We love meer Shafeeq ur Rehman mengal

We love meer Shafeeq ur Rehman mengal J A P

20/03/2025

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں تاریخی اقدام – صوبائی کابینہ نے ڈیجیٹل لینڈ سیٹلمنٹ کی منظوری دے دی

کوئٹہ: (ہمارا بلوچستان نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں بلوچستان کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

اس اجلاس میں کابینہ نے ڈیجیٹل لینڈ سیٹلمنٹ کے منصوبے کی منظوری دے دی، جو بلوچستان کی تاریخ میں ایک انقلابی قدم ہے۔ اس منصوبے کے تحت صوبے بھر میں زمینوں کا ریکارڈ جدید خطوط پر کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا، جس سے شفافیت میں اضافہ ہوگا، زمینوں کے تنازعات کا خاتمہ ممکن ہوگا اور عوام کو سہولت میسر آئے گی۔

اسی حوالے سے دلچسپ دنیا نیوز کے سی ای او صاحبزادہ عتیق اللہ خان نورزئی کا مضمون مختلف ڈیجیٹل اور پرنٹ میڈیا میں شائع ہوا، جس میں انہوں نے بلوچستان میں ڈیجیٹل لینڈ سیٹلمنٹ کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ زمینوں کے معاملات میں شفافیت پیدا کرنے اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس منصوبے کو بلوچستان کی ترقی کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا اور اس کے جلد از جلد نفاذ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے اس جرات مندانہ فیصلے کو عوامی سطح پر بے حد سراہا جا رہا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹلائزیشن کا یہ اقدام بلوچستان میں ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا اور کرپشن و دھوکہ دہی جیسے مسائل کا مؤثر حل فراہم کرے گا۔

تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ یہ منصوبہ نہ صرف بلوچستان کی معیشت میں استحکام پیدا کرے گا بلکہ عوام کا حکومت پر اعتماد بھی بحال کرے گا۔ وزیراعلیٰ کی قیادت میں صوبائی کابینہ کی جانب سے لیے گئے اس بروقت فیصلے پر عوام نے خراج تحسین پیش کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ حکومت ایسے ہی ترقیاتی اقدامات جاری رکھے گی۔

20/03/2025

پھر کہتے ہیں ریاست نے کچھ نہیں دیا بلوچستان کو یہ ساری فرسودہ باتیں ماہ رنگ اور اختر اور ان جیسے شعبدہ بازوں کی ہیں چیخ چیخ کر اس نعرے کو عام کرنے کی ضرورت ہے کہ بلوچستان کی تباہی اور محرومیوں میں براہِ راست سرداران اور سیاست دان ملوث ہیں یہاں بلوچ نوجوانوں کے ذہن میں غلط فہمیوں کا انبار لگا ہوا ہے جن کو ریاست کی بس اتنی غلطی ہے کہ سچ عام کرنے میں کوتاہی برت گئی ،ویسے ہی ناظرین و سامعین آپ کو پتا ہے مظلوم کی آواز پر سب اس کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں لیکن ان ظالموں نے خود ہی مظلوم بنایا بلوچستان کے لوگوں کو اور خود ہی ان کی مظلومیت پر سیاست کر رہے ہیں اور بیرون ملک کے آلہ کار بنیں ہوئے ہیں اور ایک عام بلوچ بیچارہ ان بے حس لوگوں کے بہکاوے اور خرافات میں آکر اپنا مزید نقصان کروا رہا ہے
کوئی کیوں نہیں بتاتا کہ اختر مینگل نے 12 ارب روپے عمران خان سے لیے تھے اور پھر 20 ارب روپے PDM سے وہ پیسہ عام بلوچ پر کیوں نہیں لگا

میر شفیق الرحمن وہ بہادر ہیں جنہوں نے بلوچستان میں پاکستان کا نعرہ بلند کیا، جمال رئیسانی https://dailyintekhab.pk/archi...
13/12/2023

میر شفیق الرحمن وہ بہادر ہیں جنہوں نے بلوچستان میں پاکستان کا نعرہ بلند کیا، جمال رئیسانی
https://dailyintekhab.pk/archives/428250

08/12/2023
13/10/2023

وڈھ میں ڈیرہ بگٹی طرزپر آپریشن کا نعرہ ڈھونگ کے سوا کچھ نہیں، قتل عام روکا جائے، جھالاوان عوامی پینل

کوئٹہ (آن لائن)جھالاوان عوامی پینل کے مرکزی رہنمائ ندیم الرحمن بلوچ نے کہا کہ وڈھ میں محب وطن اور نظریہ پاکستان کی بات کرنے والوں کا قتل عام منصوبہ بندی کے تحت جاری ہے۔ وڈھ کا علاقہ باڈڑی چھوٹا پاکستان ہے اس علاقہ کے لوگوں نے پاکستان کے مخالفین کے حربوں کو نیست و نابود کرنے کے لئے بھر پور کردار ادا کرکے پاکستان کے دفاع کے لئے اپنی جانوں کا نذانہ پیش کیا ہے۔ ڈیرہ بگٹی طرزپر آپریشن کا نعرہ ڈھونگ کے سوا کچھ نہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ میر شفیق الرحمن مینگل وڈھ میں اپنا تحفظ قانونی، آئینی، جمہوری اور قبائلی طریقے سے نبھارہے ہیں۔ ایک سازش کے تحت بلوچستان پر بیرونی جنگ مسلط کرکے بے گناہ لوگوں کا قتل عام کیا جارہا ہے۔ راہ گیر، ڈرائیوروں اور اہل علاقہ کو فائرنگ کرکے نا حق قتل کیا جارہا ہے وڈھ میں جاوید مینگل کے کیمپ موجود ہیں جس میں پاکستان مخالف سرگرمیوں کیلئے ٹریننگ دی جارہی ہے جس سے بے گناہ لوگ لقمہ اجل بن رہے ہ

Address

Khuzdar

Telephone

+923337990180

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when We love meer Shafeeq ur Rehman mengal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category