Balochistan Digital Media

Balochistan Digital Media Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Balochistan Digital Media, Media/News Company, Khuzdar.

سرفراز بگٹی کی حکمت عملی
17/06/2026

سرفراز بگٹی کی حکمت عملی

*خضدار: شہید حاجی محمد عالم جتک کی 12ویں برسی ، خدمت اور کردار کی یادیں آج بھی ترو تازہ ہیں*خضدار:ممتاز سیاسی، سماجی شخص...
12/06/2026

*خضدار: شہید حاجی محمد عالم جتک کی 12ویں برسی ، خدمت اور کردار کی یادیں آج بھی ترو تازہ ہیں*

خضدار:ممتاز سیاسی، سماجی شخصیت اور انسان دوست رہنما شہید حاجی محمد عالم جتک کی 12ویں برسی آج 13 جون 2026 کو عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ 13 جون 2014 کو ایک حملے میں ان کی شہادت نے خضدار سے ایک باکردار، بے لوث خدمتگار چھین لیا تھا۔حاجی محمد عالم جتک صرف ایک کامیاب تاجر ہی نہیں تھے، وہ عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار شخصیت تھے۔ سادگی، دیانتداری اور ہمدردی ان کی شناخت تھی۔ وہ ہمیشہ غریبوں، ناداروں اور پسماندہ طبقات کی آواز بنے رہے۔ ان کا دروازہ ہر ضرورت مند کے لیے کھلا رہتا تھا۔ سیاست اور سماج دونوں میدانوں میں ان کا کردار نمایاں رہا۔ انہوں نے خضدار کے بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت اور روزگار کے مسائل کو ہر فورم پر اجاگر کیا۔ مختلف قبائل و برادریوں کے درمیان اتحاد و بھائی چارے کو فروغ دے کر انہوں نے ضلع میں امن و استحکام کی بنیاد رکھی۔ ان کا ہر فیصلہ عوامی مفاد کے گرد گھومتا تھا۔تاجر برادری میں بھی ان کا مقام منفرد تھا۔ شہید حاجی عطاء اللہ محمد زئی کے ساتھ مل کر انہوں نے خضدار کی مقامی تجارت کو فروغ دیا اور معیشت کو استحکام بخشا۔ بے شمار غریب طلبہ کی تعلیم کا بوجھ انہوں نے خود اٹھایا، ضرورت مند خاندانوں کی خاموشی سے مدد کی۔ ان کی فیاضی کی مثالیں آج بھی لوگوں کی زبان پر ہیں۔12 سال گزر جانے کے باوجود خضدار کے عوام ان کی کمی شدت سے محسوس کرتے ہیں۔ ان کی شہادت نے ان کے مشن کو ختم نہیں کیا بلکہ اسے نئی توانائی دی۔ آج بھی ان کا خاندان ان کے امن، اتحاد اور ترقی کے ویژن کو آگے بڑھا رہا ہے۔برسی کے موقع پر شہریوں کا یہی عزم ہے کہ شہید حاجی محمد عالم جتک کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ ان کا نام خضدار کی تاریخ میں ہمیشہ عزت و احترام سے لیا جائے گا۔اللہ تعالیٰ شہید حاجی محمد عالم جتک کے درجات بلند فرمائے، ان کی مغفرت کرے اور ان کی خدمات کو صدقہ جاریہ بنائے۔

*خضدار: حاجی غلام حسین کرد کی حافظ حمیداللہ مینگل کو حج کی سعادت پر مبارکباد*خضدار:  سیاسی و سماجی رہنماء حاجی غلام حسین...
11/06/2026

*خضدار: حاجی غلام حسین کرد کی حافظ حمیداللہ مینگل کو حج کی سعادت پر مبارکباد*

خضدار: سیاسی و سماجی رہنماء حاجی غلام حسین کرد نے انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمیداللہ مینگل کو فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر حاجی غلام حسین کرد نے حافظ حمیداللہ مینگل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کا حج قبول فرمائے اور انہیں بار حج و عمرہ کی سعادت نصیب کرے۔ انہوں نے کہا کہ حافظ حمیداللہ مینگل کی خضدار کی تاجر برادری کے لیے خدمات قابل ستائش ہیں۔ حافظ حمیداللہ مینگل نے حاجی غلام حسین کرد کی مبارکباد اور خیرسگالی پر شکریہ ادا کیا۔

*کراچی: سردارزادہ میر علی حیدر محمد حسنی کی کاوشوں سے محمد حسنی و سیاپاد قبیلے کا برسوں پرانا خونی تنازعہ حل، فریقین شیر...
11/06/2026

*کراچی: سردارزادہ میر علی حیدر محمد حسنی کی کاوشوں سے محمد حسنی و سیاپاد قبیلے کا برسوں پرانا خونی تنازعہ حل، فریقین شیر و شکر*

کراچی ڈیفینس میں واقع محمد حسنی ہاؤس میں سردارزادہ میر علی حیدر محمد حسنی کی سربراہی میں محمد حسنی و سیاپاد قبیلے کے درمیان برسوں سے جاری خونی تنازعہ کا پرامن تصفیہ ہو گیا۔قبائلی ذرائع کے مطابق دونوں قبیلوں کے درمیان تنازعہ میں دو افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ ماضی میں قبائلی معتبرین اور علماء کرام کی متعدد کوشوں کے باوجود یہ مسئلہ حل نہ ہو سکا تھا۔ آج ہونے والی جرگہ میں سردارزادہ میر علی حیدر محمد حسنی نے قبائلی روایات و رسوم کے مطابق دونوں فریقین کے موقف سنے۔ طویل مشاورت کے بعد فریقین نے صلح پر رضامندی ظاہر کی اور ایک دوسرے سے گلے مل کر برسوں پرانی عداوت ختم کر دی۔ صلح کے بعد دونوں قبیلوں کے افراد خوشی و بھائی چارے کے جذبے سے ملے۔

اس تاریخی جرگہ میں میر مہر اللہ محمد حسنی، عبداللہ رند، میر محمد اقبال سیاپاد، میر محمد ہاشم سیاپاد، میر محمد رفیق سیاپاد، میر وزیر احمد سیاپاد، وڈیرہ اللہ بخش سیاپاد رند، محمد عالم محمد حسنی، عبدالحکیم محمد حسنی، محمد وارث محمد حسنی، محمد یونس محمد حسنی، چاکر سیاپاد، محمد عمر سیاپاد رند، چیئرمین محمد رفیق سیاپاد رند، وڈیرہ لیاقت علی سیاپاد رند، مولا بخش سیاپاد رند، عبدالواحد رند، محمد عثمان سیاپاد رند، میر غلام فاروق محمد حسنی، علی محمد سیاپاد، حاجی عبدالسلام سیاپاد، مولوی لطف اللہ ساسولی، منیر احمد قلندرانی، میر محمد عالم نوشیروانی، عبدالقادر، کریم بخش رند اور در محمد سیاپاد رند سمیت قبائلی و علاقائی معتبرین کی بڑی تعداد شریک تھی۔

صلح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے سردارزادہ میر علی حیدر محمد حسنی نے کہا کہ "تمام قبائل ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔ ہم ان کے دکھ درد کو اپنا دکھ درد سمجھتے ہیں۔ قبائلی تنازعات سے قومیں زوال پذیر ہو جاتی ہیں۔ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم آپس میں بھائی چارے کو فروغ دیں۔ آج کا دن ہمارے لیے خوشی کا دن ہے کہ ہمارے معاشرے میں تنازعات کا پرامن تصفیہ ہو رہا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "تنازعات کا حل ہمارے مستقبل کے لیے نیک شگون ہے۔ اس سے قبائل تباہی سے بچ جاتے ہیں اور ان میں اپنائیت و بھائی چارگی کا رشتہ مضبوط ہوتا ہے۔ قبائلی سربراہان اور علماء کرام کو چاہیے کہ وہ مختلف اقوام کے درمیان موجود تنازعات کے حل کے لیے مخلصانہ کردار ادا کریں۔ اس سے ہماری موجودہ اور آنے والی نسلوں کو فائدہ ہوگا۔"

صلح کے بعد دونوں قبیلوں کے معتبرین نے سردارزادہ میر علی حیدر محمد حسنی کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ مثال بلوچستان کے دیگر علاقوں میں بھی قبائلی تنازعات کے پرامن حل کی راہ ہموار کرے گی۔

10/06/2026

بی این پی کی کال پر خضدار سمیت دیگر شہروں میں شٹرڈاؤن ہڑتال

08/06/2026

دلخراش واقعہ
کوئٹہ: شوہر نے بیوی اور 4
بچوں کو جان سے ماردیا۔😪

*خضدار: جے یو آئی سندھ کے امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی کی خضدار میں میک ول شاپ آمد، بشیر احمد شاہوانی نے پرتپاک استقبال...
07/06/2026

*خضدار: جے یو آئی سندھ کے امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی کی خضدار میں میک ول شاپ آمد، بشیر احمد شاہوانی نے پرتپاک استقبال کیا*

خضدار: جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے امیر مولانا سائیں عبدالقیوم ہالیجوی، مولانا عبداللہ سومرانی اور مشہور نعت خواں امداداللہ پلپھوٹو نے خضدار کے معروف کلاتھ برانڈ "میک ول شاپ" کا دورہ کیا۔جو کہ کراچی روڈ خضدار میں واقع ہے۔

میک ول شاپ کے اونر بشیر احمد شاہوانی اور منا بھائی نے مہمان علماء کرام کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں روایتی انداز میں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر علاقے کے تاجر برادری اور دیگر معززین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
دورے کے دوران جے یو آئی کے رہنماؤں نے میک ول شاپ کے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا اور کپڑے کے معیار، جدید ڈیزائن اور کسٹمر سروس کو خوب سراہا۔ بشیر احمد شاہوانی نے مہمانوں کو شاپ کی کارکردگی، مقامی روزگار کی فراہمی اور عوامی خدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔تقریب کے دوران معروف نعت خواں امداداللہ پلپھوٹو نے حضور اکرم ﷺ کی شان میں دلکش نعت پیش کی جسے سن کر حاضرین کی آنکھیں نم ہو گئیں۔ نعت کے بعد مولانا عبدالقیوم ہالیجوی نے میک ول شاپ کی ترقی، کامیابی اور برکت کے لیے خصوصی دعا کروائی۔ انہوں نے کہا کہ ایمانداری اور محنت سے کیا گیا کاروبار اللہ کی رحمت کا مستحق ہوتا ہے۔مولانا عبدالقیوم ہالیجوی نے میک ول شاپ کی کامیابی کو خضدار کے تاجروں کے لیے مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ مقامی کاروبار کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بشیر احمد شاہوانی کی محنت، ایمانداری اور دینی اقدار کے ساتھ کاروبار کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

آخر میں بشیر احمد شاہوانی نے مہمان علماء کرام کو گفٹ پیش کیے۔ گفٹ وصول کرتے ہوئے مولانا ہالیجوی نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دینی رہنماؤں کی عزت کرنا ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ بشیر احمد شاہوانی نے علماء کی تشریف آوری کو اپنے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی رہنمائی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔

07/06/2026

fans

SardarAkhtarMengal

Address

Khuzdar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balochistan Digital Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share