KNN

KNN کوہاٹ ڈویژن کی خبروں کا سوشل میڈیا پیج

عرفان آفریدی ایس ایچ او تھانہ کینٹ تعینات ۔
21/05/2026

عرفان آفریدی ایس ایچ او تھانہ کینٹ تعینات ۔

چلو چلو کوہاٹ مرکز چلوتاریخیں یاد رکھیں ۲۰،۲۱،۲۲
19/05/2026

چلو چلو کوہاٹ مرکز چلو
تاریخیں یاد رکھیں ۲۰،۲۱،۲۲

کوہاٹ سوشل میڈیا کلب کے ممبران نے کوہاٹ تبلیغی مرکز کے امیر پیر اعظم شاہ سے ملاقات کی۔ یہ ایک تعارفی ملاقات تھی جو نہایت...
19/05/2026

کوہاٹ سوشل میڈیا کلب کے ممبران نے کوہاٹ تبلیغی مرکز کے امیر پیر اعظم شاہ سے ملاقات کی۔ یہ ایک تعارفی ملاقات تھی جو نہایت خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی، جس میں باہمی امور، سوشل میڈیا کے مثبت استعمال اور معاشرتی اصلاح کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر پیر اعظم شاہ نے کوہاٹ سوشل میڈیا کلب کے ممبران کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے خصوصی دعائیں کیں اور امید ظاہر کی کہ کوہاٹ سوشل میڈیا کلب بہترین انداز میں کوہاٹ اور بالخصوص دینِ اسلام کی خدمت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سوشل میڈیا کے دور میں مثبت اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ سوشل میڈیا معاشرے میں شعور اجاگر کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ بن چکا ہے۔ ملاقات کے دوران پیر اعظم شاہ نے تمام ممبران کا شکریہ بھی ادا کیا جبکہ کوہاٹ تبلیغی مرکز میں 20 اور 21 تاریخ کو ہونے والے اجتماع کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اور عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کی۔

19/05/2026

اہم پیغام کوہاٹیوں کے نام
ضرور سنے اور اپنی شرکت یقینی بنائے

19/05/2026

جعلی پاکستانی شناختی کارڈ رکھنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف بھی سخت کارروائی جاری ہے۔
ڈی پی او کوہاٹ شہباز الٰہی

14/05/2026

یہ کونسا جانور ہے؟
دو دن سے مرا ہوا پڑا ہے روڈ سائیڈ پر
کہ ایم پی سے آگے قبرستان کے ساتھ پڑا ہے۔ بدبو پھیلا رہا ہے
انتظامیہ صفائی کردے

13/05/2026

سوشل میڈیا یوتھ کلب کے ممبرز کا ڈی پی او صاحب کوہاٹ کے ساتھ تعارفی میٹ اپ
ڈی او صاحب نے سوشل میڈیا کلب کے ممبران کے کاوشوں کو سراہا
بعد ازاں ایک ممبر ایلیکٹرک بائکس کے ریجریسٹیشن کے حوالے سے سوال کیا

افسوس ناک خبر شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس صاحب قا ت لانہ حملے میں شہید
05/05/2026

افسوس ناک خبر
شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس صاحب قا ت لانہ حملے میں شہید

04/05/2026

بنام فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر صاحب
بابت: عمران خان کی رہائی اور قومی مفاہمت کی اپیل

السلام علیکم!

میں، ضیاء اللہ خان بنگش، جو کوہاٹ سے دو مرتبہ (2013 تا 2023) عوامی نمائندے کے طور پر منتخب ہوا، یہ بات پورے اخلاص کے ساتھ تسلیم کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے بعد اگر مجھے عوامی کامیابی نصیب ہوئی تو اس میں سب سے بڑا کردار عمران خان کی عوامی مقبولیت اور ان کی قیادت کا تھا۔ اسی حیثیت سے، اپنے محسن اور اپنے رہنما کے لیے یہ چند گزارشات آپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں۔

یہ حقیقت ہے کہ اس وقت میرا پاکستان تحریک انصاف سے عملی تعلق نہیں، لیکن احسان، وفاداری اور حق گوئی کا تقاضا ہے کہ میں اپنے محسن کے لیے آواز بلند کروں۔ ممکن ہے میری یہ تحریر میرے سیاسی ساتھیوں کو بھی پسند نہ آئے اور اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے اربابِ اختیار کو بھی ناگوار گزرے، لیکن میرا یقین ہے کہ وقت کا تقاضا یہی ہے کہ جو شخص اس ملک کے لیے اپنی سوچ، جدوجہد اور خدمات پیش کر چکا ہو، اس کے معاملے میں انصاف اور کشادگیِ دل سے کام لیا جائے۔

میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں کسی بھی پرتشدد تحریک یا انتشار کا حامی نہیں ہوں۔ میرا ایمان ہے کہ مسائل کا حل صرف مذاکرات، مفاہمت اور انصاف میں ہے۔

فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر صاحب، آپ اس وقت ایک اہم قومی ذمہ داری کے منصب پر فائز ہیں، اور آپ کے فیصلے ملک کے مستقبل پر گہرے اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو اختیار، قوت اور ذمہ داری عطا کی ہے، اور یہ اختیار آزمائش بھی ہے اور موقع بھی۔

جناب، عمران خان بھی اسی قوم کا بیٹا ہے، اسی مٹی کا فرزند اور اسی ریاست کا شہری ہے۔ ماضی میں جو کچھ ہوا، چاہے وہ درست تھا یا غلط، اسے تاریخ کا حصہ سمجھ کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ قوم کے مفاد میں مفاہمت، برداشت اور وسیع القلبی ہی وہ راستہ ہے جو پاکستان کو استحکام دے سکتا ہے۔

میری آپ سے عاجزانہ گزارش ہے کہ عمران خان سمیت پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ تمام سیاسی کارکنوں اور نوجوانوں کے لیے آسانی، خیر اور انصاف کا راستہ نکالا جائے۔ یہ صرف ایک فرد کی رہائی کا معاملہ نہیں، بلکہ قومی یکجہتی، سیاسی استحکام اور مستقبل کے پاکستان کا سوال ہے۔

پاکستان میں ہزاروں ایسے معتبر لوگ موجود ہیں جو ایک وفد کی صورت میں ثالثی اور قومی مکالمے کا حصہ بن سکتے ہیں۔ دنیا میں امن اور ثالثی کی کوششوں کے بعد، آج پاکستان کے عوام بھی اپنے داخلی معاملات میں ایسے ہی انصاف، مفاہمت اور تدبر کے منتظر ہیں۔

قوم آپ کی طرف دیکھ رہی ہے، اور امید رکھتی ہے کہ آپ اپنے اختیار کو قومی مفاد، انصاف اور اتحاد کے لیے استعمال کریں گے۔

اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن، ترقی اور استحکام عطا فرمائے۔

اگر آپ میری اس تحریر اور اس اپیل سے متفق ہیں تو اسے آگے شیئر کریں تاکہ یہ اپنی مطلوبہ منزل اور متعلقہ حلقوں تک پہنچ سکے۔ آپ کی آواز بھی قومی مفاہمت اور انصاف کے اس عمل میں ایک اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
پاکستان زندہ باد

03/05/2026

کوہاٹ رات سے بجلی غائب ہے

Address

Kohat
26000

Telephone

+923369069000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KNN posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share