Human Welfare Kohat

Human Welfare Kohat Welcome to the official page of Alkhidmat Kohat Media Cell! Join Us:
We believe in the power of unity and collective efforts.

About Us:
Alkhidmat Kohat Media Cell is the dynamic and dedicated media wing of Alkhidmat Foundation Pakistan, striving to serve humanity and make a positive impact on society. Our mission is to keep the community informed, inspired, and engaged by sharing updates, news, and stories related to Alkhidmat's various humanitarian initiatives in Kohat and beyond. What We Do:
Through this platform, we a

im to create awareness about Alkhidmat's diverse projects and activities, including but not limited to disaster relief, healthcare services, education support, water & sanitation projects, orphan care, and vocational training programs. By showcasing the impactful work done by our dedicated team of volunteers, donors, and supporters, we hope to encourage others to join hands with us and make a difference in the lives of those in need. Stay Updated:
Follow our page to stay up-to-date with the latest happenings, achievements, and success stories from Alkhidmat Kohat. We will regularly share photos, videos, and testimonials, providing you with an insight into the positive change being brought about by our various initiatives. By joining our Facebook community, you become part of a compassionate network that actively contributes to society's well-being. Together, we can create a better, more compassionate world for everyone. Engage and Connect:
We encourage open communication and value your feedback. Feel free to interact with us through comments, messages, and shares. Your active engagement helps us spread our message and amplifies the impact of our humanitarian work. Spread the Word:
Help us extend our reach by sharing our posts with your friends, family, and social network. Together, we can create a ripple effect of kindness, turning compassion into action. Thank you for joining Alkhidmat Kohat Media Cell on this journey of compassion, hope, and service. Together, we can make a difference, one life at a time.

08/07/2025

ہیومن ویلفیئر کوہاٹ
مورخہ 7 جولائی 2025

گزشتہ روز کے۔ڈی۔اے سیکٹر 8 میں ہونے والی شدید بارش کے باعث ایک گھر میں پانی بھر گیا۔ جیسے ہی ہمیں اطلاع ملی، ہیومن ویلفیئر کوہاٹ کے کوئیک ریسپانس یونٹ کے جوان فوری طور پر موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔
الحمدللہ، بروقت اقدام سے متاثرہ گھر کے مکینوں کو بڑی پریشانی سے بچا لیا گیا۔

ہم اپنے تمام رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو ہر مشکل گھڑی میں عوام کی خدمت کے لیے تیار رہتے ہیں۔

حیات بخاری
چیئرمین، ہیومن ویلفیئر کوہاٹ

07/07/2025

امن گشت کے۔ڈی۔اے کوہاٹ
کے۔ڈی۔اے کے رہائشیوں نے ہیومن ویلفیئر کوہاٹ کے کویک ریسپانس یونٹ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
عوام نے یونٹ کی بروقت کارروائیوں، چوکسی، اور امن قائم رکھنے کی کاوشوں کو سراہا ہے۔
یہ اعتماد ہماری خدمتِ خلق کی راہ میں حوصلہ افزائی کا ذریعہ ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے عوام کی بہتر خدمت کی مزید توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

04/07/2025

امن گشت – ہیومن ویلفئیر کوہاٹ
لیگل ایڈوائزر: زاہد اقبال ایڈووکیٹ

ہیومن ویلفئیر کوہاٹ کی امن گشت ٹیم علاقے میں امن و امان کے قیام، جرائم کی روک تھام اور عوام کے تحفظ کے لیے دن رات سرگرم عمل ہے۔
اس اہم مشن میں لیگل ایڈوائزر زاہد اقبال ایڈووکیٹ کی رہنمائی ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔ ان کی قانونی مشاورت امن گشت کی حکمت عملی کو مضبوط بناتی ہے، اور یہ یقینی بناتی ہے کہ تمام اقدامات قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کیے جائیں۔

ہم زاہد اقبال ایڈووکیٹ صاحب کے تعاون پر ان کے بے حد شکر گزار ہیں، جنہوں نے اپنے علم و تجربے کو انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کر رکھا ہے۔

امن ہو، سکون ہو، قانون کی بالادستی ہو
ہیومن ویلفئیر کوہاٹ – ہر قدم عوام کے تحفظ کے لیے

03/07/2025

امن گشت کے بارے میں راہگیروں کی رائے ۔۔۔
الحمداللہ ہمارا مقصد یہی ہے ہماری وجہ سے انسانیت کے لئے اسانیاں بن جائے
کویک ریسپانس یونٹ کے۔ڈی۔اے
ہیومن ویلفئیر کوہاٹ

02/07/2025

امن گشت — ہیومن ویلفئیر کوہاٹ
بفضلِ خدا، ہیومن ویلفئیر کوہاٹ کے جانباز جوانوں کا امن گشت کے۔ڈی۔اے کے تمام سیکٹرز میں حسبِ معمول جاری ہے۔ یہ پہرہ عوام کے سکون، تحفظ اور جرائم کی روک تھام کے لیے ہے، تاکہ ہر فرد اپنے گھر میں پُرامن نیند سو سکے۔

پہرہ دینا — دین اور انسانیت دونوں کا فخر
اسلام میں پہرہ دینے کو ایک عظیم نیکی قرار دیا گیا ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:

> "ایک رات کا پہرہ دینا ایک مہینے کے روزے اور قیام سے افضل ہے۔"
(مسند احمد)

دعاؤں میں یاد رکھیں
اللہ تعالیٰ ہمارے ان بہادر رضاکاروں کی حفاظت فرمائے اور ان کے اخلاص کو قبول کرے۔ آمین۔

حیات بخاری
سرپرست اعلیٰ
ہیومن ویلفئیر کوہاٹ

01/07/2025

ہیومن ویلفئیر کوہاٹ
کوئیک ریسپانس یونٹ
حسبِ معمول گشت جاری ہے،
عوام کی خدمت اور تحفظ کیلئے ہم ہر وقت مستعد ہیں۔

حیات بخاری
ہیومن ویلفئیر کوہاٹ

30/06/2025

سرپرستِ اعلیٰ ہیومن ویلفئیر کوہاٹ
سابقہ ڈسٹرکٹ آفیسر محترم سید زاہد اللہ شاہ صاحب

ہیومن ویلفئیر کوہاٹ کے امن گشت پر مامور جوانوں کی جرأت، قربانی اور خدمات کو سراہتے ہوئے بھرپور داد دی۔
انہوں نے کہا کہ ایسے نوجوان ہی قوم کا فخر ہوتے ہیں جو اپنے علاقے کے امن و امان کے لئے بے لوث خدمت سرانجام دے رہے ہیں۔

حیات بخاری
ہیومن ویلفئیر کوہاٹ

29/06/2025

لیگل ایڈوائزر ہیومن ویلفئیر کوہاٹ زاہد اقبال ایڈووکیٹ ہائی کورٹ امن گشت کے بارے میں تفصیل بتا رہے ہیں۔

29/06/2025

ڈاکٹر نثار احمد
اسسٹنٹ پروفیسر – کوہاٹ یونیورسٹی
وائس چیئرمین – ہیومن ویلفیئر کوہاٹ

امن گشت میں شمولیت اور جوانوں کے بارے میں اظہارِ خیال

"یہ میرے لیے باعث فخر ہے کہ میں ہیومن ویلفیئر کوہاٹ کی 'امن گشت' ٹیم کا حصہ ہوں، جو عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے شب و روز خدمت میں مصروف ہے۔ اس ٹیم کے باہمت، بااخلاق اور جذبۂ خدمت سے سرشار جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، جو اپنی نیند، آرام اور ذاتی مصروفیات کو قربان کر کے کوہاٹ کے باسیوں کی حفاظت کا بیڑا اٹھائے ہوئے ہیں۔

یہ نوجوان نہ صرف ہمارے معاشرے کا روشن چہرہ ہیں بلکہ آئندہ نسلوں کے لیے ایک عملی مثال بھی۔ ان کی بہادری، یکجہتی اور تنظیمی نظم و ضبط دیکھ کر یقین ہو جاتا ہے کہ انسانیت کا چراغ ان شاءاللہ ہمیشہ روشن رہے گا۔

میں ہیومن ویلفیئر کوہاٹ کی اس بے مثال کوشش کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، اور دعاگو ہوں کہ اللہ رب العزت ان جوانوں کی حفاظت فرمائے اور ان کے نیک ارادوں میں کامیابی عطا فرمائے امین

24/06/2025

ہیومن ویلفیئر کوہاٹ یوتھ ٹیم کا "کوئیک ریسپانس یونٹ" فعال
فیز ٹو، کوہاٹ

الحمدللہ! ہیومن ویلفئیر کوہاٹ کی یوتھ ٹیم نے فیز ٹو میں پولیس کے تعاون سے "کوئیک ریسپانس یونٹ" کے تحت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف باقاعدہ گشت کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ یونٹ روزانہ کی بنیاد پر تمام سیکٹرز میں گشت کرے گا تاکہ عوام کو ایک محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔ ہمارا عزم ہے کہ ہم پولیس کے شانہ بشانہ رہتے ہوئے علاقے کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں گے۔

حیات بخاری
ہیومن ویلفئیر کوہاٹ

10/06/2025

Address

Kohat
Kohat
KOHAT

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Human Welfare Kohat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share