KOHAT News Alert

KOHAT News Alert Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from KOHAT News Alert, Media/News Company, KOHAT, Kohat.

28/02/2026

نیوز الرٹ کوہاٹ
ضلع کوہاٹ و گردنواح میں غیر قانونی رہائشی افغانیوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ اور ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کوہاٹ اہم پریس کانفرنس کر رہے ہیں

26/02/2026

کوہاٹ نیوز الرٹ
کوہاٹ میں لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، دو ملزمان گرفتار

کوہاٹ ، 22 فروری2026 کو رات 8 بج کر 5 منٹ پر کے ڈی اے ہسپتال کے قریب عثمان مسجد کے نزدیک نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے لیڈی ڈاکٹر مہویش جاں بحق ہو گئی تھیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی، علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے اور مقدمہ درج کر کے باضابطہ تفتیش کا آغاز کر دیا۔

مقتولہ کے شوہر محمد حسنین، سکنہ کے ڈی اے، نے ابتدائی بیان میں پولیس کو بتایا کہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے۔ مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا، جس کے بعد کیس کو جدید تفتیشی خطوط پر استوار کرتے ہوئے مختلف پہلوؤں سے چھان بین شروع کی گئی۔

واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئےصوبائ حکومت, صوبائی ہیلتھ سیکریٹری ،انسپکٹر جنرل آف خیبر پختونخواہ پولیس زولفقار حمید ، چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ ، وزیر صحت، کمشنر کوہاٹ معتصم باللہ اور ڈی آئی جی کوہاٹ عرفان طارق نے فوری رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کی ہدایات جاری کیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ شہباز الٰہی کی سربراہی میں خصوصی تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی گئیں، جن میں تفتیشی ٹیم آپریشن ٹیم انفارمیشن ٹیم تھے جن میں ایس پی سٹی، ایس پی انویسٹی گیشن، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، انویسٹی گیشن اسٹاف اور ایس ایچ او تھانہ کے ڈی اے شامل تھے۔ پولیس ٹیموں نے شبانہ روز محنت کرتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں کیں اور جدید ٹیکنالوجی اور خفیہ ذرائع کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کر لیا۔

ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ موٹر سایئکل اور رکشہ بھی برآمد کرلیا گیا ہیں

تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزمان حیات گل ولد رضیم گل اور سیف علی ولد سید علی، ساکنان گھمکول کیمپ، واردات میں ملوث ہیں۔ بعد ازاں صوبے کے مختلف اضلاع میں چھاپوں کے سلسلے کو وسعت دیتے کارروائی کی گئی، اور آخرکار حیات گل ولد دیر زین گل اور سیف علی ولد سیف خان سکنان گمکول نمبر 3 کو گرفتار کر لیا گیا۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم حیات گل کی لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ زبانی تکرار ہوئی تھی، جس کی رنجش میں آ کر ملزمان نے طیش میں فائرنگ کر کے انہیں قتل کر دیا۔

یہ کیس نہایت حساس نوعیت کا تھا۔ اسی دوران ضلع میں دہشت گردی اور امن و امان کی دیگر سنگین صورتحال کے باعث پولیس کو بھاری جانی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑا، جن میں ڈی ایس پی لاچی سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کی شہادت شامل ہے۔ ان چیلنجز کے باوجود پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت اور مستقل مزاجی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالآخر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر چالان مکمل کر کے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کس افغانی نے کس بنیاد پر پاکستانی شناختی کارڈ بنایا ہے؟ اسلام آباد نے تمام صوبوں کے SHO کو یہ اختیارات دے دئیے کہ وہ ان ...
16/02/2026

کس افغانی نے کس بنیاد پر پاکستانی شناختی کارڈ بنایا ہے؟ اسلام آباد نے تمام صوبوں کے SHO کو یہ اختیارات دے دئیے کہ وہ ان افغانیوں کا ریکارڈ چیک کرے جنہوں نے پاکستانی شناختی کارڈ بنوائے ہو۔

30/12/2025


29/12/2025
27/12/2025

کوہاٹ میں بجلی اور گیس کی عدم فراہمی اور عوامی نمائندوں کی بے حسی گزشتہ 14 سالوں سے حکومت میں رہنے والے ایم این اے شہر یار خان وزیر قانون آفریدی آفتاب عالم آفریدی مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان اور ایم پی اے ڈیڈک چیئرمین داؤد شاہ افریدی کی مجرمانہ غفلت اور عوام کا شدید ردعمل کا اظہار
Zia Ullah Khan Bangash Shehryar Khan Afridi Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Commissioner Kohat Division, Kohat Pakistan Muslim League - N Senate of Pakistan

17/12/2025

سانحہ اے پی ایس میں قتل ہونے والے بچوں میں سے چند کی ماؤں کے غم اور مزاحمت کے بارے میں خصوصی رپورٹ
سلام ہے ایسی بہادر ماؤں کو مگر ان کی گودیں اجاڑنے والے کسی طور بھی رعایت کے مستحق نہیں بلکہ سہولت کار بھی اتنے ہی بڑے مجرم

کوہاٹ نیوز الرٹ بجلی، گیس اور امن و امان کے مسائل سے دوچار کوہاٹ کی عوام کی قسمت جاگنے کا وقت آ پہنچا۔وزیراعلٰی خیبر پخت...
13/12/2025

کوہاٹ نیوز الرٹ
بجلی، گیس اور امن و امان کے مسائل سے دوچار کوہاٹ کی عوام کی قسمت جاگنے کا وقت آ پہنچا۔
وزیراعلٰی خیبر پختون خواہ کا کل کا دورہ کوہاٹ کوہاٹیوں کے لئے امید کی کرن ثابت ہوگا۔ کوہاٹیوں کو بجلی، گیس اور امن و امان کی موجودہ صورتحال سے بالکل بھی اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، کل کا کوہاٹ میں جلسہ ان تمام مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہوگا۔ ضیاءاللہ خان بنگش
کل کے جلسے کے بعد کوہاٹ میں بجلی اور گیس کا جو مسلہ بنا ہوا ہے بالکل ختم ہوجائے گا۔ ہمارے کوہاٹ کے تمام منتخب نمائندوں کا کل ایک ہی مطالبہ ہوگا کہ وزیراعلٰی خیبر پختون خواہ کوہاٹ کے عوام کو اس ضمن میں خوشخبری دیں گے۔ ضیاءاللہ خان بنگش
Zia Ullah Khan Bangash

کوہاٹ نیوز الرٹ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی غلام احمد بلور ضلعی صدر کرک شاہ نواز خٹک اور دیگر سینیر رہنماؤں کی...
08/12/2025

کوہاٹ نیوز الرٹ
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی غلام احمد بلور ضلعی صدر کرک شاہ نواز خٹک اور دیگر سینیر رہنماؤں کی گل باغ، کوہاٹ آمد

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی غلام احمد بلور ضلعی صدر کرک شاہ نواز خٹک سئینر رہنما حاجی گل محمد عنایت اللہ قریشی رشید سادات عمران گل کی گل باغ (حجرہ مسعود خان خلیل) کوہاٹ آمد کے موقع پر انہوں نے اے این پی کے سابق صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی اے اورنگزیب ایڈووکیٹ کے بھائی اور ضلعی صدر مسعود خان خلیل سے تعزیت کی۔
حاجی غلام احمد بلور نے مرحوم کے ایصالِ ثواب اور مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اشتیاق خٹک اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
بشکریہ کامران شاہ ترجمان عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوہاٹ

Address

KOHAT
Kohat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KOHAT News Alert posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share