28/12/2022
اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی جاری
اسد الرحمن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کی ہدایت پر ناجائز اسلحہ کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ قائدآباداورنوشہرہ کی زیرنگرانی کامیاب کاروائی۔03ملزمان گرفتار۔02ملزمان فرحان لیاقت اور اکمل خان سے 02پسٹل 30بو رجبکہ ملزم محمد عمران سے بندوق12بور اور 13گولیاں برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
منشیات فروش ملزم گرفتار مقدمہ درج
اسد الرحمن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کی ہدایت پر منشیات فروشی کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ نورپور کی زیرنگرانی کامیاب کاروائی۔ملزم محمد ارشد سے 15لیٹرشراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
مجرم اشتہاری کیٹگری B گرفتار
اسدالرحمن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کی ہدایت پر اشتہاریوں کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ کٹھہ سگھرال کی زیرنگرانی کامیاب کاروائی۔شیر باز ولد فتح محمد، شاہد ندیم اور شیر باز ولد غلام حیدر سکنہ منگوال 03 اشتہاری کیٹگری(B) گرفتارکر لیے۔
سابقہ ریکاڈرگرفتار
اسدالرحمن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کی ہدایت پرایس ایچ سٹی جوہرآباد،جوڑاکلاں،کٹھہ سگھرال، خوشاب، مٹھہ ٹوانہ، نوشہرہ اور صدر جوہرآباد کی کامیاب کاروائی۔11سابقہ ریکاڈ جو کہ چوری اور ڈکیتی کی واردتوں میں ملوث تھے کو گرفتار کر لیا۔
عدالتی مفرور گرفتار
اسدالرحمن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کی ہدایت پرعدالتی مفرور کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ کٹھہ سگھرال کی زیرنگرانی کامیاب کاروائی۔محبت عباس سکنہ آرا بازار قائدآباد عدالتی مفرور گرفتار کر لیا۔
ترجمان خوشاب پولیس