Quest News

Quest News Our main focus is on current affairs, climate change and health

(روزنامہ کویسٹ نیوز اسلام آباد) وفاقی حکومت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے راولپنڈی کے درمیان جدید اور تیز رفتار ٹری...
15/09/2025

(روزنامہ کویسٹ نیوز اسلام آباد) وفاقی حکومت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے راولپنڈی کے درمیان جدید اور تیز رفتار ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر ریلویز کے درمیان منصوبہ جلد از جلد مکمل کرنے پراتفاق کرلیا گیا۔

پیر کو اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان تیز رفتار ٹرین چلانے کا فیصلہ وزیرداخلہ اور وزیرریلویزکی زیرصدارت اجلاس میں ہوا۔

اجلاس میں مارگلہ اسٹیشن اسلام آباد سے راولپنڈی صدر اسٹیشن تک ریل منصوبہ جلد ازجلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا جب کہ آئندہ ہفتے منصوبےکے فریم ورک ایگریمنٹ کو حتمی شکل دے کر دستخط ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان سفر 20 منٹ میں طےہوگا، وقت اور ایندھن بچےگا جب کہ جدید اور تیز رفتار ٹرین سے ٹریفک کا دباؤ بھی کم ہوگا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تیز رفتار ٹرین کے لیے ٹریک وزارت ریلویز دے گی اور ریل سروس کا انتظام سی ڈی اے سنبھالے گی جب کہ اجلاس میں ریل سروس کے لیے جدید ٹرین امپورٹ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔

اس موقع پر وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ جڑواں شہروں کے درمیان ریل سروس کا آغاز عوامی فلاح کا بہترین منصوبہ ہوگا، شہری تقریباً 20 منٹ میں جڑواں شہروں کے مابین تیز اور آسان سفر کر سکیں گے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یہ‎ منصوبہ وزیراعظم کےعوامی ریلیف کے وژن کا عکاس ہے، منصوبے کی تکمیل سے ہزاروں شہریوں کو سفر کی جدید اور معیاری سہولت ملے گی۔

(روزنامہ کویسٹ نیوز اسلام آباد) قائداعظم کالونی دھمیال میں 50 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر ان کے دیور نے مٹی کا تیل چھڑک ک...
15/09/2025

(روزنامہ کویسٹ نیوز اسلام آباد) قائداعظم کالونی دھمیال میں 50 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر ان کے دیور نے مٹی کا تیل چھڑک کر زندہ جلا دیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ابتدائی طور پر ملزم نے دعویٰ کیا کہ واقعہ کمپریسر پھٹنے سے پیش آیا، تاہم پولیس کی تحقیقات کے بعد انکشاف ہوا کہ خاتون کو آگ لگا کر جلایا گیا تھا۔

مقتولہ کے بیٹے23 سالہ محمد شہزاد احمد بھٹی نے ایف آئی آر درج کرائی، جس میں بتایا گیا کہ وہ کام پر تھے جب انہیں چچا کی کال موصول ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ ان کی والدہ کمپریسر پھٹنے کے باعث جل گئی ہیں۔چچا نے انہیں فوری گھر پہنچنے کو کہا، کیونکہ ان کی والدہ کو سی ایم ایچ لے جایا گیا تھا، شہزاد نے بتایا کہ جب وہ ہسپتال پہنچے تو انہوں نے اپنی والدہ کو ایمرجنسی وارڈ میں بری طرح جھلسی ہوئی اور بے ہوش حالت میں پایا،جو بعد میں دم توڑ گئیں،

(روزنامہ کویسٹ نیوز اسلام آباد) ٹرمپ نے نیتن یاہو کو خبردار کیا ہے کہ وہ قطر کے خلاف کوئی بھی کارروائی کرنے سے پہلے اچھی...
15/09/2025

(روزنامہ کویسٹ نیوز اسلام آباد) ٹرمپ نے نیتن یاہو کو خبردار کیا ہے کہ وہ قطر کے خلاف کوئی بھی کارروائی کرنے سے پہلے اچھی طرح سوچ لیں کیونکہ وہ امریکہ کا دوست ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس وقت مخمصے کا سامنا کرنا پڑا جب اسرائیل نے قطر پر حملہ کیا۔ اس کے بعد جب قطر نے اسرائیل کو خبردار کیا تو نیتن یاہو نے واضح طور پر کہا کہ وہ حماس کے رہنماؤں کو ختم کرنے کے لیے کہیں بھی جا سکتے ہیں۔ یہی نہیں جب انہوں نے اس لڑائی میں امریکہ کا نام گھسیٹا تو ڈونلڈ ٹرمپ کو وضاحت دینے آنا پڑا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے ٹیکس کے معاملے پر اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کو مشورہ دیتے ہوئے نیتن یاہو کو خبردار کیا ہے کہ قطر کے خلاف کوئی بھی کارروائی کرنے سے پہلے اچھی طرح سوچ لیں کیونکہ وہ امریکہ کا دوست ہے۔ انہوں نے نیتن یاہو کو یاد دلایا ہے کہ خلیجی ملک ہونے کے ناطے قطر کے ساتھ ان کی اہم شراکت داری ہے۔ ایسے میں نیتن یاہو کو اس سے نمٹنے کے دوران ‘بہت محتاط’ رہنے کی ضرورت ہے۔نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا ’’انہیں بہت بہت محتاط رہنا ہوگا۔ اسے حماس کے لیے کچھ کرنا پڑے گا لیکن قطر امریکہ کا عظیم ساتھی ہے۔ بہت سے لوگ اس بارے میں نہیں جانتے۔ یہاں ٹرمپ کا اشارہ اسرائیل کی طرف تھا اور انہوں نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی بھی تعریف کی۔ شیخ تمیم بن حمد الثانی کو عظیم انسان قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے ان سے کہا ہے کہ انہیں اچھے تعلقات عامہ کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ آپ کو بتاتے چلیں کہ اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کے رہنماؤں کے اجلاس پر فضائی حملہ کیا تھا۔ اس جگہ کو امن مذاکرات کے پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا اور قطر نے اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ثالثی کے بنیادی اصول پر حملہ ہے۔قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے اسے ریاستی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔ اس کے باوجود اسرائیل نے صاف جواب دیا کہ حماس جہاں بھی ہے، اسرائیل وہاں جائے گا اور انہیں مارے گا۔

(روزنامہ کویسٹ نیوز اسلام آباد) پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا ۔  ذرائع کے مطابق...
15/09/2025

(روزنامہ کویسٹ نیوز اسلام آباد) پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق فوری طور پر میچ ریفری کے معاملے پر ایکشن نہ لینے پر پی سی بی نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا ۔ فوری ایکشن نہ لینے پر عثمان واہلہ کو عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ اس سے قبل میچ ریفری کی تبدیلی تک پاکستان نے ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کاکہنا ہےکہ میچ ریفری کی جانب سے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ اور ایم سی سی قوانین کی خلاف ورزی پر باضابطہ شکایت کی گئی ہے ،میچ ریفری نے کرکٹ کی سپرٹ کے خلاف اقدامات کیے،پی سی بی نے ایشیاکپ سے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو فوری ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

(روزنامہ کویسٹ نیوز اسلام آباد) پاک، بھارت میچ کے دوران کپتانوں کے ہاتھ نہ ملانے اور میچ ریفری کے نامناسب رویئے پر پی سی...
15/09/2025

(روزنامہ کویسٹ نیوز اسلام آباد) پاک، بھارت میچ کے دوران کپتانوں کے ہاتھ نہ ملانے اور میچ ریفری کے نامناسب رویئے پر پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کو تفصیلی خط لکھ دیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سےگزشتہ روز ایشیاء کپ میں پاک، بھارت میچ کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کی روشنی میں آئی سی سی اور ایم سی سی کو خط لکھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے قوانین اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر آئی سی سی اور ایم سی سی کو احتجاجی خط لکھ کر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیاء کپ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔تنازع کیا تھا؟
پاک ،بھارت میچ کے دوران ٹاس کے وقت اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان کے کپتان سلمان آغا سے کہا تھا کہ ٹاس کے موقع پر شیک ہینڈ نہیں ہو گا، اینڈی پائی کرافٹ نےاس سے قبل پاکستان میڈیا منیجر سے کہا کہ یہ سب ریکارڈ نہیں ہونا چاہیے۔

میچ کے اختتام پر منیجر نوید اکرم چیمہ نے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اینڈریو رسل سے تحفظات کا اظہار کیا تھا جس پر اینڈریو رسل نے کہا تھا کہ ہمیں بھارتی بورڈ سے ہدایات ملی ہیں اور پھر کہا یہ اصل میں بھارتی حکومت کی ہدایات ہیں۔

پی سی بی کا آئی سی سی اور ایم سی سی کو خط
آئی سی سی اور ایم سی سی کو لکھے گئے خط میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایم سی سی قوانین کا حوالہ دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپرٹ آف دی گیم کو بار بار دہرایا، میچ ریفری نے اپنی ذمےداریوں کو نہیں نبھایا۔پی سی بی کا کہنا ہےکہ میچ ریفری نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ہے اور سپرٹ آف دی گیم کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے ۔

خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ میچ ریفری کا کنڈکٹ سپرٹ آف دی گیم اور ایم سی سی قوانین کے منافی ہے ، پی سی بی سمجھتا ہے کہ یہ بہت بڑی خلاف ورزی ہے ۔

(روزنامہ کویسٹ نیوز اسلام آباد) پیر کی صبح احمد شاہ نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر مداحوں کو افسوس ناک خبر دی کہ ان کے چھوٹے ب...
15/09/2025

(روزنامہ کویسٹ نیوز اسلام آباد) پیر کی صبح احمد شاہ نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر مداحوں کو افسوس ناک خبر دی کہ ان کے چھوٹے بھائی، عمر شاہ، کا انتقال ہو گیا ہے۔ اہلِ خانہ کے مطابق عمر شاہ بالکل ٹھیک تھے لیکن رات کو اچانک طبیعت خراب ہوئی اور انہیں الٹی آئی۔ بتایا گیا کہ الٹی کے باعث کوئی چیز سانس کی نالی میں چلی گئی، جس کے بعد انہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا، مگر بدقسمتی سے وہ صبح فجر کے وقت خالقِ حقیقی سے جا ملے۔گزشتہ برس جولائی میں عمر شاہ کی آنکھوں کی سرجری ہوئی تھی۔

(روزنامہ کویسٹ نیوز اسلام آباد) اٹک کی تحصیل پنڈی گھیب کے علاقہ غریبوال میں سکول وین اور کیری ڈبہ میں تصادم کے نتیجے میں...
15/09/2025

(روزنامہ کویسٹ نیوز اسلام آباد) اٹک کی تحصیل پنڈی گھیب کے علاقہ غریبوال میں سکول وین اور کیری ڈبہ میں تصادم کے نتیجے میں خاتون ٹیچر سمیت 10 بچے زخمی ہوگئے۔ (محمد عمران او یس)اٹک کی تحصیل پنڈی گھیب کے علاقہ غریبوال میں سکول وین اور کیری ڈبہ میں تصادم کے نتیجے میں خاتون ٹیچر سمیت 10 بچے زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹروں نے ایک بچے کی حالت کو تشویشناک قرار دے دیاہے۔

(روزنامہ کویسٹ نیوز اسلام آباد) پاکستان انٹرنیشنل بانڈ چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ۔رپورٹ کے مطابق معاشی اعدادو...
15/09/2025

(روزنامہ کویسٹ نیوز اسلام آباد) پاکستان انٹرنیشنل بانڈ چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ۔
رپورٹ کے مطابق معاشی اعدادوشمار میں بہتری کے مثبت اثرات ہورہے ہیں ،کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ ہونے کی وجہ سے پاکستان کے خودمختار ڈالر کے مالیت والے بانڈز میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔
ٹاپ لائن سیکورٹیزکے مطابق پاکستان انٹرنیشنل بانڈ کی قیمتیں اوپر کی طرف جارہی ہیں جومعاشی اشاریوں میں بہتری ہے ،عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کی حالیہ ریڈنگ اپ گریڈ اہم وجہ بنی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایس اینڈ پی ،موڈیز اور فچ ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری کی ہے ،پاکستان کے 1 ارب ڈالر یورو بانڈز کی مدت اپریل 2031 میں مکمل ہورہی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے زخائر 3 گنا بڑھ چکے ہیں ،مالی سال 23 کے آخر میں زرمبادلہ کے زخائر 4.40 ارب ڈالر تھے جومالی سال 25 کے آخر تک بڑھ کر 14.50 ارب ڈالر ہوچکے ہیں رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کی بنیادی وجہ کرنٹ اکاؤنٹ میں بہتری ہے،سٹیٹ بنک کی جانب سے ڈالر کی خریداری میں اضافہ اور ترسیلات زر میں اضافہ وجہ بنا ہے،پاکستان اس سال دسمبر سے پہلے پانڈا بانڈز کی پہلی قسط جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس کا مقصد یوآن کے قرض کے ذریعے 250 ملین ڈالر اکٹھا کرنا ہے۔

(روزنامہ کویسٹ نیوز اسلام آباد) بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے یہ لوگ عمران خا...
15/09/2025

(روزنامہ کویسٹ نیوز اسلام آباد) بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے یہ لوگ عمران خان کوایک اور مقدمے میں سزا سنانے جا رہے ہیں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا میں آج بھی مین سٹریم میڈیا سے بات نہیں کروں گی، کیونکہ کیمروں کے سامنے تین چار پلانٹڈ لوگوں کو بدتمیزی کیلئے بھیجا جا رہا ہے ان کا کہنا تھا میں نہیں چاہتی کہ پھر ان کو بدتمیزی کا موقع ملے، ہمارے کارکن پھر اشتعال میں آئیں گے اور گرفتاریاں ہوں گی، دو سال سے میڈیا یہاں کوریج کر رہا ہے کسی نے بد تمیزی نہیں کی، اب پلانٹڈ لوگوں کو ماحول خراب کرنے کے لئے بھیجا جا رہا ہے، میرے خلاف اور کارکنان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے۔علیمہ خان نے کہا کہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت جلدی میں کی جارہی ہے، یہ لوگ عمران خان کوایک اور مقدمے میں سزا سنانے جارہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو بھی معلوم ہے سزا سنائی جانی ہے۔

(روزنامہ کویسٹ نیوز اسلام آباد) آپ نے تو کرکٹ کو ہی شرما دیا ہے  میرا نہیں خیال کہ سلمان آغا کپتانی کرنے کے لایق ہے سلما...
15/09/2025

(روزنامہ کویسٹ نیوز اسلام آباد) آپ نے تو کرکٹ کو ہی شرما دیا ہے میرا نہیں خیال کہ سلمان آغا کپتانی کرنے کے لایق ہے سلمان آغا کی ٹی 20 میں جگہ نہیں بنتی ہے وہ ایک کمزوز ذہین کا کپتان ہے اسکو کوئی سمجھ نہیں آرہا ہے کہ کپتانی کیسی کرنی ہے اب تک وہ صرف کمزور ٹیموں کے خلاف کپتانی کررہے تھے فخر زمان صائم ایوب محمد حارث یہ ناکام کھلاڑی ہے ان سے جیت کی امید رکھنا بے وقوفی ہے محمد حارث بیس سال بعد بھی رضوان کے برابر نہیں ہوسکتا ہے کیونکہ حارث کوئی بلےباز نہیں ہے وہ گلی میں کرکٹ کھیلنے کے قابل بھی نہیں ہے_

(روزنامہ کویسٹ نیوز اسلام آباد) سکولوں میں بچوں کو کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا آغازہوگیا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ...
15/09/2025

(روزنامہ کویسٹ نیوز اسلام آباد) سکولوں میں بچوں کو کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا آغازہوگیا۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سی ای اوز کو ہدایت جاری کردی ہیں کہ والدین کی طرف سے تحریری رضامندی کے بعد بچوں کو ویکسین لگائی جائے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق نو سے چودہ سال کی بچیوں کو کینسر سے بچاو ٔکی ویکسین لگائی جائے گی،کینسر سے بچاؤ کیلئے یہ ویکسین آٹھ لاکھ بچیوں کولگائی جائے گی۔محکمہ صحت کا ٹرینڈ عملہ سکولوں میں بچیوں کو ویکسین لگائے گا،یہ ویکسین 15 سے 27 ستمبر تک لگائی جائے گی۔

(روزنامہ کویسٹ نیوز اسلام آباد) پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے پا...
15/09/2025

(روزنامہ کویسٹ نیوز اسلام آباد) پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے پاک بھارت میچ میں ایک منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا، وہ بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا کو انٹرنیشنل کرکٹ میں چھکا لگانے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے، اس طرح انہوں نے بمرا کا چھکا نہ لگنے کا غرور خاک میں ملادیا۔ یہ یادگار لمحہ چھٹے اوور کی تیسری گیند پر آیا جب فرحان نے جرات مندانہ شاٹ کھیلتے ہوئے بال کو بیک ورڈ سکوائر لیگ کے اوپر سے باؤنڈری کے پار پہنچا دیا، اس شاٹ نے نہ صرف تماشائیوں کو حیران کیا بلکہ بھارتی کپتان سوریا کمار یادو بھی دنگ رہ گئے۔کرکٹ شائقین نے اس تاریخی چھکے کو بے حد سراہا، کیونکہ بمرا کو دنیا کے بہترین فاسٹ بولرز میں شمار کیا جاتا ہے اور اس سے قبل کسی پاکستانی بیٹر نے انہیں چھکا نہیں لگایا تھا۔ پاک بھارت میچز ہمیشہ ہی دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں، لیکن اس بار صورتحال مزید خاص رہی کیونکہ دونوں ٹیمیں مئی کی چار روزہ جنگ کے بعد پہلی بار آمنے سامنے آئیں۔

Address

Islamabad
44000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Quest News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Quest News:

Share