Tez Khabrain تیزخبریں

Tez Khabrain  تیزخبریں Tez is the name in Urdu which mean fast. So Here the Tez's team is hard working for the community to give any thing on there intrat.

مڈل گرلز سکول شیرین میلہ بوستی خیل میں ڈی ای او مردانہ ظہور کا اندر آنا سٹاف اور طلباء سے باتیں کرنا خواتین اساتذہ اور ب...
13/09/2025

مڈل گرلز سکول شیرین میلہ بوستی خیل میں ڈی ای او مردانہ ظہور کا اندر آنا سٹاف اور طلباء سے باتیں کرنا خواتین اساتذہ اور بچیوں کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ انتہائی افسوسناک اور ناقابلِ برداشت ہے۔ یہ پہلا واقعہ نہیں، اس سے پہلے بھی اس افسر کے خلاف کئی کیسز بن چکے ہیں۔
ہم کمشنر کوہاٹ، ڈپٹی کمشنر کوہاٹ، وزیر تعلیم خیبر پختونخواہ، وزیر قانون آفتاب عالم، سیکرٹری و ڈائریکٹر ایجوکیشن سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ
ڈی ای او ظہور کو ضلع بدر کیا جائے
غیرجانبدار اور شفاف انکوائری کی جائے
سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے
آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں ہماری ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت و وقار سب سے مقدم ہے۔ درہ آدم خیل اور طورجھنڈی تحریک درہ آدم خیل بھی اس معاملے میں اپنی آواز بلند کرتی ہے اور قبائلی رواج کے مطابق سخت کارروائی کا مطالبہ کرتی ہے۔
درہ آدم خیل

سید نقاش علی شاہ بنوری مرحوم کے صاحبزادے سید حمدان نقاش بنوری ساکن کوہاٹ نے 11 سال کی عمر میں ناظرہ قرآن پاک ختم کرنے کی...
12/09/2025

سید نقاش علی شاہ بنوری مرحوم کے صاحبزادے سید حمدان نقاش بنوری ساکن کوہاٹ نے 11 سال کی عمر میں ناظرہ قرآن پاک ختم کرنے کی سعادت حاصل کرلی اس موقع پر اپنے چچا کے ہمراہ گروپ فوٹو

*نوشہرہ۔تھانہ مصری بانڈہ پولیس کا منشیات کے سوداگر کے خلاف کریک ڈاون،**01 ملزم گرفتار،قبضہ سے 05 کلو 695  گرام چرس,880گر...
11/09/2025

*نوشہرہ۔تھانہ مصری بانڈہ پولیس کا منشیات کے سوداگر کے خلاف کریک ڈاون،*
*01 ملزم گرفتار،قبضہ سے 05 کلو 695 گرام چرس,880گرام آئس برآمد،مقدمہ درج،تفتیش شروع۔*

*تفصیلات کے مطابق۔ضلعی پولیس سربراہ احمد شاہ کا یہ عزم کہ
( *منشیات سے پاک نوشہرہ)*
کے تسلسل کو برقرار رکھنے ہوئے جواد خان SDPO اکوڑہ سرکل کی براہ راست نگرانی میں محمد طیب SHO تھانہ مصری بانڈہ وٹیم نے منشیات فروش نیاز علی عرف پرو ولد اکبر خان ساکن نندرک کو حراست میں لیکر اس کے قبضہ سے 05 کلو 695گرام چرس،880گرام آئس برآمد کرلی،ملزم کے خلاف مقدمہ درج،تفتیش شروع کردی گئی ہے۔*

*نوشہرہ۔تھانہ اکبر پورہ پولیس کی اہم کامیابی،رات کی تاریکی میں گھر کے تالے توڑ کر چوری کرنے والے تالہ توڑ  چور گروہ کو ب...
10/09/2025

*نوشہرہ۔تھانہ اکبر پورہ پولیس کی اہم کامیابی،رات کی تاریکی میں گھر کے تالے توڑ کر چوری کرنے والے تالہ توڑ چور گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے02 چور گرفتارکر لیے،نشاندہی پر رقم برآمد،تفتیش جاری،مذید انکشافات متوقع۔*

*تفصیلات کے مطابق۔مسمی قاری طاہر حقانی ولد حضرت ولی ساکن قاسم کلے حال بانڈہ شیخ اسماعیل نے پولیس کو یوں رپورٹ درج کروائی کہ میں امام مسجد ہوں اپنے آبائی گاؤں قاسم گیا تھا صبح آکر دیکھا تو گھر کا تالہ ٹوٹا ہوا تھا کوئی نامعلوم چور تالہ توڑ کر گھر سے طلائی زیورات و گھریلو سامان لے گئے تھے،*
*نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔*

*ضلعی پولیس سربراہ احمد شاہ نے عدنان اعظم خان SDPO پبی سرکل کی سربراہی میں فیصل خان SHO تھانہ اکںرپورہ ،اسماعیل خان ASI/IOکو ٹاسک حوالہ کیا،*

*تفتیشی ٹیم نے جدید و روایتی طریقہ تفتیش کے امتزاج سےتالہ توڑ چور گروہ کے نور اللہ ولد طلاء محمد و سلیمان ولد نعمت خان ساکن بانڈہ شیخ اسماعیل تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا،*
*ملزمان نے اقبال جرم کیا، نشاندھی پر رقم برآمد کی گئی،مذید تفتیش جاری ہے۔*

08/09/2025

خوشاب کی ننھی ستارہ صفت مقررہ

عائشہ صدیقہ نے تحصیل سے ڈویژن تک سیرت النبی ﷺ تقریری مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی
خوشاب کی علمی و ادبی فضاؤں میں ایک خوشگوار خبر نے ہر دل کو مسرور کر دیا ہے۔ گورنمنٹ گرلز کمیونٹی ماڈل ہائی اسکول شیوالہ کی جماعت ششم کی طالبہ عائشہ صدیقہ نے سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر اپنی مدلل، دلنشین اور جذبۂ عقیدت سے لبریز تقریر کے ذریعے تحصیل، ضلع میں پہلی پوزیشن اور ڈویژن سطح پر دوسری پوزیشن حاصل کر کے علاقے کا نام روشن کر دیا۔

*نوشہرہ:-12 ربیع الاول عید میلاد النبی(ص) کے سلسلے میں تحصیل پبی کا مرکزی جلوس  ڈاگ اسماعیل خیل سے برآمد ہوکر  اپنی روای...
06/09/2025

*نوشہرہ:-12 ربیع الاول عید میلاد النبی(ص) کے سلسلے میں تحصیل پبی کا مرکزی جلوس ڈاگ اسماعیل خیل سے برآمد ہوکر اپنی روایتی گزرگاہوں سے گزرتا ہوا پبی سٹیشن پر بخیر و عافیت اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کیلئے سخت سیکورٹی انتظامات اختیار کئے گئے تھے۔بہترین ٹریفک منجمنٹ کی وجہ سے بغیر کسی رکاوٹ کے رواں دواں رہا ۔*

*نوشہرہ کے تحصیل پبی میں عید میلاد النبی (ص)پورے مذہبی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ضلعی پولیس سربراہ احمد شاہ نے عید میلاد النبی(ص) کے پروگرامات اور جلوسوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

عدنان اعظم خان SDPO پبی سرکل و ٹیم نے شرکاء جلوس کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات کیے تھے۔
تحصیل پبی کی سطح پر عید میلاد النبی (ص)کو منانے کیلئے سب سے بڑا جلوس ڈاگ اسماعیل خیل سے برامد ہوکر اپنی روایتی گزرگاہوں سے گزرتا ہوا پبی سٹیشن پر بخیر وعافیت اختتام پذیر ہوا ۔

ٹریفک نظام کو متاثر کئے بغیر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے ٹریفک وارڈن کی اضافی نفری تعینات کی گئی تھی۔

ضلعی پولیس سربراہ نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔*

03/09/2025

کرک۔ بانڈہ داود شاہ پولیس پر فائرنگ سے ایس ایچ او عمرنواز دو ساتھیوں سمیت شہید ہو گئے۔

نوشہرہ۔ضلعی پولیس سربراہ احمد شاہ نے خاص میرٹ کی بنیاد پر HC عدنان شاہ کو فوکل پرسن ٹریفک وارڈن پولیس  تعینات کردیا ہے۔
03/09/2025

نوشہرہ۔ضلعی پولیس سربراہ احمد شاہ نے خاص میرٹ کی بنیاد پر HC عدنان شاہ کو فوکل پرسن ٹریفک وارڈن پولیس تعینات کردیا ہے۔

*انتباہ!(پھر نہ کہنا ہمیں خبر نہ ہوئی)تھانہ نظام پور کے علاقہ دریا کنارے غیر قانونی مائنگ کرنے کےلیے استعمال ہونے والی م...
02/09/2025

*انتباہ!

(پھر نہ کہنا ہمیں خبر نہ ہوئی)

تھانہ نظام پور کے علاقہ دریا کنارے غیر قانونی مائنگ کرنے کےلیے استعمال ہونے والی مشنیری(ایکسویٹر) مالکان کو خبردار کیا جاتا ہے کہ عرصہ 03 یوم میں اپنی مشینری کو نکال لیں۔

بصورت دیگر غیر قانونی ماینگ کرنے والو کے خلاف وسیع پیمانے پر آپریشن کیا جائیگا،جس میں ضلعی پولیس کے ساتھ ساتھ FCs کے جوان اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے حصہ لیں گے,
قانونی چارہ جوئی (قید و بند کی صعوبتوں) سے بچنے کےلیے آج ہی آج اپنی مشینری دریاء کنارے سے ہٹادیں.
منجانب!

جواد خان SDPO اکوڑہ سرکل*

Pak Saaf-o-Shafaf Khyber PakhtunkhwaClean KP, Strong KPیونیسف کی فنڈنگ اور ڈاکٹر اختر حمید فاونڈیشن کی تکنیکی معاونت سے ...
31/08/2025

Pak Saaf-o-Shafaf Khyber Pakhtunkhwa

Clean KP, Strong KP

یونیسف کی فنڈنگ اور ڈاکٹر اختر حمید فاونڈیشن کی تکنیکی معاونت سے خیبر پختونخوا کا تیسرا انٹیگریٹڈ ریسورس ریکوری سنٹر کوہاٹ میں تعمیر ہونے جارہا ہے
جس میں روزانہ کی بنیاد پر 5 ٹن کچرا کھاد میں تبدیل کیا جائے گا۔
اسی سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کے چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز و قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد سعد کو تو صیفی شیلڈ سے نوازا گیا۔
آئی آر آر سی کا مقصد کچرے کو قیمتی وسائل میں بدلنا، ماحول کو صاف رکھنا اور لینڈفل پر دباؤ کم کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ IRRC روزگار کے مواقع بھی پیدا کرتا ہے اور پائیدار ویسٹ مینجمنٹ کو فروغ دیتا ہے۔















31/08/2025

Address

Peshawar
Khyber
41100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tez Khabrain تیزخبریں posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Tez Khabrain تیزخبریں:

Share