13/12/2025
*KARKH KHÜŽDÄR*
*مرحوم وڈیرہ محمد فاروق جاموٹ کے فرزند قبائلی رہنما وڈیرہ مولابخش جاموٹ کی جانب سے خضدار کے صحافیوں کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ*
*خضدار: مرحوم وڈیرہ محمد فاروق جاموٹ کی اوطاق میں ایک بار پھر روایتی دسترخوان سج گئی مرحوم کے فرزند قبائلی رہنما `وڈیرہ مولابخش جاموٹ` کی جانب سے خضدار کے `صحافیوں` کے اعزاز میں خصوصی اور پرتکلف `ظہرانے` کا اہتمام کیا گیا، جس میں صحافیوں سمیت مختلف شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں خضدار کے صحافی دانش مینگل، بشیر احمد رئیسانی، ماما حیدر موسیانی، عبدالکریم زہری، حبیب غلامانی اور پروفیسر انعام اللہ مینگل نے شرکت کی صحافیوں نے اس میزبانی کو نہایت خوشگوار اور خوش آئند قرار دیا۔*
*تقریب کے میزبانوں میں قبائلی شخصیت `وڈیرہ مولابخش جاموٹ، میر جمعہ خان شکرانی اور محمد رفیق جاموٹ` شامل تھے، جنہوں نے مہمانوں کا روایتی انداز میں استقبال کیا اور قبائلی روایات کے مطابق ضیافت کی۔*
*ظہرانے میں شریک دیگر مہمانوں میں پروفیسر محمد حسن جاموٹ، ماسٹر منیر احمد چھٹہ، ماسٹر محمد صلاح چھٹہ، ایس ایچ او کرخ عبدالعزیز خدرانی، محمد عیسیٰ جاموٹ، خیر جان رند، جان محمد باجوئی اور مولوی نور احمد زہری شامل تھے۔*
*تقریب کے دوران باہمی امور، علاقے کی صورتحال اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میزبانوں نے صحافیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحافت معاشرے کی آنکھ اور آواز ہے، اور مثبت رپورٹنگ معاشرے کی بہتری میں اہم کردار ادا کرتی ہے خضدار اور گردونواح میں صحافی برادری نے ہمیشہ حق اور سچ کے لیے قلم کا مثبت استعمال کیا ہے شرکاء نے پرتکلف مہمان نوازی پر میزبانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی ایسے مثبت سماجی میل جول کے مواقع پیدا ہوتے رہیں گے*