دل سے پاکستان

دل سے پاکستان ❤️ دل سے پاکستان | DIL SE PAKISTAN 🇵🇰
خبر جو حقیقت دکھائے، آواز جو حل تک پہنچائے۔

Its all about Character and a lot of enjoyment ,Chill ,and solution of worlds problem so never feel alone you should asked about every thing I Insh Allah Clear it to you with the help of Allah

02/09/2026

خوشخبری
الحمد اللّٰہ لاہور فتح گڑھ کے علاقے میں ارشد نامی شخص اپنی اہلیہ
اور 7 بچوں سمیت قادیانیت چھوڑ کر اسلام میں داخل ہوگئے
تاجدارِ ختمِ نبوت زندہ باد

02/09/2026

لیب مافیا کے خلاف اعلان جنگ ۔۔
یہ مافیا تو موت کے سوداگر ہیں

مولانا احسان صاحب… ایک چراغ بجھ گیا، مگر روشنی چھوڑ گیا’’جو شخص تہجد کی نماز پڑھے گا، اللہ تعالیٰ اس وقت تک اس شخص کو مو...
02/09/2026

مولانا احسان صاحب… ایک چراغ بجھ گیا، مگر روشنی چھوڑ گیا

’’جو شخص تہجد کی نماز پڑھے گا، اللہ تعالیٰ اس وقت تک اس شخص کو موت نہیں دے گا جب تک اسے اپنا ولی نہ بنا دے۔‘‘

یہ وہ جملہ تھا جو حضرت مولانا احسان الحق صاحب کی زبانِ مبارک سے سننے والوں کے دلوں میں اتر جاتا تھا۔
کتنے لوگ ہیں جن کے کانوں میں آج بھی یہ الفاظ ہر رات گونجتے ہوں گے…
کس کس نے یہ جملہ سنا تھا؟ اور کس کس کو آج بھی یاد ہے؟

مولانا احسان صاحب صرف ایک عالم نہیں تھے، وہ ایک ایسی شخصیت تھے جن کی زندگی نماز، تہجد، ذکر، دعوت، قربانی اور تبلیغ سے عبارت تھی۔ رائیونڈ مرکز سے ان کا گہرا تعلق رہا اور انہیں عالمی مبلغ مولانا طارق جمیل صاحب کے استادِ محترم کے طور پر بھی یاد کیا جاتا ہے۔

کہتے ہیں عرب کا شیخ ہو یا عجم کا عالم،
علم و دعوت کی دنیا میں ان کا مقام اپنی جگہ تھا۔

اللہ تعالیٰ نے جو کچھ عطا فرمایا، اسے اپنی ذات کے لیے جمع نہیں کیا؛
اپنا مال، اپنا وقت، اپنی جوانی، اپنی توانائیاں—سب کچھ دعوت و تبلیغ کے راستے میں لگا دیا۔

ایک ایسی زندگی جس میں آرام کم تھا اور امت کا درد زیادہ۔
اپنے لیے کم، دین کے لیے زیادہ۔
دنیا کے لیے کم، آخرت کے لیے زیادہ۔

آج جب حضرت کی جدائی کی خبر دل تک پہنچتی ہے تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے دعوت و تبلیغ کے آسمان سے ایک روشن ستارہ ٹوٹ گیا ہو۔

سانسوں کا آخری سفر بھی مرکز کی طرف…
جنازہ بھی مرکز میں…
اور پھر اسی مرکز کے قبرستان میں آخری آرام گاہ۔

اس سے بڑی خوش نصیبی ایک داعی کے لیے اور کیا ہوگی کہ جس جگہ پوری زندگی دین کی محنت میں گزاری، اسی نسبت والی سرزمین میں آخری آرام نصیب ہو۔

اللہ کے نیک بندے رخصت ہوتے ہیں تو صرف ایک شخص نہیں جاتا، ایک پورا عہد اپنے ساتھ لے جاتا ہے۔

آج مولانا احسان صاحب ہم میں موجود نہیں،
مگر ان کی تہجد، ان کی دعائیں، ان کی نرم آواز، ان کی نصیحتیں اور دعوت کے لیے ان کی قربانیاں باقی ہیں۔

شاید آنے والی نسلیں کتابیں لکھیں گی اور پوچھیں گی:

وہ کون شخص تھا جس نے اپنی زندگی دین کے نام کردی تھی؟

اور جواب ملے گا:

وہ مولانا احسان صاحب تھے…
جنہوں نے زندگی تبلیغ کو دی،
اور آخری سانس بھی مرکز میں لی۔

حضرت کی پوری زندگی ہمارے لیے ایک خاموش پیغام ہے:

راتوں کو اللہ کے سامنے کھڑے ہو جاؤ،
دن کو اللہ کے بندوں تک اللہ کا پیغام پہنچاؤ،
اور اپنی زندگی کو دین کی خدمت کے لیے وقف کر دو۔

آج آنکھیں نم ہیں، دل بوجھل ہے،
اور زبان پر بس یہی دعا ہے:

اے اللہ! مولانا احسان صاحب کی تمام دینی و دعوتی خدمات کو قبول فرما، ان کی لغزشوں سے درگزر فرما، قبر کو نور سے بھر دے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما، اور ہمیں بھی ان کی نیکیوں، اخلاص اور دین کے لیے قربانیوں سے سبق لینے کی توفیق عطا فرما۔ آمین یا رب العالمین۔

مولانا احسان صاحب!
آپ چلے گئے…
مگر آپ کے الفاظ ابھی باقی ہیں،
آپ کی دعوت ابھی باقی ہے،
اور آپ کی یاد دلوں میں ابھی زندہ ہے۔

ظہور احمد قلب والے

#تبلیغ #تہجد #اسلام

🚨 اہم بریکنگ نیوز — مانسہرہ 🚨دل سے پاکستان نیوز کے کنفرم ذرائع کے مطابق مانسہرہ کے سیاحتی مقام موسیٰ کا مصلیٰ سے لاپتہ ہ...
02/09/2026

🚨 اہم بریکنگ نیوز — مانسہرہ 🚨

دل سے پاکستان نیوز کے کنفرم ذرائع کے مطابق مانسہرہ کے سیاحتی مقام موسیٰ کا مصلیٰ سے لاپتہ ہونے والے غیر ملکی سیاح کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔

مزید تفصیلات اور واقعے سے متعلق اہم معلومات موصول ہو رہی ہیں، جنہیں تصدیق کے بعد آپ تک پہنچایا جائے گا۔

اس موقع پر ہم ریسکیو 1122، پولیس، محکمہ جنگلات، ضلعی انتظامیہ، مقامی رضاکاروں اور تمام متعلقہ اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے دشوار گزار پہاڑی علاقے، خراب موسم اور خطرناک حالات کے باوجود مسلسل سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔

یہ جوانمردی، انسانیت اور فرض شناسی کی ایک بہترین مثال ہے۔
ریسکیو میں حصہ لینے والے ہر اہلکار اور رضاکار کو سلام!

مزید تفصیلات کے لیے دل سے پاکستان کے ساتھ رہیے۔

QALB WELFARE FOUNDATION TEAM UET ABBOTTABAD (GIRLS)Together for humanity, together for a better tomorrow.We are proud to...
01/09/2026

QALB WELFARE FOUNDATION TEAM UET ABBOTTABAD (GIRLS)

Together for humanity, together for a better tomorrow.

We are proud to introduce the Qalb Welfare Foundation UET Abbottabad Girls Team, a passionate and dedicated team of young volunteers committed to making a positive impact through blood donation awareness, thalassemia support, education, plantation drives, and community welfare initiatives. 🩸

Their dedication, compassion, and spirit of service represent the true essence of the Qalb Welfare Family. ❤️

Welcome to the family, Team UET Abbottabad Girls.

Serve Humanity • Save Lives • Spread Hope ♥️

01/09/2026

الحمدللہ! ریحان گلزار بحفاظت مل گیا ہے۔

اہلخانہ کی جانب سے تمام بھائیوں، دوستوں اور اہلِ مانسہرہ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ، جنہوں نے ریحان کو تلاش کرنے کے لیے پوسٹوں کو شیئر کرکے ریحان کی تلاش میں اپنا کردار ادا کیا۔

خصوصاً سہیل قریشی صاحب، ڈی پی او آفس مانسہرہ، سٹی تھانہ کے تفتیشی افسر وقار صاحب، قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ ٹیم مانسہرہ اور مانسہرہ کے تمام میڈیا نمائندگان، دل سے پاکستان نیوز اور ہزارہ ایکسپریس کا خصوصی شکریہ۔

اللہ تعالیٰ ریحان کو ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین۔

QALB WELFARE FOUNDATION TEAM UET ABBOTTABAD BOYS United by purpose, driven by humanity.We are proud to introduce the Qal...
01/09/2026

QALB WELFARE FOUNDATION TEAM UET ABBOTTABAD BOYS

United by purpose, driven by humanity.

We are proud to introduce the Qalb Welfare Foundation UET Abbottabad Boys Team, a dedicated group of young volunteers committed to serving humanity through blood donation awareness, thalassemia support, education, plantation drives, and community welfare initiatives.

Together, we believe in one mission.

Welcome to the Qalb Welfare Family, Team UET Abbottabad

🚨 دردناک اپیل — ریحان گلزار کی فوری تلاش کی جائے 🚨مانسہرہ پانو روڈ سے تعلق رکھنے والا ریحان گلزار کل 31 اگست 2026 کو اپن...
01/09/2026

🚨 دردناک اپیل — ریحان گلزار کی فوری تلاش کی جائے 🚨

مانسہرہ پانو روڈ سے تعلق رکھنے والا ریحان گلزار کل 31 اگست 2026 کو اپنی دکان پر موجود تھا، جہاں سے تقریباً دوپہر 1 بجے وہ لاپتہ ہوگیا۔ اس کے بعد سے تاحال ریحان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا اور اہلِ خانہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

ریحان سردار حمزہ کا چھوٹا بھائی ہے۔ یہ ایک محنت کش گھرانہ ہے جو بڑی مشقت اور محنت مزدوری کرکے اپنے گھر کا چولہا جلاتا ہے۔ آج اس گھر پر جو قیامت گزر رہی ہے، اسے الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔ ایک بھائی اپنے بھائی کی تلاش میں پریشان ہے، گھر والے بے قراری سے اس کی واپسی کے منتظر ہیں۔

سردار حمزہ قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کا متحرک سوشل ایکٹیوسٹ بھی ہے۔ اس مشکل گھڑی میں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس خاندان کی آواز بنیں۔

خدارا! اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔
شنکیاری روڈ، مانسہرہ اور گردونواح کے دکانداروں، مسافروں، ڈرائیوروں اور شہریوں سے اپیل ہے کہ اگر کسی نے ریحان گلزار کو دیکھا ہو یا اس کے بارے میں معمولی سی بھی معلومات ہو تو فوری طور پر رابطہ کریں:

📞 03715036092
📞 03429587504

DPO Mansehra، DC Mansehra، Mansehra Police اور تمام متعلقہ اداروں سے بھی فوری اور مؤثر کارروائی کی اپیل ہے۔

ایک محنت کش گھرانہ اپنے پیارے بیٹے اور بھائی کی واپسی کا منتظر ہے۔ آپ کا ایک شیئر شاید ریحان کو اس کے گھر والوں تک واپس پہنچانے کا ذریعہ بن جائے۔

یا اللہ! ریحان گلزار کو خیریت کے ساتھ اپنے گھر والوں تک واپس پہنچا دے۔ آمین۔

🐔🥚 فرانسیسی شہری کا انوکھا کارنامہ! 🇫🇷مرغی نے نہیں، فرانسیسی شہری نے نو انڈوں پر بیٹھ کر چوزے نکال دیے! 😂🐣ایسا شوق کہ مر...
31/08/2026

🐔🥚 فرانسیسی شہری کا انوکھا کارنامہ! 🇫🇷

مرغی نے نہیں، فرانسیسی شہری نے نو انڈوں پر بیٹھ کر چوزے نکال دیے! 😂🐣

ایسا شوق کہ مرغی بھی سوچ میں پڑ گئی:
"میرا کام بھی اب انسان ہی کریں گے؟" 😄

31/08/2026

مانسہرہ میں گیس نہیں ہے جبکہ مانسہرہ والوں کی غیرت سو رہی ہے ۔۔
تفصیلات کمنٹ میں ۔۔۔

Address

Mansehra
Khyber
21300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when دل سے پاکستان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to دل سے پاکستان:

Shortcuts

Share