Hamara Kharian

Hamara Kharian History of kharian, news and updates

*واہگہ بارڈر : سید علی گیلانی کی تصویر کی نمائش ، بھارتی بی ایس ایف پریشان*  *لاہور : 29 اگست 2024ء*  واہگہ بارڈر پر تحر...
30/08/2024

*واہگہ بارڈر : سید علی گیلانی کی تصویر کی نمائش ، بھارتی بی ایس ایف پریشان*

*لاہور : 29 اگست 2024ء*

واہگہ بارڈر پر تحریکِ آزادیِ کشمیر کے معروف رہنما سید علی گیلانی مرحوم کی تصویر لگانے کے پاک رینجرز کے اقدام نے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کو سخت پریشان کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پاک رینجرز نے سید علی گیلانی کی تصویر 14 اگست کو یوم آزادی کے روز پرچم اتارنے کی تقریب کے مقام پر نمایاں طور پر لگا دی تھی جس پر بی ایس ایف سخت نارض ہو گئی ہے۔
بی ایس ایف کے ایک سینئر افسر نے ”دی نیو انڈین ایکسپریس“ کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پاک رینجرز نے سید علی گیلانی کی تصویر لگا کر نہ صرف مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے کی کوشش کی ہے بلکہ کشیدگی کو بھی ہوا دی ہے۔بی ایس ایف کے ایک اور افسر نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ رینجرز نے سید علی گیلانی کی تصویر لگا کر دراصل مسئلہ کشمیر کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانا چاہی۔
پاکستان تنازعہ کشمیر کا ایک اہم فریق ہے ، وہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کا ایک زبردست حامی اور وکیل ہے جبکہ بھارت نے انکا یہ حق فوجی طاقت کے بل پر دبا رکھا ہے ۔ واہگہ بارڈر پر ”ہم پاکستانی ہیں ، پاکستان ہمارا ہے“ کے نعرے کے خالق سید علی گیلانی کی تصویر کی نمائش کشمیرکاز کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل وابستگی کا ثبوت ہے۔

02/03/2024

جس بات کو اپ سب سے ہلکا لے رہے ہیں وہ ہے گنگو بائی کی میڈیائی ملمع سازی !!

گنگو بائی کو لانے کا سب سے بڑا مقصد سوشل میڈیا کی طاقت کو توڑنا ۔ اختلاف در اختلاف ۔۔ تنازعہ کھڑا کرنا ۔۔ یوتھ کو کنفیوز کرنا۔۔ اور طاقتور میڈیا سیل بنا کر کاونٹر بیانیے بنانا ہے کیونکہ ابھی تک وہ سوشل میڈیا کے ہاتھوں پے ڈر پے شکست کھا رہے ہیں

گنگو بائی شروع سے ہی بلیک میلنگ اور میڈیا مینجمنٹ کے ساتھ ملمع سازی میں انگیج ہے اور اب تو بندر کے ہاتھ میں اقتدار کی ماچس بھی ہے ۔۔

لہذا آنے والوں دنوں میں ایک طاقتور لہر آئے گی جس کا مقصد یوتھ میں غلط فہمیاں پھیلانا، مایوسی پھیلانا، لیڈر شپ قیادت کو ایک دوسرے سے بدظن کرنا، جھوٹ پھیلانا، گمراہ کرنا، مختلف لالچ اور پیکجز کے ساتھ یوتھ کو کنٹرول کرنا

یہ سب کچھ ہوگا اور اس طرف توجہ کی اشد ضرورت ہے ۔

اب آپ کو اور زیادہ محنت کرنی پڑےگی اور زیادہ ٹائم دینا پڑے گا یاد رہے کوئی بھی ایسی خبر ہو فیس بک پر ٹویٹر پر اسکو اگنور کریں اور اس پر رایکٹ ہر گز نہ کریں اور ریٹویٹ بھی نا کریں اور اپنی قیادت کے بارے میں کوئی منفی خبر پھیلانے میں انکی مدد نہ کریں چاہے آپ اس پر رایکٹ منفی بھی کریں تو اسکی ریٹنگ زیادہ ہوتی ہے اس لیے انکو اگنور کریں.

02/03/2024

یہاں پر رونا ہے یا مر جانا ہے سمجھ سے بالاتر ہے

اس بھائی نے روٹی چوری کر کے جیب میں بچوں کیلئے چھپائی ہوئی ہے جب سے یہ وڈیو دیکھی ہے دل بےچین ہو گیا ہے کلیجہ پھٹ کر منہ کو آرہا ہے اے وقت کے فرعونوں بہت جلد حساب کا وقت آئے گا 😭😭




❤❤







🔹🔹
🔹🔹
🔹🔹
🔹🔹
🔹🔹














02/03/2024

💥🇵🇰 *_لاہور میں پرامن احتجاج کرتے شہریوں پر لاٹھی چارج کرتی پولیس پر آسمان سے اولے پڑ گئے۔۔۔™دانی ڈیئر💯👆_*

*_اللہ کی لاٹھی بے آواز👍_*






10/02/2024
15/01/2024

14/01/2024

*پھل درخت کے اندر سے نہیں آتا یقین نہیں تو کاٹ کر دیکھ لیں*
*لکڑی ہی لکڑی ہے*

*رزق زمین کے اندر سے نہیں آتا کھدائی کر کر دیکھ لیں مٹی ہی مٹی ہے*
*رزق اللّٰہ تعالیٰ کے حکم سے ہے*
*چاہے آسمان سےاتارے یا زمین سے دے بس انسان کے لئے یہی کافی ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ پر کامل یقین رکھے...*

07/01/2024

06/01/2024

*اس صدی کی کمزور ترین نسل.*

وہ نسل جو سن 2000 کے بعد پیدا ہوئی ہے اور اج 23، 24 سال اس کی عمر ہو چکی ہے۔۔ پوری دنیا میں یہ نسل انسانی تاریخ کی سب سے جسمانی طور پر کمزور لاغر اور ذہنی طور پر نفسیاتی مریض نسل سمجھی جاتی ہے۔۔۔ یہ جس دور میں بڑی ہوئی ہے وہ تاریخ انسانی کا سب سے زیادہ ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا دور ہے۔۔۔ انفارمیشن ایج۔۔

یہ نسل بڑی ہوئی ہے ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے۔۔ اس کی دسترست میں انٹرنیٹ موبائل فون ٹیبلٹ ٹی وی چینل اور سوشل میڈیا ہے۔ اس نسل کی تربیت بزرگوں نے نہیں سوشل میڈیا نے کی ہے۔۔

پوری دنیا میں اس نسل کا ایک ہی مسئلہ ہے۔۔ ان میں صبر کم ہے غصہ زیادہ، ان کی گردنوں میں خم آ گیا ہے جھک کر ہر وقت موبائل فون استعمال کرنے کی وجہ سے۔۔۔ ہر وقت سکرین کے اگے بیٹھ کر گھنٹوں کام کرنے کی وجہ سے ان کی انکھیں کمزور ہیں۔۔۔ سارا وقت بیٹھ کر ٹیکنالوجی سے کھیلنے کی وجہ سے ان کی جسمانی صحت انتہائی نحیف اور ناتوان ہے۔۔ اور انسانی تاریخ میں یہ نسل سب سے زیادہ وقت لے رہی ہے اپنے پیروں پر کھڑا ہونے میں۔۔

مغربی دنیا میں لاکھوں نوجوان زی جنریشن کے اب واپس اپنے ماں باپ کے گھر لوٹ رہے ہیں کیونکہ وہ باہر کی دنیا میں گزارا ہی نہیں کر سکتے۔۔ ان کو بومی رینگ جنریشن کہا جا رہا ہے یا بومی رینگ چلڈرن۔۔۔ اسٹریلیا کے اس قدیم ہتھیار کے نام پر کہ جس کو ہوا میں پھینکو تو وہ گھوم کر واپس اپنے مالک کے پاس ا جاتا ہے۔۔۔

پاکستان میں اپ ان کو ٹک ٹاک جنریشن کہہ سکتے ہیں۔۔ اور کسی پاکستانی کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ اس جنریشن کا کیا حال ہے۔۔ کیا ان کے اخلاق ہیں، کیا ان کی تعلیم ہے، کیا ان کی تہذیب ہے، کیا ان کی زبان ہے، کیا ان کی تربیت ہے، اور کیا تاریک ان کا مستقبل ہے۔۔

ذرا سوچیں یہ ملک کی تقریبا 40 سے 50 فیصد آبادی ہے۔۔۔ یعنی تقریبا 10 12 کروڑ۔۔

سوچیں اگر پاکستان کو غزہ عراق شام لیبیا یا یمن جیسی آزمائش کا سامنا کرنا پڑا تو اس نسل کا کیا حال ہوگا۔۔۔
یہ لکڑی سے آگ نہیں جلا سکتے، ان کو نقشہ دیکھ کر مشرق اور مغرب کا علم نہیں ہے، ہتھیاروں کا استعمال اور سروائیول تو چھوڑ ہی دیں، یہ دھوپ میں آدھا گھنٹہ نہیں کھڑے رہ سکتے نہ پانچ کلومیٹر پیدل چل سکتے ہیں۔۔ یہ نسل نہ جسمانی سختیاں برداشت کر سکتی ہے نہ نفسیاتی سختیاں۔۔

اسی لیے معاشرے میں سب سے زیادہ شادیاں اسی نسل کی فیل ہو رہی ہیں، کیونکہ ان کو رشتوں کو نبھانا ہی نہیں آتا، چھوٹے بڑوں سے بات کرنے کا سلیقہ نہیں ہے، معاملات کو سلجھانے کا صبر نہیں ہے۔

آج آپ ویڈیو گیم کھیلتے کسی بچے کا نیٹ بند کر دیں پھر دیکھیں کہ اس میں کس طرح جن گھستا ہے۔۔۔ چھوٹے چھوٹے بچوں نے اپنے پورے پورے خاندان قتل کر دیے صرف انٹرنیٹ بند ہونے پہ۔۔

اور آپ کو ایک کمال کی بات بتائیں¡
غزہ میں جو مجاہدین اس وقت مشرق وسطٰی کی اتنی بڑی طاقت اور پوری دنیا کی طاقتوں کو ناکوں چنے چبوا رہے ہیں ان کا تعلق بھی جنریشن زی سے ہے۔۔
مگر غزہ والی وہ نسل ہے جو آگ اور خون کی بھٹی میں پک کر جوان ہوئی ہے۔۔۔ جس کی راتیں ایک راہب کی طرح اور جن کے دن ایک شہ سوار کی طرح ہوتے ہیں۔۔۔ جو صرف اس لیے زندگی گزارتے ہیں کہ مسجد اقصٰی کو یہودیوں سے آزاد کرا سکیں۔۔

پاکستان کی جنریشن زی میں کتنے کی خواہش یہ ہے کہ وہ بڑے ہو کر مسجد اقصٰی کو آزاد کرائیں یا غزوہ ہند میں شریک ہوں اور کتنوں نے اس مشن کے لیے تیاریاں کی ہیں؟ اس سوال کا جواب اتنا تکلیف دہ اور خوفناک ہے کہ انسان کو ڈر لگنے لگتا ہے۔۔ جو نسل نہ اپنے کسی کام کی ہو نہ پاکستان کے کسی کام کی نہ سیدی رسول اللہ کی امت کے کسی کام کی پھر اللہ اس نسل کو کیوں رکھے گا؟ یا اگر اس نسل سے کام لینا چاہتا ہے پھر اس کو اگ اور خون کی بھٹی میں سے گزارے گا تاکہ یہ کندن بن سکے۔۔۔ موجودہ حالت میں تو یہ پاکستانی قوم اور اس کی نوجوان نسل کسی کام کی نہیں ہے۔۔۔

اللہ بلا وجہ کسی قوم کو تبدیل کر کے اس کی جگہ دوسری قومیں نہیں لاتا۔۔۔ جب پچھلی فصل اجڑ جائے تو نئی فصل لگانے کے لیے کھیت میں پہلے ہل چلانا پڑتا ہے۔۔
قوموں کے عروج و زوال میں تہذیبوں کے ساتھ بھی یہی ہوتا ہے۔۔۔۔ گلی سڑی تہذیب یا قوم کو اکھاڑ کر اس کی جگہ ہل چلا کر پھر نئی قومیں وہاں آباد کی جاتی ہیں۔۔۔

* # 🇯🇴🇵🇰*

05/01/2024

پاکستان تحریک انصاف عمران خان کیلئے پارٹی ترانے لکھنے والے شاعر کو قتل کر دیا گیا

04/01/2024

*سونے کی قیمت میں بڑی کمی .....!!!*

دو روز میں سونے کی قیمت میں 3100 روپے کمی ہوئی جبکہ آج فی تولہ سونا 1800 روپے سستا ہونے کے بعد 2 لاکھ 18 ہزار 200 روپے کا ہوگیا -!!!'

Address

Kharian
50070

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hamara Kharian posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share