RA news HD

RA news HD Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from RA news HD, Media/News Company, Kharian.

06/09/2025

کوٹلہ ارب علی خان ملک بھر کی طرح کوٹلہ ارب علی خان اور گردونواح میں عید میلاد النبی کے حوالے سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے اظہار محبت کےلیے جلوس نکالے گے

06/09/2025
05/09/2025

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نمائشی دورہ یا حقیقی ریلیف ۔۔۔ ؟؟؟

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز آج جلالپور جٹاں پہنچیں۔ شہباز پور کے مقام پر فلڈ ریلیف خیمہ بستی میں خواتین اور بچوں میں گفٹ پیک تقسیم ہوئے، مسکراہٹیں بکھریں اور متاثرین سے چند منٹ کی ملاقات بھی ہوئی۔ انہوں نے فضائی جائزہ لیا اور خیمہ بستی کے انتظامات کا معائنہ بھی کیا، لیکن سوال یہ ہے کہ کیا یہ دورہ متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھ سکا یا یہ بھی محض ایک نمائشی روایت بن کر رہ گیا ۔۔۔ ؟؟؟

گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے ضلعی انتظامیہ اور تمام ادارے تیاریوں میں مصروف تھے۔ ہائی الرٹ، سخت حفاظتی انتظامات اور پروٹوکول کے سائے میں یہ شاہانہ دورہ ہوا۔ ہیلی کاپٹر سے آمد اور چند گھنٹوں کا قیام، لیکن ان بڑے اعلانات کا فقدان رہا جن کی عوام کو توقع تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سیلاب نے اس خطے میں تباہی کی ایک ایسی داستان رقم کی ہے جسے گفٹ پیک یا تصویری مسکراہٹوں سے نہیں چھپایا جا سکتا۔ ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں صفحۂ ہستی سے مٹ گئیں، سینکڑوں مویشی پانی کی نذر ہو گئے، کسان اپنا روزگار کھو بیٹھے، گھروں کی دیواریں گر گئیں اور سڑکوں کا انفراسٹرکچر تباہ ہو کر رہ گیا۔ گاؤں کے راستے کٹ گئے، زندگی مفلوج ہو گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایسے میں عوام کو امید تھی کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب متاثرین کے لیے ایک بڑا ریلیف پیکج دیں گی، جلالپور جٹاں اور گجرات میں ایمرجنسی کا اعلان کریں گی، یوٹیلیٹی بلز میں ریلیف، گھروں کی تعمیر کے لیے معاوضہ، کسانوں کی مدد کے لیے خصوصی پیکج اور صحت و نکاسی آب کے فوری منصوبوں کا اعلان ہوگا۔ لیکن افسوس، یہ سب توقعات صرف خواب رہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آج بھی متاثرین کا سب سے بڑا سوال یہی ہے کہ یہ دورہ ان کے زخموں پر مرہم تھا یا صرف تصویروں میں نظر آنے والا ایک رسمی دکھاوا ۔۔۔ ؟؟؟
لوگ اب بھی اسی بے بسی کے عالم میں کھڑے ہیں اور منتظر ہیں کہ کب ان کے لیے حقیقی اقدامات کیے جائیں گے، کب صرف وعدے نہیں بلکہ عمل ہوگا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راجہ ارشد محمود اسلم اب تک نیوز کوٹلہ ارب علی خان

04/09/2025
04/09/2025
شہر کی صورتحال سیلاب کی وجہ سے ابتر ہوتی جارہی ہے۔پانی کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے۔کچھ دوست کہہ رہے کہ یہ قدرتی آفت اس میں...
04/09/2025

شہر کی صورتحال سیلاب کی وجہ سے ابتر ہوتی جارہی ہے۔پانی کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے۔کچھ دوست کہہ رہے کہ یہ قدرتی آفت اس میں انتظامیہ کا کوئی قصور نہیں۔قصور ہی انتظامیہ کا ہے۔دو ہفتے قبل مدینہ سیداں اور لوراں کے رہائشی میکنوں نے صورتحال کی نشاندہی کی تھی۔گجرات کے سنیئر صحافیوں نے بھی بذریعہ رپوٹنگ کرکے حالات سے آگاہ کیا تھا۔مگر انتظامیہ نے اپنی ضد اور آنا کی وجہ سے
معاملہ کو ہلکا لیا۔
یہ درخواست مدینہ سیداں کے رہائشی میکنوں نے ضلعی انتظامیہ کو یکم ستمبر کو جمع کروائی۔ باقی آپ خود اندازہ لگا لیں کہ انتظامیہ کتنی کر سینجدہ ہے۔
کچھ غیر سینجدہ لوگ انتظامیہ کو خو ش کرنے کیلئے یہی کہہ رہے ہیں۔کہ گجرات میں صورتحال بہتر ہے جبکہ ایسا بالکل غلط ہے۔بارش رکے ہوئے 12سے14گھنٹے ہوگئے۔مگر پانی شہر میں کم ہونیکی بجائے زیادہ ہورہاہے۔
گجرات کو ڈبونے میں پانی سے زیادہ انتظامی نااہلی نمایاں ہے

28/08/2025

کوٹلہ ارب علی خان
کوٹلہ سے براستہ گلیانہ چھوٹی گاڑی اور موٹر سائیکل والے مسافرمتبدل راستہ استمعال کریں

Address

Kharian

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RA news HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to RA news HD:

Share