01/02/2026
الحمدللہ! مسجدِ اقصیٰ کے لیے دو صفوں کا بندوبست مکمل ہو چکا ہے۔
یہ نیکی اس صاحبِ خیر کی جانب سے انجام پائی ہے
جنہوں نے اپنا نام ظاہر کرنے سے منع فرمایا
اور اخلاص کو شہرت پر ترجیح دی۔
دعا ہے:
اے اللہ! اس نیک دل بندۂ مومن کو
اجرِ عظیم عطا فرما،
اس کے مال اور جان میں برکت دے،
اس کی ہر نیکی کو قبول فرما
اور اسے دنیا و آخرت کی کامیابی نصیب فرما۔ آمین 🤲
اللہ تعالیٰ ہمیں بھی ایسے خفیہ اور خالص اعمال کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔