Khushal Kohat

Khushal Kohat مکمل تصدیق کے بعد معلومات عوام تک پہنچانا ہمارا نصب العین
(1)

بدھ: 26 اگست 2026/ 12 ربیع الاول    (400🐔)(150/200🍅)🥒🫛🫚🥦
26/08/2026

بدھ: 26 اگست 2026/ 12 ربیع الاول
(400🐔)(150/200🍅)🥒🫛🫚🥦

اعلان وفات
26/08/2026

اعلان وفات

پریس ریلیزسمال انڈسٹریل اسٹیٹ کوہاٹ کے نمائندگان نے پیسکو ایکسئن رورل عبدالروف خان سے اہم ملاقات کی، جس میں صنعتی اسٹیٹ ...
24/08/2026

پریس ریلیز
سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کوہاٹ کے نمائندگان نے پیسکو ایکسئن رورل عبدالروف خان سے اہم ملاقات کی، جس میں صنعتی اسٹیٹ میں جاری لوڈشیڈنگ، پرمٹ اور بغیر پرمٹ بجلی کی بندش، کم وولٹیج سمیت دیگر بجلی سے متعلق مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر رشید پراچہ، وقاص پراچہ اور فہیم اللہ نے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے کارخانہ داروں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز بجلی کی بندش کے باعث صنعتی یونٹس کا پیداواری عمل شدید متاثر ہو رہا ہے۔ بجلی کی بندش سے نہ صرف کارخانہ داروں کو مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے بلکہ روزانہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور بھی متاثر ہوتے ہیں اور صنعتی پیداوار اور کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی اسٹیٹ میں بجلی کی فراہمی کے حوالے سے مسائل کا مستقل حل ضروری ہے۔ انہوں نے پیسکو حکام سے مطالبہ کیا کہ پرمٹ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور صنعتی اسٹیٹ کو بجلی کی مسلسل اور مستحکم فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اس موقع پر ایکسئن پیسکو رورل عبدالروف خان نے صنعتی نمائندگان کو مسائل کے حل کے لیے ممکنہ اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے قریب الگ گرڈ اسٹیشن کے قیام سے بجلی کی فراہمی کے مسائل میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وولٹیج سمیت دیگر تکنیکی مسائل کو بھی حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے تاکہ صنعتی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں، کیونکہ صنعت ملکی و مقامی معیشت کے لیے انتہائی اہم شعبہ ہے۔ انچارج سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کوہاٹ جہانگیر خان نے کہا کہ الگ گرڈ اسٹیشن سمیت دیگر مسائل کے مستقل حل کے لیے متعلقہ حکام کو باقاعدہ درخواست ارسال کی جائے گی اور اس معاملے کو متعلقہ فورمز پر مسلسل فالو اَپ کیا جائے گا تاکہ سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے بجلی سے متعلق مسائل کا مستقل خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔ ملاقات میں محمد جمیل، جنید خان، محمد صہیب، محمد خلیل، انوار، منان خان، وقاص ظفر سمیت دیگر صنعتی نمائندگان بھی موجود تھے۔

سوموار: 24 اگست 2026/ 10 ربیع الاول    (395🐔)(150/210🍅)🥒🫛🫚🥦
24/08/2026

سوموار: 24 اگست 2026/ 10 ربیع الاول
(395🐔)(150/210🍅)🥒🫛🫚🥦

جرما پولیس کی کاررواٸی، درہ آدم خیل سے ڈی آٸی خان اسلحہ اور منش یات سمگل کرنے کی کوشش ناکام۔ گاڑی سے 65 عدد پستول اور چا...
23/08/2026

جرما پولیس کی کاررواٸی، درہ آدم خیل سے ڈی آٸی خان اسلحہ اور منش یات سمگل کرنے کی کوشش ناکام۔ گاڑی سے 65 عدد پستول اور چار کلوگرام سے زاٸد منش یات برآمد، درہ آدم خیل کے رہاٸشی تین سمگلر گرفتار۔ کاررواٸی ایس ایچ او سہیل خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کی، مقدمہ درج، مزید تفتیش شروع۔
ترجمان کوہاٹ پولیس

23/08/2026

انصاف سٹونڈنٹس فیڈریشن کوہاٹ کے رہنماء 23 ستمبر مارچ کے حوالے سے پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔

22/08/2026

باران باران

چھوٹی عمر میں بڑی ترقیساٸنسں اینڈ ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارتیں بھی شفیع جان کے حوالے
22/08/2026

چھوٹی عمر میں بڑی ترقی
ساٸنسں اینڈ ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارتیں بھی شفیع جان کے حوالے

21/08/2026

نوجوان پر تشدد کا واقعہ
متاثرہ نوجوان کے بھاٸی کا موقف سامنے آگیا

پریس ریلیزسمال انڈسٹریل اسٹیٹ کوہاٹ میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، کارخانہ دار سراپا احتجاجسمال انڈسٹریل اسٹیٹ کوہاٹ میں بجل...
20/08/2026

پریس ریلیز
سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کوہاٹ میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، کارخانہ دار سراپا احتجاج
سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کوہاٹ میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ نے کارخانہ داروں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ بجلی کی مسلسل بندش کے باعث صنعتی سرگرمیاں بری طرح متاثر، پیداواری عمل معطل اور کاروباری نقصانات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

کارخانہ داروں کا کہنا ہے کہ اگر بجلی کی لوڈشیڈنگ سمیت سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے بنیادی مسائل کا مستقل اور عملی حل نہ نکالا گیا تو وہ احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے پر مجبور ہوں گے۔

کارخانہ داروں نے واضح کیا ہے کہ مسائل کے فوری حل کے لیے مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو ڈھوڈا روڈ بند کرکے بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا، جبکہ شدید احتجاجاً کارخانوں کو تالے لگانے کا آپشن بھی زیرِ غور ہے۔

کارخانہ داروں نے حکومت، متعلقہ محکمہ جات اور بجلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کوہاٹ کو مسلسل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور صنعتی یونٹس کو درپیش مسائل کے مستقل حل کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، تاکہ صنعت، روزگار اور مقامی معیشت کا پہیہ رواں رکھا جا سکے۔

Address

Kohat

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khushal Kohat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share