
24/07/2025
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی ائی ایس پی ) یہ ضرورت مند خاندانوں کی امداد کرنے کے لیے بنایا گیا ہے یا ہماری ماؤں بہنوں کو ذلیل و رسواء اور ان کی تذلیل کرنے کے لیے بنایا گیا ہے
اس تصویر میں موجود خواتین بی ائی ایس پی وادی سون نوشہرہ سے رقم لینے کے لیے بیٹھی ہیں جن میں بزرگ خواتین ہماری مائیں بہنیں ہیں اس گرمی کے موسم میں یہ بچاری خواتین زمین پر بیٹھی ہیں چند خواتین کے پاس چھوٹے بچے بھی ہیں اور رقم لینے کے لیے پورا دن ذلیل و رسواء ہوتی ہیں
ہمارے وادی سون سکیسر میں منصور اعظم سندھو صاحب جیسا کوئی عوامی نمائندہ نہیں ہے جو اس ادارے کو وزٹ کرے اور ان خواتین کی عزت و نفس کو پامال ہونے روک سکے
Malik Shakir Bashir Awan آپ صرف ووٹ لینے کے لیے وادی سون سکیسر میں تشریف لائیں گے یا اس مسلئے کے حل کے لیے تھوڑا منصور اعظم سندھو صاحب سے انسپائر ہو جائیں اور اس کے حل کے لیے کوشش کریں
بی ائی ایس پی نوشہرہ کی انتظامیہ ان خواتین کے بیٹھنے کی اور پانی کے لیے مناسب جگہ کا انتظام کرۓ
نوٹ:
وادی سون سکیسر نوشہرہ میں بی ائی ایس پی کی انتظامیہ کے خلاف وائس آف سون ویلی کے پاس کافی شکایت ہیں بی ائی ایس پی انتظامیہ خواتین کو ہریسمنٹ کرتی ہے اور خواتین سے ان کے موبائل نمبر مانگے جاتے ہیں اگر کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے تو آپ وائس آف سون ویلی کو میسج کریں اس پر وائس آف سون ویلی کے پلیٹ فارم سے بھرپور آواز اٹھائی جائے گی
بی ائی ایس پی نوشہرہ کے کورڈنیٹر کون ہیں