08/08/2024
بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عدالت پیشی پر میڈیا سے گفتگو!
یہ تاثر غلط ہے کہ میں نے غیرمشروط معافی مانگ لی ہے، عمران خان
میرے اوپر جتنے بھی مقدمات بنانے ہیں بنا لیں، ڈیل نہیں کرونگا، عمران خان کا دوٹوک موقف
جیل سے پیشین گوئی کر رہا ہوں کہ حکومت کے پاس صرف 2 مہینے کا وقت ہے، حکومت دلدل میں پھنستی جا رہی ہے، میرے پاس بہت وقت ہے اِن کے پاس وقت ختم ہو رہا ہے، یہ بیوقوف ہیں انہیں سمجھ نہیں آ رہی، عمران خان
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں اپنے دفاع میں گواہ پیش کروں گا لیکن اُن کے نام ابھی نہیں بتاؤں گا کیونکہ پھر ویگو ڈالا آ جاتا ہے، عمران خان
جیل میں بیٹھ کر پیشگوئی کر رہا ہوں کہ حکومت کے پاس 2 ماہ سے زیادہ کا وقت نہیں، نواز شریف، شہباز شریف اور آصف زرداری کے نام ای سی ایل میں ڈالیں کہیں بھاگ نہ جائیں، عمران خان۔۔۔!!!
میں ان سے معافی نہیں مانگوں گا، میں نے کونسا جرم کیا ہے، عمران خان اپنے موقف پر قائم، معافی مانگنے سے صاف انکار۔۔۔!!!
اگر نگران سیٹ اپ میں الیکشن ہوئے تو ان کو کسی صورت تسلیم نہیں کروں گا، عمران خان۔۔۔!!!
میں نے فوج کو "نیوٹرل" نہیں "غیر سیاسی" کہا،عمران خان نے اپنے الفاظ کی تصحیح کر دی، "نیوٹرل تو جانور ہوتا ہے"، عمران خان کی بات پر کمرہ عدالت میں قہقہے۔۔۔!!!
میں ڈیل نہیں کروں گا ڈیل وہ کرتا ہے جس نے کوئی جرم کیا ہو، عمران خان کی گفتگو
9 مئی کو آگ لگانے والے پی ٹی آئی کے نہیں بلکہ کوئی اور لوگ تھے جنہیں میں جانتا ہوں، عمران خان
میں کیا پاگل ہوں اپنے لوگوں کو فوج پر حملہ کرنے کا کہوں؟ عمران خان۔۔۔!!!
آپ کے خلاف جتنے بھی کیسز کے فیصلے ہوئے آپ کو عدالتوں سے ریلیف مل گیا اب آپ کے اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین ایک ہی ایشو ہے وہ نو مئی کا ہے، وہ بھی اپنے موقف پہ قائم ہیں، آپ بھی اپنے موقع پہ قائم ہیں، کوئی تیسرا راستہ بتائیں تاکہ اس مسئلے کو حل کیا جائے؟ صحافی کا سوال
میں بھی چاہتا ہوں امن ہو ملک میں استحکام ہو، 9مئی پر ایک ہی راستہ ہے ہمیں انصاف دیا جائے، عمران خان کا جواب!
عمران خان کا بڑا اعلان
ملک میں اگر عبوری سیٹ اپ قائم کیا جائے اور اس کے تحت الیکشن کروائے جائے کیا آپ کو وہ الیکشن قبول ہوں گے؟ صحافی کا سوال
چیف الیکشن کمشنر سب سے بڑا فراڈیہ ہے، اس نے پہلے بھی فراڈ الیکشن کروائے، ضمنی الیکشن میں بھی انہوں نے پہلے ہی ڈبے بھر دیے کسی کو دیکھنے تک نہیں دیا مرضی کے رزلٹ جاری کیے،موجودہ حکومت کے زیر انتظام بننے والے عبوری سیٹ اپ اور اس چیف الیکشن کمشنر کی نگرانی میں کوئی بھی انتخابات ہوئے ہم الیکشن کو تسلیم نہیں کریں گے، عمران خان کا جواب!