کوہاٹ اور جنوبی اضلاع کے ہر خبر سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے پیج کو فالو کریں
15/08/2025
اللہ تعالی ہماری صوبے پر رحم فرمائے امین ۔
ایک طرف دہشت گردی اور دوسری طرف بارشوں و سیلاب
لوگ شہید ہو چکے ہیں کئی لوگ لا پتہ ہیں سینکڑوں بے گھر ہو چکے ہیں۔
ایک ہی خاندان کے کئی کئی افراد سیلاب کی نظر ہو گئے ہیں سیلاب سب کچھ بہا کر لے گیا ہے بونیر اور سوات میں ۔
خیبر پختونخوا حکومت نے کل صوبے میں سٹیٹ اف ایمرجنسی نافذ کر دیا۔
15/08/2025
خیبر پختن خواہ پر اج جمعہ کے دن قیامت ٹوٹ پڑی
مگر لوگ بے خبر رہے ابھی تک موبائل نیٹ ورک بحال نہیں ہوا۔
15/08/2025
*کلاؤڈ برسٹ کیا ہے* ؟ 🌧️
کلاؤڈ برسٹ اس وقت ہوتا ہے جب بادل اچانک پھٹنے کی طرح بہت تیز اور زیادہ بارش برساتے ہیں، وہ بھی تھوڑے سے وقت میں۔ عام بارش کے برعکس اس میں پانی اتنی تیزی سے گرتا ہے کہ پہاڑی نالے فوراً بھر جاتے ہیں اور شدید سیلاب آ جاتا ہے۔ آج بونیر، سوات اور باجوڑ میں یہی ہوا۔ آسمان نے چند لمحوں میں اتنا پانی برسا دیا کہ ندی نالے ابل پڑے، راستے ٹوٹ گئے، گھروں کو نقصان پہنچا اور قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں۔
*دعا* :
اے اللہ! بونیر، سوات اور باجوڑ کے تمام متاثرین پر اپنا خاص کرم فرما، جو شہید ہو گئے ہیں انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرما، زخمیوں کو صحت کاملہ دے، اور بے گھر ہونے والوں کے لیے آسانیاں پیدا فرما۔ آمین۔
15/08/2025
بونیر پر اللہ رحم فرمائے
سیلابی ریلے نے 75 افرادوں کو موت کی نیند سلا دیا ۔
حالات مزید گمبھیر۔
15/08/2025
کل 14 اگست کو کوہاٹ کی سڑکوں پر بے حیائی اور شرمناک مناظر دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، نوجوان لڑکیاں اور اوباش نوجوان بدتمیزی میں مصروف تھے، اور افسوس کہ اس کا سب سے بڑا ذمہ دار وہ والدین ہیں جنہوں نے اپنے بچوں میں حیا، شرم اور اسلامی تربیت دینے کی زحمت نہیں کی، جنہوں نے صرف دنیاوی آزادی کی باتیں سنیں اور اخلاقی تربیت کو نظر انداز کیا، اس غفلت کی وجہ سے ہماری سڑکیں اور معاشرہ شرم و حیا سے خالی ہوتا جا رہا ہے، والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کی رہنمائی کریں اور انہیں دین و اخلاق کی روشنی میں پروان چڑھائیں تاکہ آئندہ نسلیں محفوظ اور پرامن معاشرے کی بنیاد بن سکیں۔۔
15/08/2025
کوہاٹ۔۔۔ غیرت مندوں کا شہر یا بدلتا ہوا منظر؟
یہ وہی کوہاٹ ہے نا…؟
جہاں غیرت، عزت اور حیا سب سے بڑی پہچان ہوا کرتی تھی!
جہاں بیٹیاں گھروں کی عزت سمجھی جاتی تھیں،
جہاں بازار اور گلیاں خواتین کے لیے محفوظ تھیں…
مگر اس 14 اگست کو جو منظر دیکھا، دل کانپ گیا!
پشاور چوک سے میاں خیل بازار تک،
ہر طرف نوجوان لڑکیاں گلیوں، بازاروں اور چوکوں میں بے خوف نکلیں…
اور ساتھ ہی وہ بدمست، اوباش نوجوان،
جو موقع ملتے ہی عزتوں پر نظریں گاڑ دیتے ہیں،
کھل کر تماشہ بناتے اور چھیڑچھاڑ کرتے نظر آئے!
یہ جشن آزادی تھا یا اخلاقی بربادی؟
کیا یہی ہے وہ آزاد پاکستان،
جس کے لیے ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دیں؟
یاد رکھو!
قومیں اس وقت تباہ ہوتی ہیں جب ان کی غیرت مر جائے،
جب حیا کو پرانا رواج سمجھا جائے،
اور جب عزت کو مذاق بنا دیا جائے۔
یہ کوہاٹ ہے بھائی…
یہاں عزت سب سے بڑی دولت ہے،
اس دولت کو لٹنے مت دو!
تحریر ایڈمن اکرام
15/08/2025
۔لاچی
الوداع وقاص۔
کل روڈ ایکسیڈنٹ میں وفات پانے والے پاکستان ایئر فورس کے جوان وقاص احمد ولد سپین بادشاہ سکنہ لاچی کی نماز جنازہ لاچی عید گاہ میں ادا کردی گئی
ایئر فورس دستے نے سلامی دی اور بعد میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا اور قبر پر پھول چڑھائے گئے
15/08/2025
چھلم کی وجہ سے
کوہاٹ میں موبائل نیٹ ورک مکمل طور پر معطل
لوگوں کو مشکلات کا سامنا۔
14/08/2025
اصل حقیقت یہ ہے کہ حالات کا برا یا اچھا ہونا براہِ راست ہمارے اعمال سے جڑا ہوا ہے۔ ہم اکثر مہنگائی، بے امنی، برکت کی کمی اور پریشانیوں کا ذمہ دار حکومت یا کسی اور کو ٹھہراتے ہیں، مگر قرآن مجید واضح کہتا ہے: "تمہارے حالات نہیں بدلیں گے جب تک تم اپنے آپ کو نہ بدل دو" (الرعد: 11)۔ جب ہم جھوٹ، دھوکہ، ناپ تول میں کمی، سود، اور اللہ کے احکام سے غفلت کو چھوڑ دیں گے، اور اس کے بدلے سچائی، دیانت، نماز، قرآن اور حلال کمائی کو اپنائیں گے، تو حالات خود بخود بہتر ہو جائیں گے۔ اس لیے اصل حل حکومت یا نظام کی تبدیلی میں نہیں، بلکہ اپنی ذات اور اپنے اعمال کی اصلاح میں ہے۔ کیونکہ دنیا کے تمام اختیارات اور فیصلے آخرکار اللہ کے ہاتھ میں ہیں، اور جب بندے سیدھے راستے پر آتے ہیں تو اللہ ان کے لیے زمین و آسمان سے برکتوں کے دروازے کھول دیتا ہے۔
14/08/2025
📅 30 دن کے ایمان افروز پیغامات 📅
دن 1: اللہ پر بھروسہ کر لو، وہ کبھی خالی ہاتھ واپس نہیں بھیجتا۔
دن 2: نماز چھوڑ کر سکون تلاش کرنا، اندھیرے میں روشنی ڈھونڈنے کے برابر ہے۔
دن 3: اللہ کی رضا میں اپنی رضا تلاش کرو، دل مطمئن ہو جائے گا۔
دن 4: سچ بولنا مشکل ہے، مگر اس کا پھل ہمیشہ میٹھا ہے۔
دن 5: صبر صرف انتظار نہیں، بلکہ شکایت کے بغیر انتظار کا نام ہے۔
دن 6: دل کا بوجھ کم کرنا ہے تو دوسروں کو معاف کرنا سیکھو۔
دن 7: ہر صبح اللہ کا شکر ادا کر کے دن شروع کرو، برکت بڑھ جائے گی۔
دن 8: غصہ ہمیشہ کمزوری کی نشانی ہے، اور معاف کرنا طاقت کی۔
دن 9: زیادہ باتیں کم اثر ڈالتی ہیں، مگر اچھا عمل دل جیت لیتا ہے۔
دن 10: جب کوئی تمہارا حق مارتا ہے، اللہ تمہیں اس سے بہتر دیتا ہے۔
دن 11: اللہ کی یاد دل کی بےچینی کا بہترین علاج ہے۔
دن 12: چھوٹا سا نیکی کا عمل، بڑے بڑے گناہ مٹا دیتا ہے۔
دن 13: جو اللہ کے قریب ہو جاتا ہے، اسے دنیا کی دوڑ میں شامل ہونے کی ضرورت نہیں رہتی۔
دن 14: زبان سے نکلے الفاظ واپس نہیں آتے، سوچ کر بولو۔
دن 15: رزق کی فکر چھوڑ دو، دینے والا تمہیں ماں سے زیادہ چاہتا ہے۔
دن 16: مشکل وقت میں دعا ہی سب سے طاقتور ہتھیار ہے۔
دن 17: لوگوں کو خوش کرنے سے بہتر ہے اللہ کو خوش کرو۔
دن 18: نیک نیت دل کی روشنی چہرے پر نظر آتی ہے۔
دن 19: آج کا صدقہ کل کی مصیبت کو روک دیتا ہے۔
دن 20: توبہ میں دیر نہ کرو، موت کا وقت معلوم نہیں۔
دن 21: ایمان وہ ہے جو اکیلے میں بھی گناہ سے روکے۔
دن 22: اپنے راز اپنے تک رکھو، محفوظ رہو گے۔
دن 23: ہر حال میں الحمدللہ کہنا زندگی آسان کر دیتا ہے۔
دن 24: حسد سے بچو، یہ نیکیوں کو آگ کی طرح جلا دیتا ہے۔
دن 25: والدین کی دعا دنیا کی سب سے قیمتی دولت ہے۔
دن 26: ہر رات اپنے گناہ معاف کروا کر سونا، سکون بھری نیند آئے گی۔
دن 27: جو کچھ تمہارے نصیب میں ہے، وہ تم سے کوئی نہیں چھین سکتا۔
دن 28: نیکی کرنے کا موقع نہ ٹالو، یہ کل نصیب نہ ہو۔
دن 29: آخرت کو سنوار لو، یہ دنیا کے مقابلے میں ہمیشہ باقی رہے گی۔
دن 30: دل کو پرسکون رکھنا ہے تو اللہ کی رضا کو سب سے اوپر رکھو۔
14/08/2025
ہم سب دنیا کو بہتر بنانے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں — اچھی نوکری، اچھا گھر، اچھا مستقبل۔
لیکن کیا ہم نے کبھی سوچا کہ آخرت کا مستقبل کس حال میں ہے؟
قرآن الماریوں میں بند ہے، نماز بس رسم بن گئی ہے، اور نیکی کی بات کرنے والا عجیب لگتا ہے۔
دنیا کی دوڑ میں ہم سب بھاگ رہے ہیں… لیکن منزل بھول چکے ہیں۔
یاد رکھیں!
دنیا چند دن کی ہے، آخرت ہمیشہ کی ہے۔
جس دن آنکھ بند ہو گئی، دنیا کے خواب ختم… اور اصل زندگی شروع۔
🤲 یا اللہ! ہمیں غفلت سے جگا دے۔
14/08/2025
آغوش الخدمت کوہاٹ میں با ہمت بچوں کے لیے رنگین اور دلفریب جشن آزادی تقریب کا انعقاد
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وقاص صاحب اور اسسٹنٹ کمشنر دل نواز صاحب کی بطور مہمان خصوصی شرکت ۔ آغوشین باہمت بچوں نے خوبصورت انداز میں ویلکم ٹیبلو اور ملی نغمہ پیش کئے حاضرین محفل نے بچوں کی محنت کو خوب سراہا اور داد دی۔ بچوں نے اپنے مہمانوں کے سامنے جشن آزادی کیک کاٹا
Be the first to know and let us send you an email when Kohat City posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.