JTI District Khuzdar

JTI District Khuzdar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from JTI District Khuzdar, Media/News Company, khuzdar, Khuzdar.

آج بمورخہ 25 ربیع الاول بمطابق 12 اکتوبر 2023 بروز جمعرات جمعیت طلباء اسلام ڈاکٹر خالد محمود سومرو شہید بازگیر یونٹ  کا ...
12/10/2023

آج بمورخہ 25 ربیع الاول بمطابق 12 اکتوبر 2023 بروز جمعرات جمعیت طلباء اسلام ڈاکٹر خالد محمود سومرو شہید بازگیر یونٹ کا پہلا تعارفی اجلاس مدرسہ تحفیظ القرآن حقانیہ میں نو منتخب یونٹ کے صدر طلحہ شمس کے صدارت میں منعقد ہوا ۔
تلاوتِ کلام اللہ کے بعد اجلاس میں اولا تمام ساتھیوں نے اپنے اپنے تعارف کیے اس کے بعد اجلاس میں یونٹ کے صدر نے کابینہ کا اعلان کیا
اور ہر زمہ دار کو اسکی زمہ داری سونپی اس دوران عہدے داروں نے اپنے اپنے عہدوں کو قبول کیا اور یہ عہد کیا کہ ہم آئندہ دن رات ایک کر کے تنظیم کے کاموں کو احسن طریقے سے انجام دینگے ۔

اجلاس کے بعد کابینہ کچھ اس طرح ہے !
صدر حافظ طلحہ شمس
سینئر نائب حافظ محمد ناصر۔
جونئر نائب شعیب احمد۔
جنرل سیکٹری محمد اشفاق۔
ڈپٹی جنرل سیکٹری محفوظ احمد۔
جوائن سیکٹری حافظ شہزاد احمد۔
پریس سیکٹری محمد اویس۔
ڈپٹی پریس سیکٹری محمد جابر۔
ناظم مالیات زبیر احمد۔
نائب ناظم مالیات محمد ادریس۔
ناظم دفتر عبدالغفور۔
سالار حزب اللہ منتخب ہوئے
جاری کردہ
جمعیت طلباء اسلام ضلع خضدار

JTI District Khuzdar

جمعیت طلباء اسلام ضلع خضدارجمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی امیر حضرت مولانا فضل الرحمان صاحب کے حکم کے مطابق کل بروز ...
12/10/2023

جمعیت طلباء اسلام ضلع خضدار

جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی امیر حضرت مولانا فضل الرحمان صاحب کے حکم کے مطابق کل بروز جمعہ فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلئے ہونے والے ریلی کے تیاریاں زور شور سے جاری ہیں
کل کے ریلی میں جمعیت طلباء اسلام ضلع خضدار کے کارکنان اور جمعیت طلباء اسلام ضلع خضدار کے سوشل میڈیا ٹیم سے خصوصی طور پر شرکت کی اپیل ہیں اور تمام ضلع خضدار کے مسلمانوں سے شرکت کی اپیل کرتےہیں
جاری کردہ

جمعیت طلباء اسلام ضلع خضدار
JTI District Khuzdar

خضدار۔جمعیت طلباء اسلام بلوچستان کے صوبائی قائدین کا جےٹی آئی ضلع خضدار کا تنظیمی دورہ۔ضلعی ذمہ داران متعلقہ تحصیل و یون...
12/10/2023

خضدار۔
جمعیت طلباء اسلام بلوچستان کے صوبائی قائدین کا جےٹی آئی ضلع خضدار کا تنظیمی دورہ۔
ضلعی ذمہ داران متعلقہ تحصیل و یونٹوں کے نمائندوں کا مشترکہ نمائندہ اجلاس۔
کارکردگی رپورٹ کا جائزہ۔
29 اكتوبر کو صوبائی سطح پر ہونے والے عظیم الشان ڈاکٹر سرفراز خان شہید کانفرنس بسلسلہ تاسیس جےٹی آئی کے حوالے سے احکامات اور مشورے۔

12 اکتوبر 2023 بروز جمعرات.

جمعیت طلباء اسلام بلوچستان کے صوبائی صدر حافظ محمد حسن شہاب صوبائی سینیئر نائب صدر حافظ جمیل احمد ابرار نے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالغفور سمالانی کے ہمراہ جےٹی آئی ضلع خضدار کا تنظیمی دورہ کیا۔
دورہ میں جےٹی آئی ضلع خضدار کے صدر حافظ ابوزر بزنجو جنرل سیکریٹری بلال احمد مردوئی ضلعی اراکین عاملہ و شوری سمیت متعلقہ تحصیل و یونٹوں کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔
صوبائی قائدین نے ضلع کے تنظیمی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
جسے اطمینان بخش قرار دیا گیا۔
اجلاس میں جےٹی آئی بلوچستان کے زیراہتمام 29 اکتوبر کو ہونے والے عظیم الشان کانفرنس کے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
اور مزید تیاریاں تیز کرنے وال چاکنگ۔بینر۔پینافلیکس۔اور دعوتی مہم چلانے سمیت سوشل میڈیا پر روزانہ کی بنیاد پر تشہیر کرنے کی احکامات دیے گئے۔
علاوہ ازیں جےٹی آئی ضلع خضدار اور اسکے تمام تحصیل و یونٹوں کو دستوری اجلاس اور نصاب مطالعہ کے اہتمام اور جےٹی آئی کو اسکول اور یونیورسٹیوں میں مظبوط کرنے پر زور دیا گیا۔
ابتدائی لٹریچر۔مطالعہ مذاکرہ اور درس قرآن کی ترغیب دی گئی۔
دینی اور عصری اداروں میں جےٹی آئی کی دعوت اور پیغام کو پہنچانے کی ذمہ داری ڈالی گئی۔

اجلاس کے آخر میں یونٹ اور تحصیل کے ذمہ داروں کو تجاویز و آراء کا موقع فراہم کیا گیا۔
*
جاری کردہ
جمعیت طلباء اسلام ضلع خضدار

JTI District Khuzdar

جےٹی آئی مولانا ابوبکرؒ بازار یونٹ خضدارآج بمؤرخہ ۲۴ ربیع الاوّل بمطابق 11 اکتوبر بروز بدھ بوقت PM 12:00جامعہ عربیہ اسلا...
11/10/2023

جےٹی آئی مولانا ابوبکرؒ بازار یونٹ خضدار

آج بمؤرخہ ۲۴ ربیع الاوّل بمطابق 11 اکتوبر بروز بدھ بوقت PM 12:00
جامعہ عربیہ اسلامیہ مرکزی جامع مسجد بازار خضدار میں جمعیت طلباء اسلام مولانا ابوبکرؒ بازار یونٹ خضدارکے زیراہتمام مجلس عمومی کا پہلا اجلاس مقامی صدر حافظ عبدالکریم کے زیر صدارت منعقد ہوا

اجلاس کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام اللہ سے ہوئی جسکی سعادت قاری محمد عمر زہری نے حاصل کی

اجلاس میں دو ماہ کی رپورٹ پیش کی گئی جس سے تمام ساتھی بےحد مطمئن ہوئے


اجلاس میں جمعیت طلباء اسلام ضلع خضدار کے جنرل سیکرٹری محترم بلال احمد مردوئی صاحب و ضلعی ناظم اطلاعات محترم جنیداحمد خصوصی مہمان کی حیثیت سے شریک تھے

جاری کردہ:
جمعیت طلباء اسلام ضلع خضدار

JTI District Khuzdar

اہم اطلاع۔جےٹی آئی بلوچستان کے زیراہتمام 29 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والے عظیم الشان "ڈاکٹر سرفراز خان شہید کانفرنس" بسل...
11/10/2023

اہم اطلاع۔
جےٹی آئی بلوچستان کے زیراہتمام 29 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والے عظیم الشان "ڈاکٹر سرفراز خان شہید کانفرنس" بسلسلہ تاسیس جےٹی آئی کے حوالے سے جےٹی آئی بلوچستان کے صوبائی صدر حافظ محمد حسن شہاب اور دیگر صوبائی قائدین جےٹی آئی ضلع خضدار کا تنظیمی دورہ کررہے ہیں۔

جہاں وہ کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیں گے۔
اور صوبائی ہدایات بھی جاری کریں گے۔
اس سلسلے میں جے ٹی آئی ضلع خضدار کے ضلعی صدر حافظ ابوذر بزنجو نے درج ذیل پروگرام کے تحت جےٹی آئی ضلع خضدار کے ضلعی مجلس عاملہ اور تمام تحصیل و یونٹوں کے ذمہ داروں کا مشترکہ اہم نمائندہ اجلاس طلب کیا ہے۔

پروگرام مؤرخہ 12 اکتوبر 2023 بروز جمعرات ٹھیک صبح 11 بجے المرکز الاسلامی دفتر جےیوآئی خضدار میں منعقد ہوگی۔!

لہذا جےٹی آئی ضلع خضدار کے اراکین مجلس عاملہ سمیت تمام تحصیل و یونٹوں کے ذمہ داران اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے بروقت اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

فقط والسلام
جےٹی آئی ضلع خضدار
JTI District Khuzdar

آج بمورخہ 24 ربیع الاول بمطابق 11اکتوبربروز بدھجمعیت طلباء اسلام ضلع خضدار کے مجلس عاملہ کا اجلاس المرکز الاسلامی جے یوآ...
11/10/2023

آج بمورخہ 24 ربیع الاول بمطابق 11اکتوبربروز بدھ
جمعیت طلباء اسلام ضلع خضدار کے مجلس عاملہ کا اجلاس المرکز الاسلامی جے یوآئی دفتر ٹاؤن شپ میں ضلعی صدر حافظ ابوزر بزنجوکی صدارت میں منعقد ہوا۔۔۔۔۔۔
اجلاس میں درج ذیل اہم فیصلے کیے گئے

جمعیت طلباء اسلام صوبہ بلوچستان کے صدراور ان کے اراکین کا ضلع خضدار کے تنظیمی دورہ کررہے ہیں اس حوالےسے انتظامی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے

صوبائی صدر کل یعنی بروز جمعرات بوقت فکس ساڑھے گیارہ 11:30 بجے تنظیمی دورہ کررہے ہیں 29 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والے طلباء کانفرنس بیاد ڈاکٹر سرفرازشہید رح کے متعلق ھدایات کاری کئے جائینگے

تمام یونٹوں کے مجلس عاملہ اپنے شرکت کو یقینی بنائے

جاری کردہ
جمعیت طلباء اسلام ضلع خضدار
JTI District Khuzdar

جمعیت طلباء اسلام تحصیل نال کے ذمہ داران کا اپنے ماتحت یونٹوں کا ہنگامی دورہ....!!جمعیت طلباء اسلام تحصیل نال کےاراکین ک...
09/10/2023

جمعیت طلباء اسلام تحصیل نال کے ذمہ داران کا اپنے ماتحت یونٹوں کا ہنگامی دورہ....!!

جمعیت طلباء اسلام تحصیل نال کےاراکین کا(29اکتوبر)کو کوئٹہ میں ہونےوالے بسلسلہ "طلباءکانفرنس بیادڈاکٹر سرفراز شہید" کےتیاریوں کے سلسلہ میں جمعیت طلباء اسلام تحصیل نال کے صدر مولانا محمد یحییٰ واحد گرگناڑی جمعیت طلباء اسلام تحصیل نال کے جنرل سیکرٹری حافظ حفیظ اللہ رئیسانی الحاج محمد حیات خان رحمۃ اللہ علیہ یونٹ کا دورہ کیا گیا..!!

اجلاس میں یونٹ کے کارکنان اپنےذمہ داری کا ثبوت دیکر بڑی تعداد میں موجود تھے
اس موقع پر یونٹ کےکار کردگی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا اور مزید ان کو ڈاکٹر سرفراز خان شہید کانفرنس کے تشہیر کے لیے وال چاکنگ اشتہار اور دیگر کاموں کوتیز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی..!!

الحاج محمد حیات خان رحمۃ اللہ علیہ یونٹ کے اراکین نے ڈاکٹر سرفراز خان شہید کانفرنس کے تشہیر و چاکنگ شرکت کی یقین دھانی کرائی

اس موقع پر جمعیت طلباء اسلام تحصیل نال کے سابقہ جنرل سیکرٹری حافظ محمد یاسر بزنجو صاحب موجود تھے..!!

جاری کردہ
جمعیت طلباء اسلام ضلع خضدار
JTI District Khuzdar

چلوچلو 29اکتوبربروزاتوارکوجمعیت طلباء اسلام صوبہ بلوچستان کے زیرِ اہتمام عظیم الشان فقید المثال تاریخ ساز بیاد ڈاکٹر سرف...
09/10/2023

چلوچلو 29اکتوبربروزاتوارکوجمعیت طلباء اسلام صوبہ بلوچستان کے زیرِ اہتمام عظیم الشان فقید المثال تاریخ ساز بیاد ڈاکٹر سرفراز خان شہید کانفرنس ہاکی گراؤنڈ کوئٹہ چلو
JTI District Khuzdar

اہم اطلاع۔جےٹی آئی بلوچستان کے زیراہتمام 29 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والے عظیم الشان "ڈاکٹر سرفراز خان شہید کانفرنس" بسل...
09/10/2023

اہم اطلاع۔
جےٹی آئی بلوچستان کے زیراہتمام 29 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والے عظیم الشان "ڈاکٹر سرفراز خان شہید کانفرنس" بسلسلہ تاسیس جےٹی آئی کے حوالے سے جےٹی آئی بلوچستان کے صوبائی صدر حافظ محمد حسن شہاب اور دیگر صوبائی قائدین جےٹی آئی ضلع خضدار کا تنظیمی دورہ کررہے۔

جہاں وہ کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیں گے۔
اور صوبائی ہدایات بھی جاری کریں گے۔
اس سلسلے میں جے ٹی آئی ضلع خضدار کے ضلعی صدر حافظ ابوذر بزنجو نے درج ذیل پروگرام کے تحت جےٹی آئی ضلع خضدار کے ضلعی مجلس عاملہ اور تمام تحصیل و یونٹوں کے ذمہ داروں کا مشترکہ اہم نمائندہ اجلاس طلب کیا ہے۔

پروگرام مؤرخہ 12 اکتوبر 2023 بروز جمعرات ٹھیک صبح 11 بجے المرکز الاسلامی دفتر جےیوآئی خضدار میں منعقد ہوگی۔!

لہذا جےٹی آئی ضلع خضدار کے اراکین مجلس عاملہ سمیت تمام تحصیل و یونٹوں کے ذمہ داران اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے بروقت اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

جاری کردہ:
شعبہ نشرواشاعت جےٹی آئی ضلع خضدار

JTI District Khuzdar

جمعیت طلباء اسلام ضلع خضدار کے اپنے ماتحت یونٹوں کا ہنگامی دوروں کا سلسلہ جاریجمعیت طلباء اسلام ضلع خضدار کےاراکین کا(29...
09/10/2023

جمعیت طلباء اسلام ضلع خضدار کے اپنے ماتحت یونٹوں کا ہنگامی دوروں کا سلسلہ جاری
جمعیت طلباء اسلام ضلع خضدار کےاراکین کا(29اکتوبر)کو کوئٹہ میں ہونےوالے بسلسلہ "طلباءکانفرنس بیادڈاکٹر سرفراز شہید" کےتیاریوں کے سلسلہ میں جمعیت طلباء اسلام ضلع خضدار کے جنرل سیکرٹری بلال احمد مردوئی مولانا ابوالکلام آزاد رح یونٹ کھنڈ کا دورہ کررہےہیں

اس موقع پر یونٹ کےکار کردگی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا اور مزید ان کو کانفرنس کے تشہیر کے لیئے وال چاکنگ اشتہار اور دیگر کاموں کوتیز کرنے کی ھدایت جاری کی
مولانا ابوالکلام آزاد رح یونٹ کےاراکین اس کانفرنس میں جمعیت طلباء اسلام ضلع خضدار زمہ داروں کو ایک بڑی تعداد کیساتھ شرکت کرنےکی یقین دلایا
دورہ میں جمعیت طلباء اسلام ضلع خضدار کے ناظم اطلاعات محمدجنید معاون اطلاعات حافظ محمد اصغر اسکےعلاوہ مولانا ابوالکلام آزاد رح یونٹ کے صدر جنرل سیکرٹری پریس سیکرٹری موجود تھے

جاری_کردہ
جمعیت طلباء اسلام ضلع خضدار

07/10/2023

دشمن کی کسی چال سے مرعوب نہیں ہے
صد شکر ہے قائد میرا معیوب نہیں ہے

جمعیت طلباءِ اِسلام بلوچستان کے زیرِ اہتمام
شہید قائد ڈاکٹر سرفراز خان شہیدؒ
تاسیس جمعیت طلباءِ اِسلام پاکستان کے سلسلے میں عظیم الشان و پروقار تقریب ہاکی گراؤنڈ کوئٹہ میں کانفرنس منعقد ہورہی ہے
جس میں جےیوآئی کے سربراہ مرد مجاہد مرد قلندر باطل کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کلمہ حق کی صدا بلند کرنے والا مجاہدِ ختمِ نبوت حضرت مولانا فضل الرحمان صاحب حفظہ اللہ و اطال اللہ عمرہ
بطور اخصّ الضیوف شرکت فرمائیں گے
جماعت کے تمام عہدہ داران و کارکن بڑی تعداد میں شرکت کرکے قائد کی منظوم الفاظ اور پرسوز آواز سے کانوں کو مستفید فرمائیں!
منجانب:
جمعیت طلباءِ اِسلام ضلع خضدار بلوچستان

JTI District Khuzdar

Address

Khuzdar
Khuzdar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JTI District Khuzdar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share