01/12/2025
کراچی پولیس آفس میں 52ویں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے 42 افسران نے دورہ کیا۔ وفد کا استقبال ڈی آئی جی ایڈمن کراچی نے کیا۔
کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی محمد ادریس احمد، ڈپٹی کمانڈنٹ سرفراز احمد فلکی، ڈی آئی جی ایڈمن، ڈی آئی جی سی آئی اے اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے وفد کو شہر کی سیکیورٹی صورتحال، جرائم کے رجحانات اور کراچی جیسے میگا سٹی کے چیلنجز پر بریفنگ دی۔ انہوں نے پولیس کی صلاحیتوں میں بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔
آخر میں نیشنل پولیس اکیڈمی کے افسران نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو یادگاری شیلڈ پیش کی، جبکہ کراچی پولیس چیف نے بھی شرکاء کو شیلڈز اور تحائف دیے۔
Leadership NPAIslamabad