Killa Abdullah News

Killa Abdullah News قلعہ عبداللہ اور مضافات کے تازہ خبرو کے لیے قلعہ عبداللہ نیوز کو فالو کریں اور لائک کریں شکریہ

01/10/2025

یہ افغانستان میں کیا چل رہا کسی کو کچھ معلومات نہیں ہے یہ افغانستان کا ائیر سفیس دیکھ سکتے ہوں یہ ابھی صبح 9:30کی ائیر سفیس کا تازہ تصویر ہے جس میں آپ لوگ دیکھ سکتے ہوں افغانستان کا ائیر سفیس مکمل خالی ہے
اللہ تعالٰی خیر کریں

30/09/2025

یہ زونگ نیٹ ورک اچانک کیوں بند ہوا ہے کسی کو کچھ معلومات ہے اس بارے میں؟

ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منور حسین مگسی بھی سابق ڈپٹی کمشنر ریاض احمد خان داوڑ کی طرح صرف نوٹیفیکیشن تک محدود ہوگئےڈپٹی ک...
30/09/2025

ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منور حسین مگسی بھی سابق ڈپٹی کمشنر ریاض احمد خان داوڑ کی طرح صرف نوٹیفیکیشن تک محدود ہوگئے
ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ نے متعلقہ تھانہ انچارج صاحبان سے اپنے اپنے علاقے کے اسلحہ بردار کی لیسٹ مانگ لی
اب کمشنر صاحب کو تھانہ انچارج صاحبان بیچارے بتائیں گے کہ ہمارے علاقے میں کس کے پاس کتنا اسلحہ ہے

28/09/2025

چمن مردہ کاریزڈیم کے
فائرنگ سے قبائلی رہنما حاجی صلاالدین عشیزئی عرف لالئی شہید دو افراد شدید زخمی

ھدایات برائے تبلیغی اجتماع – ضلع قلعہ عبداللہتمام اہلیانِ علاقہ و شرکاءِ اجتماع سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ: اجتماع کے پنڈال ...
27/09/2025

ھدایات برائے تبلیغی اجتماع – ضلع قلعہ عبداللہ
تمام اہلیانِ علاقہ و شرکاءِ اجتماع سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ: اجتماع کے پنڈال میں اسلحہ ہرگز نہ لایا جائے
اگر کسی کو کسی سے کوئی کام یا ضرورت ہو تو اجتماع میں خدمت کے لئے موجود ساتھی ہر وقت آپ کی مدد اور رہنمائی کے لئے حاضر ہوں گے۔

آپ کے تعاون سے اجتماع کا ماحول پُرامن اور بابرکت رہے گا۔

27/09/2025

*پریس ریلیز*

*بمورخہ26ستمبر2025*

*الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کی تنخواہ میں کٹوتی ناقابلِ قبول*

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) قلعہ عبداللہ کی جانب سے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی تنخواہوں میں کی گئی کٹوتی مکمل طور پر غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام ہے، جس کی الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل آرگنائزیشن صوبائی سنڈیمن اسپتال کوئٹہ بھرپور مزمت کرتی ہے۔

آرگنائزیشن کے ترجمان نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف ملازمین کے معاشی حق پر ڈاکہ ہے بلکہ محکمہ صحت کے قواعد و ضوابط کی بھی خلاف ورزی ہے۔ اگر یہ غیر قانونی کٹوتی فوری طور پر واپس نہ لی گئی تو الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل آرگنائزیشن احتجاجی لائحہ عمل اختیار کرنے پر مجبور ہوگی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ تنظیم اپنے تمام اراکین کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔

ترجمان
الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل آرگنائزیشن
صوبائی سنڈیمن اسپتال کوئٹہ

25/09/2025
قلعہ عبداللہ کے عوام کی داد رسی کی اپیلقلعہ عبداللہ میں گزشتہ تین مہینوں سے بجلی کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے۔ بعض علاق...
24/09/2025

قلعہ عبداللہ کے عوام کی داد رسی کی اپیل
قلعہ عبداللہ میں گزشتہ تین مہینوں سے بجلی کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے۔ بعض علاقوں میں بجلی مکمل بند ہے جبکہ کہیں صرف دو فیز پر تین گھنٹے کے لیے دی جاتی ہے۔
دوسری طرف اطلاعات کے مطابق قلعہ عبداللہ گریڈ اسٹیشن کے لائن سپرنٹنڈنٹ اور ان کی ٹیم نے واپڈا کالونی میں ایک علیحدہ سسٹم بنا رکھا ہے جس کے ذریعے بااثر شخصیات اور بڑے زمینداروں کو مسلسل بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ اس کے بدلے مبینہ طور پر سپرنٹنڈنٹ اور ان کی ٹیم کو لاکھوں روپے دیتے ہیں

قلعہ عبداللہ کے عام عوام پینے کے صاف پانی کے لیے بھی ترس رہے ہیں کیونکہ بجلی کی مسلسل بندش نے پانی کی فراہمی کو بھی متاثر کر رکھا ہے۔
ہم قلعہ عبداللہ کے نئے ڈپٹی کمشنر صاحب سے پرزور درخواست کرتے ہیں کہ اس سنگین مسئلے پر فوری طور پر ایکشن لیں

Address

Killa Adullah
Balochistan
86200

Telephone

+923458153411

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Killa Abdullah News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Killa Abdullah News:

Share