30/05/2026
ٹوپی: دریائے سندھ میں پھنسے 11 نوجوانوں کو کامیاب ریسکیو کر لیا گیا
ٹوپی کے علاقے میں دریائے سندھ میں نہانے کے دوران 11 نوجوان پانی کے تیز بہاؤ کے باعث ایک درمیانی حصے میں پھنس گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کو فوری کال موصول ہوئی، جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔
ریسکیو آپریشن میں بشر خان، رقیب کنسٹیبل، رفیق کنسٹیبل اور دیگر اہلکاروں نے حصہ لیا، جبکہ آپریشن ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر (ریسکیو 1122) کی نگرانی میں انجام دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق رات تقریباً 2 بجے شروع ہونے والا ریسکیو آپریشن صبح 5 بجے تک جاری رہا۔ پولیس، ریسکیو 1122 اور دیگر سرکاری اہلکاروں نے انتہائی محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام نوجوانوں کو بحفاظت نکال لیا۔
انتظامیہ نے عوام، خصوصاً نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ دریاؤں اور خطرناک مقامات پر نہانے سے گریز کریں اور حفاظتی ہدایات پر عمل کریں، کیونکہ ایک لمحے کی لاپرواہی قیمتی جانوں کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔
بیٹک ٹی وی "خبر بھی، ذمہ داری بھی"