02/04/2024
دوسرے ملک میں مقیم افراد اپنی اہلیہ اور بچوں کا صدقہ فطر کس قیمت کے حساب سے ادا کریں گے ؟
سوال
میں روزگار کے سلسلے میں قطر میں مقیم ہوں اور صدقہ فطر میں نے قطر کے حساب سے ادا کیا ہے، کیا مجھے اپنے بیوی بچوں کا صدقہ فطر بھی قطر کے حساب سے ادا کرنا ہوگا یا میں ان کا صدقہ فطر پاکستان کے حساب سے پاکستان میں ادا کر سکتا ہوں؟ جب کہ وہ پاکستان میں مقیم ہیں اور وہیں عید بھی منا رہے ہیں؟
جواب
صدقہ فطر کی مقدار گندم کے حساب سے پونے دو کلو گندم ہے اور کھجور، جو اور کشمش کے حساب سے ساڑھے تین کلو کھجور، جَو اور کشمش ہے، چاہےکہیں بھی ادا کیا جائے، اور اگر قیمت ادا کرنی ہے تو جہاں ادائیگی کرنے والا موجود ہے وہاں کا اعتبار ہوگا، لہذا اگر آپ قطر میں مقیم تھے اور عید الفطر بھی وہیں کی ہے تو آپ پر اپنا اور اپنے نابالغ بچوں کا صدقہ فطر قطر کے نرخ کے حساب سے دینا لازم ہوا تھا، لہذا اب اپنے نابالغ بچوں کا صدقہ فطر بھی وہیں کی قیمت کے حساب ادا کردیں خواہ آپ یہ قیمت قطر میں ادا کریں یا آپ کی اجازت سے پاکستان میں ادا کی جائے۔..