BNN TV

BNN TV BNN TV

اعلانِ تشکرالحمدللہ ثم الحمدللہ!اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور تمام اہلِ علاقہ، دوستوں اور اداروں کی کوششوں سے حمد گل بن ح...
20/10/2025

اعلانِ تشکر
الحمدللہ ثم الحمدللہ!
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور تمام اہلِ علاقہ، دوستوں اور اداروں کی کوششوں سے حمد گل بن حمید گل جو لاپتہ تھے، بخیروعافیت مل گئے ہیں۔
ہم دل کی گہرائیوں سے تمام احباب، رشتہ داروں، اہلِ محلہ، اور پولیس کے افسران کے شکر گزار ہیں جنہوں نے تعاون کیا، دعائیں کیں اور اطلاع عام کی۔
اللہ تعالیٰ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین۔

🚨 گمشدگی کی اطلاع

نام: حمد گل بن حمید گل
عمر: 13 سال
پتہ: فیز 12/E سیکٹر، کے ڈی اے، کوہاٹ
لباس: خاکی رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں

بچہ آج دوپہر 3 بجے حفظِ قرآن کے لیے مدرسہ ابوذر غفاری گیا تھا، مگر تاحال گھر واپس نہیں آیا۔
اگر کسی کو اس کے بارے میں کوئی اطلاع ہو تو براہِ کرم درج ذیل نمبروں پر فوری رابطہ کریں:

📞 0334-8264087
📞 0336-1509153

یا قریبی تھانہ کے ڈی اے، کوہاٹ سے رابطہ کریں۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ حمد گل بخیروعافیت اپنے گھر واپس آجائے۔
براہ کرم اس اطلاع کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔

18/10/2025
مجھ سے میرے بچوں کا اوریجنل ب فارم سرٹیفکیٹ جو محمد قاسم کے نام سے بنی ہے  چشمہ جات روڈ اور پرانا لاری اڈا کے درمیان کہی...
18/09/2025

مجھ سے میرے بچوں کا اوریجنل ب فارم سرٹیفکیٹ جو محمد قاسم کے نام سے بنی ہے چشمہ جات روڈ اور پرانا لاری اڈا کے درمیان کہیں گر گیا ہے اگر کسی کو ملے برائے مہربانی دیئے گئے نمبر پر رابطہ کریں شکریہ
03339627660

٭ ہنگو کے علاقے کربوغہ شریف میں سرچ آپریشن کے دوران دوآبہ پولیس پارٹی پر فائرنگ٭ فائرنگ بدنام زمانہ منشیات فروش نے کی ای...
14/09/2025

٭ ہنگو کے علاقے کربوغہ شریف میں سرچ آپریشن کے دوران دوآبہ پولیس پارٹی پر فائرنگ
٭ فائرنگ بدنام زمانہ منشیات فروش نے کی ایس ایچ او دوآبہ سمیت پولیس پارٹی کو نشانہ بنایا گیا، ڈی پی او ہنگو خانزیب مہمند
٭ پولیس کی جوابی کارروائی میں سیف الدین نامی مبینہ منشیات فروش ہلاک، ڈی پی او
٭ ہلاک ملزم #منشیات #فروشی کیساتھ ساتھ #زنا #بالجبر سمیت 13 مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ ڈی پی او ہنگو خانزیب مہمند
٭ خیبرپختونخوا پولیس عوام کے تحفظ، جرائم کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے اسی جذبے سے اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔آر پی او کوہاٹ عباس مجید مروت

(پریس ریلیز) ہنگو
تفصیلات کے مطابق ہنگو کے علاقے کربوغہ شریف میں پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش و اشتہاری مجرم سیف الدین ولد رومیال خان کو انجامِ عبرت تک پہنچا دیا۔ سیف الدین پولیس کو نہ صرف منشیات فروشی بلکہ زنا بالجبر اور دیگر سنگین جرائم میں بھی مطلوب تھا۔چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم سیف الدین نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے حقِ حفاظتِ خود اختیاری استعمال کرتے ہوئے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں خطرناک مجرم ہلاک ہو گیا۔
ڈی پی او ہنگو، خان زیب مہمندکا کہنا ہے کہ سیف الدین جیسے درندہ صفت اور سماج دشمن عناصر کتنے ہی طاقتور کیوں نہ ہوں، قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ ہنگو پولیس ہر محاذ پر ڈٹ کر کھڑی ہے اور عوام کے امن و سکون کے دشمنوں کو کیفرِ کردار تک پہنچا کر دم لے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کارروائی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ منشیات فروشوں، زنا بالجبر کرنے والوں اور امن دشمن عناصر کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ پولیس کی ایسی بھرپور کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی، تاکہ ضلع ہنگو کو جرائم پیشہ عناصر سے مکمل طور پر پاک کر دیا جائے۔۔ آپریشن کی قیادت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو جہانزیب مہمند ، ایس پی انویسٹی گیشن، ڈی ایس پی ٹل اور سب انسپکٹر عمران الدین نے کی۔ اہل علاقہ نے پولیس کی اس جرات مندانہ کارروائی پر اطمینان اور اعتماد کا اظہار کیا ہے، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کایقین دلایا ہے۔
آر پی او کوہاٹ عباس مجید مروت نے ہنگو پولیس کی موثر کاروائی اور دلیرانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس عوام کے تحفظ، جرائم کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے اسی جذبے سے اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔

"آسمان کا جلتا چراغ –" فوٹوگرافر:  " مدثر اخلاق خلیفہ" ❤️
09/09/2025

"آسمان کا جلتا چراغ –"

فوٹوگرافر: " مدثر اخلاق خلیفہ" ❤️

09/09/2025

سبحان الله

"خاموشی میں لپٹا سرخ چاند " فوٹو گرافر  "مزمل خلیفہ" ❤️
09/09/2025

"خاموشی میں لپٹا سرخ چاند "

فوٹو گرافر "مزمل خلیفہ" ❤️

🌸 *مُختصرپُراثر*🌸راوی کی واپسی 38 سال بعد ہوئی  ہےاپنے ایک حصے سے جس سے وہ بچھڑ گیا تھا راوی نے ثابت کیا واپسی 38 سال بع...
08/09/2025

🌸 *مُختصرپُراثر*🌸
راوی کی واپسی 38 سال بعد ہوئی ہے
اپنے ایک حصے سے جس سے وہ بچھڑ گیا تھا

راوی نے ثابت کیا واپسی 38 سال بعد بھی ہو سکتی ہے
لیکن ہر واپسی قابل قبول نہیں ہوتی, اور ہر واپسی خوشی کی نوید نہیں ہوتی
بعض دفعہ لوٹنا اپنے ساتھ تباہی لاتا ہے
اب آپ راوی کو ہی دیکھ لیں۔۔۔۔! Copy paste

Address

Street 4 Sector 4 KDA
Kohat
26190

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BNN TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to BNN TV:

Share