26/08/2026
جنوبی وزیرستان اپر میں گاڑی پر دستی بم حملہ، فائرنگ؛ پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ امن کمیٹی کے رکن موسی خان شدید زخمی
جنوبی وزیرستان اپر میں نامعلوم افراد نے ایک گاڑی پر دستی بم سے حملہ کرنے کے بعد فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار عبداللہ جاں بحق، جبکہ امن کمیٹی کے رکن موسیٰ خان عرف موسک زخمی ہوگئے۔
زخمی موسیٰ خان عرف موسک کو طبی امداد کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل بھی موسیٰ خان عرف موسک کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی تھی۔ اس حملے میں وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے تھے، تاہم فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا تھا۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔