22/11/2025
کوہاٹ سیمنٹ فیکٹری میں فرنٹیئر فاؤنڈیشن کوہاٹ سنٹر کے تعاون سے منعقدہ تین روزہ بلڈ ڈونیشن کیمپ بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوگیا۔ کیمپ کے دوران کوہاٹ سیمنٹ فیکٹری کے ورکرز اور اسٹاف نے بڑی تعداد میں تھلیسیمیا کے مریضوں کے لیے خون کے عطیات دیئے اور انسانی خدمت کی روشن مثال قائم کی۔ اس موقع پر فیکٹری انتظامیہ کی جانب سے بہترین انتظامات کیے گئے تھے۔ فیکٹری کے جی ایم مقصود عباسی، نعمان غنی، سید محمد علی شاہ، اصف اقبال اور امجد خان سمیت دیگر کارکنوں نے کیمپ کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور محنت کی، تاکہ فرنٹیئر فاؤنڈیشن میں زیر علاج تھلیسیمیا کے مریضوں کو بروقت خون کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ جنرل مینجرکوہاٹ سیمنٹ فیکٹری مقصود عباسی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی تھلیسیمیا کے مریضوں کی ضروریات کے مطابق باقاعدگی سے بلڈ ڈونیشن کیمپس منعقد کیے جائیں گے۔ کیمپ کے اختتام پر فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے ایڈمنسٹریٹر صاحبزادہ اسماعیل، فاؤنڈیشن کے سٹاف، تھلیسیمیا کے مریضوں اور ان کے والدین نے کوہاٹ سیمنٹ فیکٹری کی انتظامیہ خصوصاً جی ایم مقصود عباسی کا خصوصی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔