17/09/2026
پریس ریلیز ضلع اورکزئی
مورخہ: 17 ستمبر 2026
ایندھن سبسڈی سہولت ڈیسک: کلایہ فیول اسٹیش.
◀️صوبائی حکومت اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر اورکزئی جناب یوسف علی مہمند کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لوئر اورکزئی نے کلایہ فیول اسٹیشن کا معائنہ کیا اور اہل شہریوں کو ایندھن سبسڈی کی سہولت کی فراہمی کے لیے قائم ایندھن سبسڈی سہولت ڈیسک کا جائزہ لیا۔
◀️معائنے کے دوران پٹرول پمپ پر وائی فائی کی سہولت دستیاب، OGRA ایپلیکیشن دستیاب، سہولت ڈیسک قائم اور متعلقہ فوکل پرسن موجود پایا گیا۔
◀️پٹرول پمپ آپریٹرز کی جانب سے نامزد لنک/ایپلیکیشن کے حوالے سے بعض تکنیکی مسائل کی نشاندہی بھی کی گئی۔ ان مسائل کے حل کے لیے OGRA حکام کے ساتھ رابطہ کیا جا رہا ہے تاکہ اہل شہریوں کے لیے سبسڈی کی فراہمی اور پراسیسنگ کا عمل بلا تعطل جاری رکھا جا سکے۔
◀️ضلعی انتظامیہ اورکزئی کی جانب سے متعلقہ پٹرول پمپ انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ اہل شہریوں کو ایندھن سبسڈی کے حصول میں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور تکنیکی مسائل کی فوری نشاندہی اور ازالہ یقینی بنایا جائے۔
◀️مزید معلومات اور آن لائن سہولت کے لیے:
www.pmfuelrelief.pk