنگرانی متاثرہ خاندانوں کیلئے کھانے کی تقسیمڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی زیرنگرانی ڈس...
08/09/2025

باجوڑ۔
ضلعی انتظامیہ باجوڑ کی زیرنگرانی متاثرہ خاندانوں کیلئے کھانے کی تقسیم

ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی زیرنگرانی ڈسٹرکٹ اسپورٹس کمپلیکس باجوڑ میں مقیم متاثرہ خاندانوں کے لئے دوپہر کا کھانا فراہم کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن سہولت اور ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ضلعی انتظامیہ باجوڑ کی زیرنگرانی متاثرہ خاندانوں کیلئے کھانے کی تقسیم
08 ستمبر 2025
ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی زیرنگرانی ڈسٹرکٹ اسپورٹس کمپلیکس باجوڑ میں مقیم متاثرہ خاندانوں کے لئے دوپہر کا کھانا فراہم کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن سہولت اور ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

07/09/2025

پاکستان نے افغانستان کو شکست دے کر ٹرائی نیشن ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

خداٸی خدمتگار آرگنائزیشن باجوڑ اور عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ نے افغانستان زلزلہ متاثرین کیلٸے باجوڑ کے مختلف بازاروں میں ا...
07/09/2025

خداٸی خدمتگار آرگنائزیشن باجوڑ اور عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ نے افغانستان زلزلہ متاثرین کیلٸے باجوڑ کے مختلف بازاروں میں امدادی کیمپس کا اعلان کردیا، پہلہ امدادی کیمپ خار بازار صبح 10بجے سے شام 4 بجے تک ہوگا آٸے ملکر اس مشکل گھڑی میں اپنے افغان متاثرہ بھاٸی کا ساتھ دیے،
مشکل کے اس کھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کی مدد کریں
اپ مدد کمبل۔ رزائ۔ کپڑے ۔جوتے ۔ تولیہ۔ چادر۔ ترپال وغیرہ کی شکل میں کرسکتے ہیں آئیں امدادی کیمپ میں اپنا حصہ ڈالیں

ضلعی صدر گل افضل
عوامی نیشنل پارٹی باجقڑ
ضلعی سالار روح اللہ بازیگر
خداٸی خدمتگار آرگنائزیشن باجوڑ

07/09/2025

باجوڑ۔ امن و امان کے حوالے سے جرگہ اختتام پذیر
ناظم اعلیٰ ڈاکٹر خلیل الرحمان کی میڈیا سے گفتگو

Address

Khar
18650

Telephone

03009000000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bajaur Post posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bajaur Post:

Share

bajaur graphics

باجوڑ گرافِکس پرنٹنگ کمپنی کے زیر اہتمام خار برانچ ( آفس ) میں باجوڑ کے صحافیوں کیلئے شیلڈ تقسیم اور ٹی پارٹی کا اہتمام ، باجوڑ گرافکس خار برانچ آفس میں باجوڑ گرافکس کے ڈائریکٹر شہزاد خان اور چیئرمین محسن خان کے نے باجوڑ کے تمام صحافیوں کے لیے شیلڈ ڈسٹریبیوشن اور ٹی پارٹی کا انعقاد کیا ، جس میں باجوڑ کے تمام صحافی برادری نے شرکت کی۔ شہزاد خان اور محسن خان نے نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ صحافی معاشرے کا اہم ترین طبقہ ہے کسی بھی علاقے اور محکمے کے مثبت تصویر میڈیا کے ذریعے ہی پیش ہوسکتی ہے۔ ہماری ادنی سی کوشش ہے کہ باجوڑ کے صحافی برادری کو ہر ممکن عزت سے نوازیں۔ حسبان میڈیا ٹیم کے حنیف اللہ ، بلال یاسر اور بلال خان نے تقریب میں شرکت کی۔ اور باجوڑ گرافکس انتظامیہ کے جانب سے عزت آفزائی پر شکریہ ادا کیا۔