See News Gujrat

See News Gujrat A digital news channel focused on credibility, clarity, and impact. Covering current affairs, public issues, and stories that shape our society.
(1)

پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع کا نیا نوٹم جاری کردیا ہے۔نوٹم ک...
19/08/2026

پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع کا نیا نوٹم جاری کردیا ہے۔

نوٹم کے مطابق بھارت میں رجسٹرڈ تمام بھارتی ائیر لائنز، لیز پر حاصل کردہ طیارے، بھارتی شہریوں کی ملکیت یا آپریٹ کمرشل اور فوجی طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی پابندی 18 اگست سے نافذ ہے جو پاکستانی وقت کے مطابق 24 ستمبر کی صبح 04:59 بجے تک عائد کی گئی ہے۔

یہ سلسلہ 23 اپریل 2025 سے شروع کیا گیا تھا اور اس حوالے سے اب 16واں نوٹم جاری کیا گیا ہے۔

بدین کے نواحی علاقے میں ہونے والے پولیس مقابلے پر سوال کھڑے ہوگئے۔مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ملزم کے گھر والوں نے پولیس...
19/08/2026

بدین کے نواحی علاقے میں ہونے والے پولیس مقابلے پر سوال کھڑے ہوگئے۔

مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ملزم کے گھر والوں نے پولیس پر جعلی اِن کاؤنٹر کا الزام لگایا ہے۔

ملزم کی والدہ نے کہا کہ بیٹا اپنی بیوی کو سسرال چھوڑنے گیا تھا، پولیس نے حراست میں لے کر 5 لاکھ روپے رشوت مانگی اور رشوت نہ دینے پر بیٹے کو قتل کردیا گیا۔

دوسری جانب ملزم کی بیوہ نے بھی پولیس پر جعلی مقابلے میں شوہر کو مارنے کا الزام عائد کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم منشیات فروشی اور اقدامِ قتل سمیت 8 مختلف مقدمات میں مطلوب تھا ۔

پنجاب پولیس یوتھ انٹرنشپ پروگرام کا21واں بیچ مکمل ایس پی انویسٹی گیشن گجرات حافظ امتیاز احمد نے انٹرنشپ مکمل کرنے والے ط...
18/08/2026

پنجاب پولیس یوتھ انٹرنشپ پروگرام کا21واں بیچ مکمل ایس پی انویسٹی گیشن گجرات حافظ امتیاز احمد نے انٹرنشپ مکمل کرنے والے طلباء و طالبات میں سرٹیفکیٹ اور بیجزتقسیم کئے تفصیلات کے مطابق گجرات پولیس کے زیر اہتمام 6 ہفتوں پر محیط پنجاب پولیس یوتھ انٹرنشپ پروگرام کا21واں بیج احتتام پذیر ہو گیا ۔ ڈی پی او کمپلیکس گجرات میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں ایس پی انویسٹی گیشن گجرات حافظ امتیاز احمد ،انسپکٹر فرزانہ کوثر ،سب انسپکٹر عبدالوہاب گیلانی اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی ۔انٹرنشپ پروگرام کے دوران انٹرنیز کو ڈی پی او کمپلیکس ،(SIPS) پولیس اسٹیشن ، آئی ٹی ونگ ، لاء اینڈ آرڈر ، سائبر کرائم ، ٹریفک قوانین ، ویمن سیفٹی ، چائلڈ ابیوز ، خدمت مرکز ، تحفظ مرکز ، میثاق سنٹر ،گجرات سیف سٹی اٹھارٹی اور دیگر دفاتر کے بارے میں مکمل آگاہی دی گئی۔ایس پی انویسٹی گیشن گجرات حافظ امتیاز احمدنے انٹرنشپ پروگرام کے حوالے سے انٹرنیز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس یوتھ انٹرنشپ پروگرام کا مقصدعوام کے مفاد پر مبنی پولیس خدمات کو فروغ دینا ہے۔ شہریوں کی سہولت کے لئے پبلک سروس ڈلیوری کے نظام کو مزید بہتر بنایا جار ہا ہے ۔ انٹرنشپ پروگرام سے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ ملے گا جو جرائم کے خاتمے میں معاون ثابت ہو گا۔ پولیس اور عوام کے درمیا ن فاصلو ں کو کم کرنے کے لئے ایسے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انٹرنیز نے اظہار خیا ل کرتے ہوئے کمیونٹی پولیسنگ کے لئے پنجاب پولیس کے انٹرنشپ پروگرام کو سراہا ۔پر وگرام کے اختتام پر ڈی پی او گجرات نے انٹرنیز میں پنجاب پولیس یوتھ انٹرنشپ پروگرام کے سرٹیفکیٹ اور بیجز طلباء تقسیم کئے

18/08/2026

**لالہ موسیٰ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے سے متعلق اہم سوالات سامنے آگئے۔**

7 بچوں کی ماں اور 22 سالہ نوجوان حسنین کے درمیان مبینہ تعلقات کی حقیقت کیا تھی اور یہ معاملہ کب اور کیسے شروع ہوا؟

مقتول حسنین کی میت اہلِ خانہ نے وصول کرنے سے کیوں انکار کیا؟
اس ویڈیو میں واقعے سے متعلق سامنے آنے والی معلومات اور اہم پہلوؤں پر گفتگو کی گئی ہے۔

**نوٹ:** ویڈیو میں بیان کردہ معلومات دستیاب ابتدائی اطلاعات اور دعوؤں پر مبنی ہیں، حتمی حقائق پولیس تحقیقات اور قانونی کارروائی کے بعد سامنے آئیں گے۔

**اسلام آباد: وفاقی حکومت کےابتدائی 28 ماہ کےدوران قرضوں میں 18 ہزار 832 ارب روپےکا اضافہ ہوا ہے۔**اسٹیٹ بینک آف پاکست...
17/08/2026

**اسلام آباد: وفاقی حکومت کےابتدائی 28 ماہ کےدوران قرضوں میں 18 ہزار 832 ارب روپےکا اضافہ ہوا ہے۔**
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزات کے مطابق مارچ 2024 سے جون2026 کے28 ماہ کے دوران وفاقی حکومت کےمقامی قرضےمیں 16ہزار766ارب روپے اور بیرونی قرضے میں 2ہزار 66 ارب روپےکا اضافہ ہوا۔ قرضوں میں اوسطاًہر روز 22 ارب 40 روپےسے زائد کا اضافہ بنتا ہے۔
دستاویزات کے مطابق نگران حکومت کے آخری مہینےفروری2024 تک وفاقی حکومت کےقرضے 64 ہزار 810 ارب روپے تھے جبکہ گزشتہ 28 ماہ میں ہونے والے اضافے کے بعد وفاقی حکومت کاقرضہ جون 2026 تک بڑھ کر 83 ہزار 642 ارب روپے ہو گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزکےمطابق فروری2024 تک مرکزی حکومت کا مقامی قرضہ42 ہزار675 ارب روپے تھا جو جون2026 تک بڑھ کر59 ہزار 441 ارب روپے ہوا۔
اسی طرح فروری 2024 تک وفاقی حکومت کابیرونی قرضہ22 ہزار 134ارب روپے تھا جو جون2026 تک بڑھ کر 24 ہزار 201 ارب روپے ہوگیا۔

پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن جاریسنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری و عادی مجرمان اور عدالتی مفروروں کے خلاف پنجاب پولیس کا مؤثر ...
17/08/2026

پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن جاری
سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری و عادی مجرمان اور عدالتی مفروروں کے خلاف پنجاب پولیس کا مؤثر کریک ڈاؤن جاری ہے۔
رواں سال صوبہ بھر میں 1 لاکھ 9 ہزار سے زائد اشتہاری مجرمان گرفتار کیے گئے، جن میں 27,820 اے کیٹگری اور 81,391 بی کیٹگری کے اشتہاری شامل ہیں۔ 33 ہزار سے زائد عدالتی مفرور اور 11,990 عادی مجرمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے اشتہاری و عادی مجرمان اور عدالتی مفروروں کی گرفتاری میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پولیس ٹیموں کو شاباش دی۔ اشتہاری و عادی مجرمان اور عدالتی مفروروں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں مزید مؤثر بناتے ہوئے بلا تعطل جاری رہیں گی۔ آئی جی پنجاب

تھانہ بی ڈویژن پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کارروائی3 ملزمان گرفتار، 2 کلو سے زائد چرس اور پس...
16/08/2026

تھانہ بی ڈویژن پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کارروائی
3 ملزمان گرفتار، 2 کلو سے زائد چرس اور پسٹل 30 بور برآمد، الگ الگ مقدمات درج

بلوچستان کے علاقے ٰخاران میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
16/08/2026

بلوچستان کے علاقے ٰخاران میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

16/08/2026

گجرات " شادی شدہ جوڑے کی ذاتی انا بچوں کے مستقبل پر گہرے اثرات چھوڑ دیتی ہے۔"
اس اہم اور حساس موضوع پر ماہرقانون داد **سید عمار حیدر ٹیپو شاہ (ایڈووکیٹ ہائی کورٹ)** نے خصوصی گفتگو کی اور طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح سمیت خاندانی مسائل کے مختلف پہلوؤں پر اظہارِ خیال کیا۔

ویڈیو دیکھیے اور اپنی رائے کمنٹس میں ضرور بتائیں۔

#طلاق

Address

Kharian
50090

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when See News Gujrat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share