Voice of Siab وائس آف سیاب

Voice of Siab وائس آف سیاب information about Siab

06/10/2025

ٹیلی نار اور یوفون صارفین کیلئے خوشخبری ٹیلی نار کمپنی یوفون نے خرید لی

سردیوں کی آمد خیبر پختونخوا کے پہاڑوں پر برفباری کا نظارہخیبر پختونخوا میں سردیوں نے دستک دے دی ہے۔پہاڑوں نے سفید چادر ا...
06/10/2025

سردیوں کی آمد
خیبر پختونخوا کے پہاڑوں پر برفباری کا نظارہ

خیبر پختونخوا میں سردیوں نے دستک دے دی ہے۔
پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے،
لوگ دھیرے دھیرے صحنوں اور برآمدوں سے
کمروں کی گرمی کی طرف لوٹنے لگے ہیں۔

04/10/2025

سپینے سپینے مہ وایہ کا ژوند کا وی
وینے تہ اوبہ وایہ کا ژوند کا وی
اگر کسی حکمران سے پوچھا جائے ملک نظام کیسے چل رہا ھے وہ کہے گا بہت زبردست چل رہا ہے کسی کو کوئی مسلہ نہیں سب خوش ہیں
تحقیقات پکار دی
دواڑہ طرف تہ 4 ,5 کسان لاڑشی خبرا اوریدل پکا دہ
بیا بہ پتہ ولگی۔
بغیر تحقیق چہ تہ بے گناہ وائل دہ ھم یو جرم دہ

02/10/2025

🚨 فلوٹیلا پر حملے اور حالیہ واقعات

· اسرائیلی فوج کا حملہ: اطلاعات ہیں کہ اسرائیلی فوج نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ کر دیا ہے اور امدادی سامان لے جانے والے جہازوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ فوجی اہلکاروں نے جہازوں پر سوار امدادی کارکنوں اور انسانی حقوق کے رضاکاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔
· کئی بار حملوں کی اطلاعات: فلوٹیلا کے ایک رکن کے مطابق، مختصر وقت کے دوران اس پر سات بار حملے ہوئے ہیں۔ ان حملوں میں ساؤنڈ بم، دھماکا خیز فلیئرز اور مشتبہ کیمیائی مادوں کے چھڑکاؤ جیسے ہتھکنڈے استعمال کیے گئے۔
· مواصلاتی رابطہ منقطع: اطلاعات ہیں کہ اسرائیلی فوج نے فلوٹیلا کی مرکزی کشتی 'الما' کے جی پی ایس اور انٹرنیٹ سسٹم پر سائبر حملہ کر کے اس کا باقی دنیا سے رابطہ منقطع کر دیا ہے۔

🛳️ فلوٹیلا کا مقصد اور شرکاء

· بنیادی مقصد: گلوبل صمود فلوٹیلا کا بنیادی مقصد غزہ میں اسرائیلی محاصرے کو توڑنا، وہاں کے محصورین تک خوراک، ادویات اور دیگر انسانی امداد پہنچانا اور ایک انسانی راہداری قائم کرنا ہے۔
· شرکاء کی تعداد اور نوعیت: اس مشن میں 44 سے زائد ممالک کے 500 سے زیادہ رضاکار شامل ہیں، جو تقریباً 50 کشتیوں پر سوار ہیں۔ اسے تاریخ کا سب سے بڑا بحری امدادی قافلہ قرار دیا جا رہا ہے۔ شرکاء میں دنیا بھر کے انسانی حقوق کے کارکن، ڈاکٹر، وکلاء، سیاستدان اور فنکار شامل ہیں۔
· نمائندگان: اس مہم میں ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ، فرانسیسی سیاستدان میری میسحود اور یورپی پارلیمنٹ کی رکن ریما حسن جیسی معروف شخصیات بھی شامل ہیں۔ فلوٹیلا میں ایک وفد پاکستان کی نمائندگی بھی کر رہا ہے، جس کی قیادت جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خاں کر رہے ہیں۔

🌍 عالمی ردعمل اور صورتحال

· بین الاقوامی مذمت: اسرائیلی کارروائی پر عالمی سطح پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ اٹلی کی سب سے بڑی ورکرز یونین نے احتجاج کے طور پر عام ہڑتال کی کال کی ہے۔
· حمایت میں بحری جہاز: بعض اطلاعات کے مطابق، فلوٹیلا کی حفاظت کے لیے اٹلی اور اسپین نے اپنے بحری جہاز بھی تعینات کیے ہیں۔
· عالمی اداروں کا مطالبہ: اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ اور کولمبیا کے صدر نے مطالبہ کیا ہے کہ فلوٹیلا کو بلا رکاوٹ آگے بڑھنے دیا جائے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی فلوٹیلا کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّآ إِلَيْهِ رَٰجِعُونَگاؤں سیاب میں جعفر علی ولد مشرف مرحوم کا جواں بیٹا بقاضائےالہی سے وفات پا گیا...
02/10/2025

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّآ إِلَيْهِ رَٰجِعُونَ
گاؤں سیاب میں
جعفر علی ولد مشرف مرحوم کا جواں بیٹا بقاضائےالہی سے وفات پا گیا نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

🇵🇸 سینیٹر مشتاق احمد خان کی گرفتاری — شرمناک خاموشی!اطلاعات کے مطابق، اس رائی لی فوج نے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو صم...
02/10/2025

🇵🇸 سینیٹر مشتاق احمد خان کی گرفتاری — شرمناک خاموشی!

اطلاعات کے مطابق، اس رائی لی فوج نے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو صمود فلوٹیلا کے مشن کے دوران حراست میں لے لیا ہے۔
یہ بات بی بی سی اردو سمیت متعدد معتبر ذرائع نے تصدیق کی ہے۔

سینیٹر مشتاق، پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے فلس طینی عوام کے لیے انسانی امداد لے جانے والے عالمی قافلے کا حصہ تھے، جو 44 ممالک کے افراد پر مشتمل تھا۔ ان کا جرم؟ انسانیت کا ساتھ دینا، مظلوموں کے لیے آواز اٹھانا!

📌 افسوسناک پہلو یہ ہے کہ اب تک حکومتِ پاکستان کی جانب سے کوئی واضح مؤقف سامنے نہیں آیا۔

کیا اپنے ہی سابق سینیٹر کی گرفتاری پر بھی خاموشی ہی خارجہ پالیسی ہے؟

📣 ہم مطالبہ کرتے ہیں:

حکومتِ پاکستان فوری طور پر مؤثر سفارتی ردِ عمل دے

عالمی فورمز پر اس معاملے کو اٹھایا جائے

سینیٹر مشتاق اور دیگر قافلہ شرکاء کی فوری رہائی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں

🤲 تمام پاکستانیوں اور مسلم اُمہ سے اپیل ہے کہ سینیٹر مشتاق، قافلے کے تمام اراکین، اور مظلوم فلسطینیوں کے لیے خصوصی دعا کریں۔

حق کی راہ میں اٹھنے والی ہر آواز ہمارے لیے فخر ہے۔







01/10/2025

گلوبل صمود فلو ٹیلا پر اسرائیل فوج کا حملہ
جسکے نتیجے میں کشتیوں میں سوار لوگوں کو حراست میں لیا گیا

28/09/2025

پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن میرٹ پر نہیں ھے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور سلیکٹر کو ہٹایا جائے

24/09/2025

بنکاک میں پوری سڑک اورمارکیٹ زمین میں دھنس گئی۔۔۔۔see more

22/09/2025

Address

Kohat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Siab وائس آف سیاب posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice of Siab وائس آف سیاب:

Share