Hawaal E Khuzdar

Hawaal E Khuzdar Khuzdar is a Beautiful Valley and City, Located in the Geo-important center of province Balochistan.
(1)

02/08/2026

آجکل خضدار کی مین روڈ پر اکثر یونٹ والے پیٹرول پمپ عوام کے ساتھ فراڈ کر رہے ہیں اور ان کے گیج کم سیٹ کیے ہوئے ہیں.

عوامی توجہ اور متعلقہ حکام سے فوری کارروائی کی اپیلمحلہ گزگی، خضدار کے مکین گزشتہ طویل عرصے سے سیوریج کے سنگین مسئلے کا ...
02/08/2026

عوامی توجہ اور متعلقہ حکام سے فوری کارروائی کی اپیل

محلہ گزگی، خضدار کے مکین گزشتہ طویل عرصے سے سیوریج کے سنگین مسئلے کا شکار ہیں۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ متعدد شکایات اور نشاندہی کے باوجود تاحال کوئی مؤثر عملی اقدام نہیں کیا گیا۔ یہ صورتحال نہ صرف شہریوں کے لیے شدید مشکلات اور اذیت کا باعث بن چکی ہے بلکہ عوامی صحت، ماحول اور بنیادی شہری سہولیات کے لیے بھی ایک سنگین خطرہ بن گئی ہے۔
نیو عالیجاہ مارکیٹ، مرحوم کیپٹن علی احمد کے گھر کے سامنے واقع مین گلی، جو ارباب کمپلیکس فیز ون، فیز ٹو اور قومی شاہراہ کو آپس میں ملاتی ہے، وہاں مناسب سیوریج لائن نہ ہونے یا اس کے ناکارہ ہونے کے باعث گٹر کا آلودہ پانی شب و روز سڑک پر بہتا رہتا ہے۔ اس کے نتیجے میں شدید تعفن، ماحولیاتی آلودگی اور مختلف متعدی امراض، خصوصاً سانس، جلد اور دیگر بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ روز بروز بڑھتا جا رہا ہے۔ نمازی، طلبہ، خواتین، بزرگ، راہگیر، دکاندار اور مقامی رہائشی روزانہ اس اذیت ناک صورتحال سے متاثر ہوتے ہیں، جبکہ گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور شہریوں کے کپڑے بھی اس گندے پانی سے محفوظ نہیں رہتے۔
اسی طرح محلہ گزگی کی نھتوانی اسٹریٹ، نذیر نھتوانی کے گھر کے سامنے گٹر کا پانی مسلسل جمع رہنے کے باعث سیلابی کیفیت اختیار کر چکا ہے۔ اگر اس مسئلے کا بروقت اور مستقل حل نہ نکالا گیا تو نہ صرف قریبی مکانات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے بلکہ وبائی امراض کے پھیلنے کا بھی شدید خطرہ لاحق ہے۔
ہم ڈپٹی کمشنر خضدار، میونسپل کمیٹی خضدار، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (PHE) اور دیگر متعلقہ اداروں سے مؤدبانہ مگر پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سنگین عوامی مسئلے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر سیوریج نظام کی بحالی، نکاسیٔ آب کے مؤثر انتظامات اور مستقل حل کو یقینی بنایا جائے، تاکہ شہری مزید مشکلات، بیماریوں اور ممکنہ حادثات سے محفوظ رہ سکیں۔
اس مسئلے سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز بھی جلد عوام اور متعلقہ حکام کے سامنے پیش کی جائیں گی۔صاف ستھرا اور صحت مند ماحول ہر شہری کا بنیادی حق ہے، جبکہ اس کی فراہمی متعلقہ اداروں کی قانونی، آئینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ متعلقہ حکام محلہ گزگی کے اس دیرینہ اور سنگین مسئلے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے عملی اقدامات کریں گے۔

01/08/2026

#خضدار
شہر میں مہینوں سے بدترین لوڈ شیڈنگ جاری، کوئی پوچھنے والا نہیں

01/08/2026

01/Aug/2026

خضدار میں انشاللہ آج اور کل بارش کا امکان

31/07/2026

بلوچستان کے سردار بلوچستان کے فنڈ میں سے حصہ مانگ رہے ہیں ایک روپیہ نہیں دینگے بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ وہاں کے سردار ہیں.

سرکاری بیان

بلا عنوان !
31/07/2026

بلا عنوان !

میرٹ کا قتل بند کرو، نوجوانوں کا مستقبل بیچنا بند کرو!محکمۂ صحت میں کنٹریکٹ پوسٹوں کی فروخت اور سفارش کی بنیاد پر بھرتی...
30/07/2026

میرٹ کا قتل بند کرو، نوجوانوں کا مستقبل بیچنا بند کرو!

محکمۂ صحت میں کنٹریکٹ پوسٹوں کی فروخت اور سفارش کی بنیاد پر بھرتیاں نہ صرف قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں بلکہ ہزاروں محنتی اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کے مستقبل پر ڈاکہ ہیں۔

جب ایک نوجوان برسوں محنت کرے، تعلیم حاصل کرے، امتحانات دے، لیکن اس کے حصے میں صرف ناانصافی، سفارش اور پوسٹوں کی خرید و فروخت آئے، تو اس کے دل میں ریاستی اداروں پر اعتماد کمزور ہونے لگتا ہے۔ مایوسی بڑھتی ہے، احساسِ محرومی جنم لیتا ہے، اور بعض نوجوان ایسے راستوں کا انتخاب کر لیتے ہیں جو نہ ان کے لیے بہتر ہوتے ہیں اور نہ ہی معاشرے کے لیے۔ اس لیے نوجوانوں کی مایوسی کی وجوہات کا خاتمہ ریاست اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔

ہم واضح الفاظ میں خبردار کرتے ہیں کہ اگر میرٹ کا قتل بند نہ کیا گیا، غیر قانونی تقرریاں منسوخ نہ کی گئیں، اور ہر اسامی پر شفاف اور میرٹ پر مبنی بھرتی کا عمل یقینی نہ بنایا گیا تو خاموشی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

ہم بلوچستان کے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنے حق کے لیے متحد ہوں، آئینی اور پرامن انداز میں اپنی آواز بلند کریں، اور میرٹ کے تحفظ کی اس جدوجہد میں اپنا کردار ادا کریں۔ یہ صرف چند آسامیوں کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری نسل کے مستقبل کا سوال ہے۔

میرٹ ہمارا حق ہے، اور اپنے حق کے حصول تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

تحریر: زبیر حسنی

30/07/2026

خضدار میں تقریباً ہر سڑک پر کیمرے نصب کرنے کا کام اپنے آخری مراحل میں ہے۔ گزارش ہے کہ جب یہ کام مکمل ہو جائے تو کھدائی کے باعث سڑکوں پر جمع ہونے والی مٹی بھی فوری طور پر اٹھائی جائے، تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور سڑکیں صاف ستھری رہیں۔

30/07/2026

خضدار میں ناقص سڑکوں کے معاملے کا اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیں اور اس کی شفاف تحقیقات کروائیں۔ یہاں اکثر ٹھیکیدار متعلقہ دفاتر میں کمیشن دے کر عوام کے پیسوں کو بے دردی سے لوٹتے ہیں، مگر افسوس کہ ان کے خلاف مؤثر کارروائی کرنے والا کوئی نظر نہیں آتا۔

30/07/2026

غلام سرور ولد عبدالحمید، سکنہ چشمہ زہری، کا بٹوا جھالاوان کمپلیکس، خضدار میں کہیں گم ہو گیا ہے۔
بٹوے میں: شناختی کارڈ، اے ٹی ایم کارڈز، اہلِ خانہ کے شناختی کارڈز، 8,000 روپے نقد
اگر کسی بھائی کو یہ بٹوا ملے تو براہِ کرم درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں۔
فون نمبر: 03353401935

Address

Khuzdar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hawaal E Khuzdar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share