03/08/2026
خضدار میں جعلی سوشل میڈیا آئی ڈیز کے ذریعے بلیک میلنگ میں اضافے کا انکشاف
خضدار میں جعلی سوشل میڈیا آئی ڈیز کے ذریعے شہریوں کو بلیک میل کرنے، دھوکہ دہی کرنے اور مالی فوائد حاصل کرنے کے واقعات میں اضافے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بعض عناصر جعلی پروفائلز بنا کر لوگوں سے رابطہ کرتے ہیں، انہیں بلیک میل کرتے ہیں اور بعض اوقات رقم کا مطالبہ بھی کرتے ہیں متاثرہ افراد کے مطابق ایسے واقعات کی وجہ سے کئی خاندانوں اور رشتوں میں بھی مسائل پیدا ہوئے ہیں۔ شہریوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اعتماد نہ کریں، ذاتی معلومات یا تصاویر شیئر کرنے سے گریز کریں، اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی صورت میں متعلقہ اداروں کو اطلاع دیں عوام نے میڈیا سے بھی درخواست کی ہے کہ جعلی آئی ڈیز اور سائبر جرائم سے متعلق معاملات کو تحقیق کے بعد اجاگر کیا جائے تاکہ عوام میں آگاہی پیدا ہو اور مزید لوگ ایسے جرائم کا شکار ہونے سے محفوظ رہ سکیں۔