
05/07/2025
روس نے طا لبا ن حکومت کو تسلیم کرتے ہوئے ماسکو میں موجود افغان سفارتخانہ طا لبا ن کے حوالے کر دیا جنہوں نے افغانستان کا جھنڈا ہٹانے کے بعد امارت ا سلا میہ کا جھنڈا لہرا دیا اور دعائے خیر کی۔
لیکن سوال یہ اٹھتا ہے کہ یوں جھنڈے کے سامنے ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنا یا فاتحہ پڑھنا ہمارے ان فاضل دوستوں کے نزدیک بدعت نہیں؟ یا پھر زمانے کے ساتھ بدعت کی تعریف میں ترمیم کی ضرورت ہے؟ یا پھر بدعت کی تقسیم بندی کرنی ہوگی جیسے غرر میں کثیر و قلیل کا فرق رکھا جاتا ہے تو بدعت میں بھی کثیر و قلیل کا فرق ہوگا؟ یا پھر بدعت میں حمیدہ و مذمومہ کی تقسیم کرنی ہوگی؟