Kz Press

Kz Press وادی ء خضدار کی آواز

*گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری کی ملاقات**شہید سکندر زہری یونیورسٹی ...
10/12/2025

*گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری کی ملاقات*

*شہید سکندر زہری یونیورسٹی خضدار کے مجوزہ قانون کی منظوری اور دیگر مسائل پر تفصیلی گفتگو*

*کوئٹہ، 10 دسمبر 2025:*

گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے خضدار کے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں شہید سکندر زہری یونیورسٹی خضدار کے ایکٹ کی منظوری اور انتظامی مسائل سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل کو یونیورسٹی کی موجودہ صورتحال، مسائل اور تدریسی عمل کے آغاز سے متعلق آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی فعالیت سے نہ صرف بلوچستان کی دیگر جامعات پر طلبہ کا بوجھ کم ہوگا بلکہ علاقے کے بے روزگار نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے کہا کہ یونیورسٹی ایکٹ کی منظوری سے شہید سکندر یونیورسٹی کے مسائل کا خاتمہ ہوگا گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کو یقین دلایا کہ حکومت شہید سکندر زہری یونیورسٹی کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے گی اور تمام ممکنہ تعاون فراہم کیا جائے گا ملاقات کے دوران خضدار کے وفد میں ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی صلاح الدین زہری، خان محمد زہری، میر شعیب زہری، میر علی دوست زہری اور دیگر نمائندگان بھی موجود تھے۔

خضدار:جھالاوان عوامی پینل کے قائد میر شفیق الرحمان مینگل کی شیخ قبیلہ کے رہنما مرحوم حاجی یار محمد شیخ کے گھر آمدمرحوم ک...
06/11/2025

خضدار:جھالاوان عوامی پینل کے قائد میر شفیق الرحمان مینگل کی شیخ قبیلہ کے رہنما مرحوم حاجی یار محمد شیخ کے گھر آمد

مرحوم کی عوامی و قبائلی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، قائد میر شفیق مینگل کا اظہارِ خیال
خضدار:
جھالاوان عوامی پینل کے قائد میر شفیق مینگل نے شیخ قبیلہ کے ممتاز رہنما مرحوم حاجی یار محمد شیخ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے گھر جا کر بیٹوں محمد عالم براھوئی، شاھین براھوئی، حاجی محمدحیات براھوئی اور بھائیوں میں فیض محمد شیخ و حمزہ خان شیخ سے تعزیت کی۔

اس موقع پر میر شفیق مینگل کے ہمراہ میر محمد خان رئیسانی، میر محمد اقبال رئیسانی، میر فداء جان قلندرانی، عبد الحق موسیانی ،مولوی علی اکبر محمدزئی میر شیث الرحمان محمد زئی مینگل، میر سلمان جان رئیسانی، ایڈمین یونیورسٹی آف بلوچستان انجینئر رضاء زہری، پروفیسر علی اکبر ساسولی، اور پروفیسر کرم خان محمد حسنی سمیت جھالاوان عوامی پینل کے دیگر مرکزی رہنما بھی موجود تھے۔

قائد اور رفقاء نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ قبیلہ کے رہنما مرحوم حاجی یار محمد شیخ ایک باعزت، باکردار اور عوام دوست شخصیت تھے جنہوں نے اپنی زندگی علاقے، قوم اور قبائل کے اتحاد و بھائی چارے کے فروغ کے لیے وقف کر رکھی تھی۔

رہنماؤں نے کہا کہ مرحوم حاجی یار محمد شیخ نے ہمیشہ عوامی خدمت، تعلیم، امن و انصاف کے قیام اور قبائلی روایات کی پاسداری کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔ وہ سادگی، خلوص اور ایثار کے پیکر تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

شرکاء نے مزید کہا کہ مرحوم کی سماجی و فلاحی خدمات پورے جھالاوان کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ ان کی شخصیت ایک ایسے رہنما کی تھی جو مشکل وقت میں بھی عوام کے ساتھ کھڑے رہے۔
جھالاوان کی ترقی اور امن ہی مرحوم حاجی یار محمد شیخ کے خواب کی تعبیر ہے

انہوں نے دعا کی کہ
اللہ تعالیٰ شیخ قبیلہ کے رہنما مرحوم حاجی یار محمد شیخ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطافرمائے آمین

04/11/2025

موجودہ دور میں عوامی رھنماء کم ٹھیکدار سمگلر زیادہ ملینگے

22/09/2025

شہر میں جوکرتاتھا سانپ کے کاٹے کا علاج
اس کے تہ خانے سے سانپوں کے ٹھکانے نکلے

*خضدار: عبدالعزیز حسنی کی اہلیہ اور ہمشیرہ کی پریس کانفرنس، عزیز حسنی کو اغوا کیس میں بوگس انداز میں ملوث کیا جا رہا ہے،...
29/08/2025

*خضدار: عبدالعزیز حسنی کی اہلیہ اور ہمشیرہ کی پریس کانفرنس، عزیز حسنی کو اغوا کیس میں بوگس انداز میں ملوث کیا جا رہا ہے، صغریٰ کے بیانات متضاد، جب کہ انہیں وڈیرہ مولا داد ڈایاں گائیڈ اور مخالفین کے خلاف استعمال کررہاہے، وہی اسکرپٹ تیاری کامرکزی کردار ہے۔*

خضدار: 29 اگست 2025/ ضلع خضدار میں مبینہ طور پر اغوا ہونے والی خاتون صغریٰ بی بی کے کیس نے نئی موڑ لے لیا ہے۔ زیر حراست شہری عبدالعزیز محمد حسنی کی اہلیہ ارم عزیز نے خضدار پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کا انعقاد کیا، جس میں انہوں نے اپنے شوہر کو اس کیس میں بے گناہ قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ یہ سب ایک پرانی دشمنی کی بنیاد پر تیار کی گئی سازش ہے۔ پریس کانفرنس میں عبدالعزیز کی بہن شازیہ، والدین اور خاندان کے دیگر افراد بھی شریک تھے، جو اپنے پیارے کی بے گناہی کی حمایت میں آواز اٹھا رہے تھے۔ارم عزیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "میرے شوہر عبدالعزیز محمد حسنی کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ سب ایک شخص مولا داد ڈایاں کی طرف سے ہمارے خاندان کے خلاف انتقامی کارروائی ہے، جو اراضی کے تنازعے کی وجہ سے ہم پر غصہ رکھتا ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ مولا بخش ڈایاں نے اس دشمنی کو استعمال کرتے ہوئے عبدالعزیز کو اس اغوا کیس میں ملوث کرنے کی کوشش کی ہے، جو مکمل طور پر جھوٹا اور بوگس ہے۔پریس کانفرنس کے دوران ارم عزیز نے صغریٰ بی بی کے بیانات پر بھی شدید تنقید کی اور انہیں متضاد اور مشکوک قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "صغریٰ بی بی کا پہلا بیان، جو خضدار پریس کلب میں جاری کیا گیا، اس میں ایک شخص اسامہ کا نام لیا گیا ہے۔ لیکن دوسری ویڈیو، جو ان کے گھر میں ریکارڈ کی گئی، اس میں بیان مکمل طور پر تبدیل ہے۔ اس کے علاوہ، ان کا طرز عمل بھی انتہائی مشکوک ہے، جو اس کیس کی صداقت پر سوال اٹھاتا ہے۔"ارم عزیز نے کیس کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ جب مبینہ مغویہ کی رہائی اور ایک بلیک رنگ کی گاڑی کا ذکر کیا جا رہا تھا، اس وقت عبدالعزیز پہلے ہی پولیس کی حراست میں تھے اور ان کی گاڑی بھی پولیس کے قبضے میں تھی۔ "تو پھر کیسے ممکن ہے کہ میرے شوہر اور ان کی گاڑی اس اغوا میں ملوث ہوں؟ یہ سب ایک ناجائز اور بوگس مقدمہ ہے، جس کا مقصد صرف عبدالعزیز کو پھنسانا ہے،" انہوں نے کہا۔

خضدار: صغریٰ بی بی کے مبینہ اغوا کیس میں عبدالعزیز حسنی کی ہمشیرہ کا پریس کانفرنس میں الزامات کی تردید، بھائی کی رہائی کا مطالبہ
ضلع خضدار میں مبینہ طور پر اغوا ہونے والی خاتون صغریٰ بی بی کے کیس میں زیر حراست عبدالعزیز محمد حسنی کی ہمشیرہ شازیہ محمد حسنی نے خضدار پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپنے بھائی کو بے گناہ قرار دیا اور اسے جھوٹے الزامات کے تحت گرفتار کرنے کا الزام عائد کیا۔ پریس کانفرنس میں شازیہ نے کیس کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے پولیس اور ایک مقامی شخص ٹکری مولاداد قوم ڈایا پر ناانصافی کا الزام لگایا۔
شازیہ محمد حسنی نے کہا کہ "26 اگست 2025 کو صبح 12 بجے کے قریب خضدار کے علاقے کوشک سے صغریٰ نامی لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا۔ اس واقعے کے صرف دو گھنٹے بعد، یعنی دوپہر 2 بجے، پولیس نے ہمارے گھر سے میرے بھائی عبدالعزیز محمد حسنی کو گرفتار کر لیا اور ان کی بلیک فورچنر گاڑی کو بھی اپنے قبضے میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔" انہوں نے سوال اٹھایا کہ "اگر میرے بھائی کو دوپہر 2 بجے گرفتار کیا گیا اور ان کی گاڑی بھی پولیس کے قبضے میں تھی، تو شام 6 بجے جب صغریٰ بی بی کو مبینہ طور پر بازیاب کیا گیا اور کہا گیا کہ اغوا کار انہیں گاڑی سے پھینک کر فرار ہو گئے، تو وہ گاڑی اور اغوا کار کون تھا؟"شازیہ نے مزید کہا کہ صغریٰ بی بی نے اپنی پریس کانفرنس میں خود کہا کہ اسے صبح 12 بجے اغوا کیا گیا اور شام 6 بجے بازیاب کرایا گیا۔ انہوں نے استفسار کیا کہ "جب میرے بھائی اور ان کی گاڑی اس وقت پولیس کی تحویل میں تھے، تو اس کیس میں ان کا نام کیسے جوڑا جا سکتا ہے؟ یہ واضح ہے کہ میرے بھائی کو جھوٹے الزامات کے تحت پھنسایا جا رہا ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ سب ٹکری مولاداد قوم ڈایا کے کہنے پر کیا جا رہا ہے، جو ان کے خاندان سے ذاتی دشمنی رکھتا ہے۔ شازیہ نے کہا کہ "ٹکری مولاداد کی وجہ سے ہمارے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔ میرے بھائی کو ناکردہ گناہوں کی سزا دی جا رہی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ عبدالعزیز محمد حسنی کو باعزت طور پر رہا کیا جائے اور اس کیس کی منصفانہ تحقیقات کی جائیں۔شازیہ نے پریس کانفرنس میں موجود صحافیوں سے اپیل کی کہ وہ اس کیس کی حقیقت کو اجاگر کریں اور ان کے خاندان کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو سامنے لائیں۔ انہوں نے کہا کہ "ہمارا خاندان اس مشکل وقت میں متحد ہے، اور ہم چاہتے ہیں کہ انصاف کا بول بالا ہو۔"اس پریس کانفرنس سے صغریٰ بی بی کے مبینہ اغوا کیس میں نئے سوالات اٹھائے گئے ہیں، مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کیس مزید پیچیدگیاں اختیار کر سکتا ہے، اور عوام اس کی مزید پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
یاد رہے کہ صغریٰ بی بی کا مبینہ اغوا کا کیس حال ہی میں خضدار میں منظر عام پر آیا ہے، جس میں ابتدائی طور پر عبدالعزیز حسنی کو ملزم قرار دیا گیا تھا۔ تاہم، اس پریس کانفرنس نے کیس کو نئی جہت دی ہے، جہاں خاندان کی طرف سے دشمنی اور متضاد بیانات کا ذکر کیا جا رہا ہے۔ پولیس کی طرف سے اب تک اس پریس کانفرنس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے، لیکن مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کیس اب مزید پیچیدگیاں اختیار کر سکتا ہے۔

*خضدار پولیس کی اہم کارروائی: اغواء اور اجتماعی زیادتی کیس میں ملوث لیویز اہلکار سمیت 5 ملزمان گرفتار**ملزم لیویز اہلکار...
28/08/2025

*خضدار پولیس کی اہم کارروائی: اغواء اور اجتماعی زیادتی کیس میں ملوث لیویز اہلکار سمیت 5 ملزمان گرفتار*

*ملزم لیویز اہلکار شاہ جہاں اور عزیز اس سے پہلے بھی اغواء کے کیسز میں نامزد گرفتار ہوئے تھے*

*خضدار پولیس نے اغواء اور اجتماعی زیادتی کے سنگین کیس میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے چند ہی گھنٹوں میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن میں لیویز فورس کا ایک اہلکار بھی شامل ہے۔ یہ کارروائی ایس ایس پی خضدار شہزادہ عمر عباس بابر کی قیادت میں عمل میں آئی، جس میں سٹی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او عبداللہ پندرانی اور ان کی ٹیم نے اہم کردار ادا کیا۔*

*پولیس کے مطابق، متاثرہ لڑکی کو ضلع خضدار کے علاقے کوشک سے اغواء کیا گیا تھا۔ لڑکی کو بازیاب کرانے کے ساتھ ساتھ واردات میں استعمال ہونے والی سیاہ رنگ کی فارنر گاڑی بھی مالک سمیت تحویل میں لے لی گئی ہے۔*

*پولیس نے گرفتار ملزمان کے نمونے حاصل کرکے میچ کے لیے لاہور بھیجوا دیئے ہیں جبکہ درج شدہ اغواء کے مقدمہ میں نامزد باپ بیٹے بھی گرفتاریوں میں شامل ہیں*

*پولیس نے متاثرہ لڑکی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ حاصل کر کے عدالت میں پیش کیا، جہاں اس نے اپنا بیان بھی قلمبند کروایا۔ ایس ایچ او عبداللہ پندرانی کے مطابق، ایس ایس پی شہزادہ عمر عباس بابر اس کیس کی ذاتی نگرانی کر رہے ہیں، اور تمام ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔*

*حیران کن طور پر، گرفتار ملزمان میں شامل لیویز اہلکار شاہ جہان پہلے بھی خواتین کے اغواء اور زیادتی جیسے سنگین جرائم میں ملوث رہ چکا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور قانون کی مکمل عملداری کو یقینی بنایا جائے گا۔*

*پولیس نے اس کیس کی مزید تحقیقات تیز کر دی ہیں تاکہ تمام حقائق کو سامنے لایا جا سکے اور متاثرہ کو انصاف فراہم کیا جا سکے۔*

*اس کاروائی میں ایس آئی عبدالحق نوتانی ، سی آئی اے انچارج مقبول احمد اور اسپیشل گشت ٹیم نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے بروقت مکمل کارروائی عمل میں لائی*

27/08/2025

بیکنگ نیوز

خضدار زہری کراس پر ٹرالر اور تیل بردار گاڑی میں تصادم 3 افراد جانبحق ۔
لیویز زرائع کے مطابق حادثہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر انجیرہ زہری کراس کے قریب پیش آیا ۔ تصادم کے بعد ٹریلر اور گاڑی دونوں میں آگ بھڑک اٹھی ۔ 3 افراد جھلس کر جانبحق ہوئے ۔ ایک زخمی کو سول اسپتال خضدار منتقل کیا گیا ہے

13/08/2025

*مستونگ : مستونگ میں جھڑپ، ایک گاڑی ڈرائیور جاں بحق، دو گاڑیاں جل گئیں، واقعہ آج دوپہر کو پیش آیا*

اعلامیہصوبائی حکومت کی جانب ضلع خضدار کے مقامی لوگوں کی جدی و پشتی مقبوضہ پیمودہ و بلا پیمودہ اراضیات و پہاڑوں کو ریونیو...
11/08/2025

اعلامیہ
صوبائی حکومت کی جانب ضلع خضدار کے مقامی لوگوں کی جدی و پشتی مقبوضہ پیمودہ و بلا پیمودہ اراضیات و پہاڑوں کو ریونیو ریکارڈ میں محکمہ جنگلات کے نام پر درج ریکارڈ کرنے کے خلاف خضدار کے تمام متاثرہ زمینداران کا ایک مشاورتی اجلاس مؤرخہ 12اگست 2025ء کو بوقت سہ پہر 3 بجے
جمیعت علماء اسلام کے مرکزی رہنماسابق صوبائی وزیر سینیٹر حضرت مولانا فیض محمدصاحب کی زیر صدارت جامع الشرعیہ کوشک میں طلب کیا گیا ہے جس میں تمام متاثرہ زمینداران کی رائے کے مطابق آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائےگا لھذا تمام متاثرہ زمینداران سے اجلاس میں شرکت کی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ وقت مقررہ پر اجلاس میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔

*خضدار: ساڑھے تین لاکھ لیٹرز پانی کی گنجائش رکھنے والے ٹینک کی مرمت مکمل،شہر کو صاف پانی کی فراہمی کا جلد آغاز ہوگا، یہ ...
10/08/2025

*خضدار: ساڑھے تین لاکھ لیٹرز پانی کی گنجائش رکھنے والے ٹینک کی مرمت مکمل،شہر کو صاف پانی کی فراہمی کا جلد آغاز ہوگا، یہ اقدام ڈپٹی کمشنر خضدار اور ایکسیئن پی ایچ ای خضدار کی کاوشوں کا نتیجہ ہے ،*

خضدار: خضدار میں غیر فعال واٹر اسٹوریج ٹینک کی تعمیر و مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، اور آئندہ چند روز میں اسے فعال کر دیا جائے گا۔ اس منصوبے کے نتیجے میں شہر کی بڑی آبادی کو صاف پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی، جو کہ مقامی باشندوں کے لیئے ایک بڑی سہولت ثابت ہوگی۔یہ اہم منصوبہ ضلعی انتظامیہ سربراہ ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کی سرپرستی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ایگزیکٹو آفیسر ایکسیئن انجینیئر عبدالرؤف قمبرانی کی انتھک کوششوں اور ذاتی دلچسپی سے پایہ تکمیل تک پہنچا۔ ٹینک کی گنجائش قریباً ساڑھے تین لاکھ لیٹرز سے زائد پانی ذخیرہ کرنے کی ہے، اور اسے ڈی پی سی کے قریب پہاڑی کی بلندی پر تعمیر کیا گیا ہے، جو پانی کی تقسیم کے لیئے ایک مثالی مقام ہے۔
اس منصوبے سے نہ صرف پانی کی قلت کے مسئلے پر قابو پانے میں مدد ملے گی،

09/08/2025

بلوچستان میں موبائیل انٹرنیٹ کی بندش ‘ کنزیومر رائٹس سوسائٹی کے خیر محمد شاہین نے بلوچستان ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کردی

پٹیشن میں پی ٹی اے اور وزرات داخلہ بلوچستان کے سیکرٹری کو فریق بنایا گیا ہے

Address

Khuzdar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kz Press posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share