Kohat Befikry

Kohat Befikry All About Our Mother Land Kohat

میکڈونلڈز کی ڈرائیو تھرو کی قطار میں آدھے گھنٹے سے اپنی باری کے انتظار میں تھا. جب میری باری آئی تو آرڈر دینے میں مجھے ک...
13/07/2023

میکڈونلڈز کی ڈرائیو تھرو کی قطار میں آدھے گھنٹے سے اپنی باری کے انتظار میں تھا. جب میری باری آئی تو آرڈر دینے میں مجھے کچھ زیادہ وقت لگ گیا.
پچھلی کار والی خاتون نے غصے میں ہارن بجانا شروع کردیا، جس کا مطلب تھا کہ میں جلدی کروں.
غصہ تو مجھے بہت آیا مگر میں نے جواب دینے کا منفرد طریقہ ڈھونڈا.
آرڈر دینے کے بعد میں اگلی کھڑکی پر پیمنٹ کیلئے پہنچا تو میں نے کہا کہ پچھلی کار والی خاتون کا بل بھی میں ہی دوں گا. کاونٹر گرل نے کیش لے کر دونوں رسیدیں مجھے تھما دیں. جب وہ خاتون پیمنٹ کرنے آئی تو کاونٹر گرل نے بتایا کہ آپکی پیمنٹ اگلی کار والے صاحب نے کردی ہے.
میں اپنے ریر ویو مرر میں دیکھ رہا تھا. خاتون میری طرف شکرگزار آنکھوں سے دیکھتے ہوئے مسکرائی. میں نے بھی مسکرا کر ہاتھ ہلا دیا.
شرمندگی خاتون کے چہرے پر صاف نظر آرہی تھی.
مگر میرا مقصد انہیں شرمندہ کرنا نہیں تھا.
اگلے کاونٹر پر، جہاں مجھے آرڈر وصول کرنا تھا، میں نے دونوں رسیدیں دے کر اس خاتون کا آرڈر بھی وصول کرلیا اور چلا گیا.
اب خاتون کو دوبارہ آرڈر کرنے کیلئے پھر سے قطار میں لگنا تھا اور تب جاکر اسے اپنا آرڈر وصول ہوتا.
میں نے کہا نا کہ میرا مقصد انہیں شرمندہ کرنا نہیں تھا.....

Address

Kohat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kohat Befikry posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share


Other Digital creator in Kohat

Show All