Kohat Post

Kohat Post Social Media page of Kohat

سادات علی ڈی ایس پی درا آدم خیل کوہاٹ تعینات
27/08/2026

سادات علی ڈی ایس پی درا آدم خیل کوہاٹ تعینات

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ نوید احمد نے خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن  کے ہمراہ شہر میں غیر قانونی...
27/08/2026

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ نوید احمد نے خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کے ہمراہ شہر میں غیر قانونی کلینکس کا معائنہ کیا۔
​معائنے کے دوران ہیلتھ کیئر کمیشن کی خلاف ورزی اور بغیر لائسنس چلنے پر 2 غیر قانونی کلینکس کو موقع پر ہی سیل کر دیا گیا۔
​اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ نوید احمد کا کہنا تھا کہ عوامی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور غیر قانونی کلینکس کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی-

اعلان وفات
27/08/2026

اعلان وفات

کوہاٹ سٹی پولیس نے قمار بازی کی محفل الٹ دی، 6 جواری گرفتار، 28 ہزار روپے برآمدڈی پی او کوہاٹ  ایس ایس پی رائے مظہر اقبا...
26/08/2026

کوہاٹ سٹی پولیس نے قمار بازی کی محفل الٹ دی، 6 جواری گرفتار، 28 ہزار روپے برآمد

ڈی پی او کوہاٹ ایس ایس پی رائے مظہر اقبال کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری

کوہاٹ سٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے قمار بازی کی محفل الٹ دی۔ چھاپہ مار کارروائی کے دوران جوا کھیلنے میں مصروف 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، جن کے قبضے سے داؤ پر لگی 28 ہزار روپے کی رقم برآمد کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سٹی شوکت حیات کو خفیہ اطلاع ملی کہ سٹی کے علاقے میں قمار بازی کی محفل جاری ہے۔ اطلاع پر ڈی ایس پی سٹی شوکت حیات کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ سٹی اور پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ مقام پر چھاپہ مارا۔

چھاپے کے دوران پولیس نے جوا کھیلنے میں مصروف 6 جواریوں کو موقع پر گرفتار کرلیا، جبکہ ان کے قبضے سے داؤ پر لگی 28 ہزار روپے کی رقم بھی برآمد کرلی گئی۔

کوہاٹ پوسٹ/ کوہاٹ سوشل میڈیا کلب کے نمائندوں کا آغوش الخدمت کوہاٹ سینٹر کا دورہدورے کے موقع پر آغوش الخدمت انتظامیہ کی ج...
26/08/2026

کوہاٹ پوسٹ/ کوہاٹ سوشل میڈیا کلب کے نمائندوں کا آغوش الخدمت کوہاٹ سینٹر کا دورہ
دورے کے موقع پر آغوش الخدمت انتظامیہ کی جانب سے کوہاٹ سوشل میڈیا کلب کے نمائندوں کو سینٹر کے انتظامات، مختلف سرگرمیوں اور بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر سوشل میڈیا کلب کے نمائندوں نے آغوش الخدمت سینٹر کی فلاحی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے ادارے کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

شاہنواز خان بلا مقابلہ میاں خیل بازار صدر منتخب ۔
26/08/2026

شاہنواز خان بلا مقابلہ میاں خیل بازار صدر منتخب ۔

اختیارات کے ناجائز استعمال پر ڈی پی او کوہاٹ کا ایکشن، محرر اور مدد محرر معطلکوہاٹ اختیارات کے ناجائز استعمال اور محکمان...
26/08/2026

اختیارات کے ناجائز استعمال پر ڈی پی او کوہاٹ کا ایکشن، محرر اور مدد محرر معطل

کوہاٹ اختیارات کے ناجائز استعمال اور محکمانہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈی پی او کوہاٹ نے سخت ایکشن لیتے ہوئے تھانہ ملز کے محرر حکیم اور مدد محرر کاشف کو معطل کر دیا۔

متعلقہ اہلکاروں کی جانب سے اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال کی شکایت سامنے آنے پر ڈی پی او کوہاٹ نے معاملے کا نوٹس لیا اور فوری محکمانہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے محرر حکیم اور مدد محرر کاشف کی معطلی کے احکامات جاری کیے۔

ڈی پی او کوہاٹ نے واضح کیا کہ پولیس افسران و اہلکار قانون اور محکمانہ قواعد و ضوابط کے پابند ہیں، اختیارات کا ناجائز استعمال یا شہریوں کے ساتھ غیر قانونی طرزِ عمل کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کوہاٹ پولیس میں احتساب کا عمل بلاامتیاز جاری رہے گا اور اختیارات سے تجاوز کرنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ قوانین کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

26/08/2026

افسوسناک خبر
اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی سے 15 نومولود بچے جھلس کر جاں بحق ،ذرائع

حج 2027 — سعادتِ حج کا سنہری موقع! اپنے پیاروں کے ساتھ فریضۂ حج کی ادائیگی کا ارادہ ہے؟حج عمرہ سروسز کی جانب سے حج 2027 ...
25/08/2026

حج 2027 — سعادتِ حج کا سنہری موقع!
اپنے پیاروں کے ساتھ فریضۂ حج کی ادائیگی کا ارادہ ہے؟
حج عمرہ سروسز کی جانب سے حج 2027 کے لیے بہترین سفری سہولیات، رہائش، ٹرانسپورٹ اور زیارات کا خصوصی پیکیج دستیاب ہے۔
✨ 30 تا 35 دن کا مکمل حج پیکیج
🕋 مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ میں رہائش
🕌 مقدس مقامات کی زیارات
🚌 آرام دہ ٹرانسپورٹ کی سہولت
🎁 خصوصی تحائف اور دیگر سہولیات
📞 رابطہ: 03335184942 | 03000601204
🤲 حج کی سعادت حاصل کریں، آج ہی اپنی بکنگ کروائیں۔

25/08/2026

کوہاٹ کے تھیلیسیمیا مریض کی محمد رضوان سے ملاقات کی خواہش ظاہر کردی
کوہاٹ: تھیلیسیمیا کے ایک مریض نے کوہاٹ سوشل میڈیا کلب میں پریس کانفرنس کے دوران اپنی انوکھی خواہش کا اظہار کیا۔ مریض کا کہنا تھا کہ تھیلیسیمیا کے مریض عام طور پر مختلف خواہشات کا اظہار کرتے ہیں، تاہم ان کی سب سے بڑی خواہش قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی محمد رضوان سے ملاقات کرنا ہے۔

Address

Kohat City
Kohat
26000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kohat Post posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share