18/08/2025
ناڑی: شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال، نالہ وحی میں طغیانی
ناڑی اور گردونواح میں رات بھر جاری رہنے والی موسلا دھار بارش کے بعد شدید سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی۔ نالہ وحی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے اور مسلسل تیز بہاؤ جاری ہے۔
سیلابی ریلے کے باعث قریبی محلہ جات اور گھروں میں پانی داخل ہوگیا ہے جبکہ گلیوں میں بھی پانی کا شدید بہاؤ شہریوں کے لیے مشکلات کا سبب بن رہا ہے۔ مقامی آبادی کو خدشہ ہے کہ اگر بارش کا سلسلہ برقرار رہا تو مزید محلہ جات زیرِ آب آسکتے ہیں۔