Aziz News Agency Kohat

Aziz News Agency Kohat عزیز نیوز ایجنسی کوھاٹ
کوھاٹ ڈویژن کی خبروں کا سوشل میڈیا پیج

18/07/2025
اربن ون سب ڈویژن پیسکو سٹی ڈویژن کوہاٹ یونین آفس میں پیسکو کوہاٹ کے دونوں ڈویژنز رورل اور سٹی کی یونین کابینہ سب ڈویژن و...
17/07/2025

اربن ون سب ڈویژن پیسکو سٹی ڈویژن کوہاٹ یونین آفس میں پیسکو کوہاٹ کے دونوں ڈویژنز رورل اور سٹی کی یونین کابینہ سب ڈویژن و ڈویژن) نے شرکت کی۔جسمیں طے پایا کہ 22جولائی کو صوبائی مشران کیطرف سے جو احتجاج کی کال دی گئی ہے اسمیں بھرپور شرکت کی جائے گی ساتھ دھرنا بھی دیا جائے گا۔اور گورنر ہاوس تک مارچ میں بھی شرکت کی جائے گی۔اعلامیہ۔۔
اپنے خطاب میں صوبائی رہنما حاجی یونس شاہ۔ سرکل سیکرٹری و ڈویژنل چئیرمین رورل محمد داود ۔۔سید عیسی ڈپٹی چئیرمین خیبر سرکل۔(چئیرمین سٹی) ڈویژنل GS رورل سید عباس رضا۔۔ڈویژنل GS سٹی ممتاز علی شاہ۔عبدالصمد لاچی ون۔شباب خان ۔شاہد عرفان رورل سب ڈویژن۔۔نعمان بابری بانڈہ۔عزیز خان گمبٹ سب ڈویژن۔ساجد کمال ڈویژن آفس ۔شوکت اربن ۲۔۔ عقیل شہزاد کالج ٹان۔۔ستار شاہ اربن۔۔۔شاکر اللہ شاکر کوتل ٹاون۔نے بھی خطاب کیا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ نجکاری روک کر فی لفور بھرتی کی جائے لم سم کو ٹریننگ دے کر کام کے قابل بنایا جائے۔آٹھ گھنٹہ سے زائد ڈیوٹی قابل قبول نہیں۔ILO انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے مطابق۔۔۔۔ چھٹی کے دن کام نہیں ہوگا۔اگر ڈیوٹی دی جائے تو آف ڈے ویجز الگ اور اوور ٹائم الگ کی ڈیمانڈ ہے کیوںکہ لائن سٹاف کے علاوہ کوڈنگ ٹیگنگ پر سٹاف ذہنی کوفت میں بھی مبتلا ہے۔۔ڈویژنل بجٹ میں اضافہ کیا جائے۔سکالر شپ میرج گرانٹ کے علاوہ قدغن لگائی سہولیات پابندی فورا اٹھائی جائے تمام سٹاف 22کو اپنی حاضری یقینی بنائیں تاکہ فیصلہ کن احتجاج کیا جائے۔آخر میں اتحاد واتفاق۔فوت شدہ و زخمی سٹاف کیلئے دعا کرائی گئی

منشیات جیسے ناسور کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، کسی کو بھی نوجوان نسل کے مستقبل سے کھیلنے کیاجازت نہیں دی جائے گی۔ڈی پ...
16/07/2025

منشیات جیسے ناسور کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، کسی کو بھی نوجوان نسل کے مستقبل سے کھیلنے کی
اجازت نہیں دی جائے گی۔ڈی پی او کوہاٹ ڈاکٹر زاہد اللّٰہ

کوہاٹ، منشیات فروشوں کے گرد گھیرا مزید تنگ، درجنوں شراب کی بوتلیں اور اسلحہ برآمد

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایات پر منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت آپریشن میں تیزی لاتے ہوئے تھانہ ملز پولیس نے ایس ایچ او عمران الدین کی قیادت میں خفیہ اطلاع پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کی۔

چھاپے کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 50 بوتلیں شراب اور اسلحہ برآمد کی گئیں، ملزم منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث تھا

گرفتار ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ اور اسلحہ ایکٹ کے تحت تھانہ ملز میں مقدمہ درج کرلیا گیا اس نیٹ ورک میں شامل دیگر عناصر کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیاوزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکا نوٹیفکیشن بھ...
15/07/2025

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا
وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 284 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

(کوہاٹ) مون سون حالیہ بارشیں۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ جناب عبدلاکرم کی ہدایت پر ضلع کوہاٹ میں مون سون کی حالیہ بارشوں میں ضلعی ...
13/07/2025

(کوہاٹ) مون سون حالیہ بارشیں۔
ڈپٹی کمشنر کوہاٹ جناب عبدلاکرم کی ہدایت پر ضلع کوہاٹ میں مون سون کی حالیہ بارشوں میں ضلعی انتظامیہ متحرک ہے اور انتظامی افسران کی نگرانی میں ڈبلیو ایس ایس سی اور ٹی ایم ایز کے اہلکار کوہاٹ بھر کی سڑکوں اور بازاروں میں موجود ہیں اور بارش کے پانی کے اخراج کو ممکن بنا رہے ہیں۔

ضلع کوہاٹ میں کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال میں کنٹرول روم ضلعی انتظامیہ کے مندرجہ ذیل نمبر پر فوری اطلاع دیں۔

Address

Kohat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aziz News Agency Kohat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Aziz News Agency Kohat:

Share