18/09/2026
🖤 کوہاٹ بم دھماکہ اپڈیٹ — آج میرا شہر خون میں نہلا دیا گیا
آج کوہاٹ میں قیامتِ صغریٰ کا منظر تھا۔
ہم آؤٹ آف سٹی، شہر سے بہت دور تھے، مگر سانحے کی اطلاع ملتے ہی واپس پہنچے۔ رات کے اس پہر ہسپتال اور پولیس لائنز کے اطراف جو مناظر دیکھے، دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق 21 شہادتیں ہوئیں، جن میں 15 پولیس اہلکار اور 6 شہری شامل ہیں، جبکہ 103 زخمی ہسپتال پہنچائے گئے۔ پولیس کے مطابق کارروائی تاحال جاری ہے۔
پورا کوہاٹ غم میں ہے، دعاؤں میں ہے۔
اللہ پاک اندر موجود تمام افراد کی حفاظت فرمائے اور اس صورتحال کا جلد خاتمہ فرمائے۔
کوہاٹ کے لیے ایک دعا کمنٹ میں ضرور لکھیں۔ 🤲