26/06/2025
کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس کے گراؤنڈز کی سیرابی کا دیرینہ مسئلہ حل
ریجنل اسپورٹس آفیسر کوہاٹ ڈویژن (Regional Sports Officer, Kohat Division) انور کمال برکی کی خصوصی توجہ سے سپورٹس کمپلیکس کے کرکٹ اور فٹبال گراؤنڈز کی سیرابی کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ پرانے، پھٹ چکے کپڑے والے پائپوں کی جگہ اب دو انچ کے اعلیٰ معیار کے نئے پائپ مہیا کر دیے گئے ہیں۔ اس اہم اقدام سے گراؤنڈز کی نگہداشت بہتر ہوگی ۔
کھلاڑیوں کو سازگار ماحول میسر آئے گا فٹبال اور کھیلوں سے منسلک تمام کھلاڑی و تماشائی ریجنل سپورٹس آفیسر انور کمال برقی صاحب کے شکر گزار ہے جو دن رات کوہاٹ میں کھیلوں کی ترقی کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہے جس کے یقینن انے والے دنوں میں اچھے اثرات دیکھائی دے گی۔