Bajaur tv

Bajaur tv سلیم میڈیا نیٹورک باجوڑ آفیشل پیج

11/09/2025

سٹی میئر شاہد علی، صدر عبدالرحیم سمیت 49 افراد کے خلاف تھانہ منگلور میں تحصیل بابوزئی کے تحصیلدار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا

11/09/2025

فرانس میں 2 لاکھ افراد کا بجٹ کٹوتیوں کے خلاف احتجاج.
مظاہرین کا صدر میکرون سے مستعفی ہونے کا مطالبہ پولیس کا مظاہرین پر لاٹھی چارج،آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال
ساڑھے تین سو سے زائد مظاہرین گرفتار

11/09/2025

پولیس کی فائرنگ سے نوجوانوں کو بچانے والا نیپالی فوجی نیپالی قوم کا ہیرو بن چکا ھے
عزت کمائی جاتی ھے صاحب، بندوق کے زور پر عزت نہیں بلکہ نفرتیں ملتی ہیں

11/09/2025

قطر کے عوام کا احتجاج

11/09/2025

بنوں:عمانی بحری حدود میں ماہی گیروں کی کشتی کو حادثہ،
بنوں کے 15 سے زائد افراد ڈوب گئے

11/09/2025

بنوں: پولیس نے اعلان کیا ہے کہ شہر میں آج سے فحش ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ایسے افراد نہ صرف معاشرتی اقدار کو مجروح کر رہے ہیں بلکہ نوجوان نسل پر بھی منفی اثرات ڈال رہے ہیں۔ اس حوالے سے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو سوشل میڈیا پر سرگرم ایسے عناصر کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف کارروائی کریں گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہری بھی اس سلسلے میں تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک یا غیر اخلاقی مواد کی اطلاع فوراً متعلقہ حکام کو دیں۔
🚨 غیر اخلاقی یا مشکوک مواد دیکھنے پر خاموشی اختیار نہ کریں – فوراً حکام کو اطلاع دیں یا کمنٹ میں آگاہ کریں

10/09/2025

ہر انسان نے اپنے اپنے وقت پر ذائقہ الموت چکنا ہے
آدمی نے معجزانہ طور پر زندگی پائی

تحصیل ماموند کا رہائشی گھر پہنچتے ہی سجدہ ریز ہوگئے
10/09/2025

تحصیل ماموند کا رہائشی گھر پہنچتے ہی سجدہ ریز ہوگئے

10/09/2025

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پاسپورٹ بھی بلاک۔۔۔

‏صورتحال یہ ہے کہ میں ایک صوبے کا وزیر اعلیٰ ہوں،
لیکن میرا پاسپورٹ انہوں نے 9 مئی سے بلاک کیا ہوا ہے،
اور ابھی تک کھولا نہیں ہے، میں نے نئے پاسپورٹ کی درخواست دی لیکن نہیں بنا کر دیا گیا،
عمران خان کا حکم ہے بغیر پاسپورٹ کے بھی افغانستان چلا جاؤں گا،

اس کے علاوہ کوشش ہے کہ ہمارا صوبائی وفد(جرگہ) بھی وہاں جائے۔ علی امین گنڈا پور

10/09/2025

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں ڈاکٹڑز پر تشدد
آج حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں ایک سپیشلسٹ آرتھو پیڈک سرجن سمیت پانچ ڈاکٹرز پر تشدد کا واقعہ پیش آیا۔ ٹی بی سینٹر کے ڈائریکٹر مدثر شہزاد کی سرکردگی میں باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ ٹی بی سینٹر کے کلاس فور عملے اور بیرونی مسلح جتھے نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے احاطے کے عین اندر آرتھوپیڈک یونٹ کے ڈاکٹرز کو ایک حل شدہ تنازعے کے مذاکرات کا جھانسہ دے کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ مذکورہ ڈاکٹر صاحبان کو انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کیا گیا۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ بہت جلد آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ کمیونٹی کسی بھی ہنگامی صورتحال اور اقدام کے لئے تیار رہے۔ اس بار کوئی مصالحت نہیں کی جائے گی۔

Address

Bajaur Khar
Khar
18650

Telephone

+923469855755

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bajaur tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bajaur tv:

Share

Category