Daily standard News

Daily standard News DM for paid promotion on page and Tiktok
03250952745

06/09/2025

باجوڑ کوثر گراونڈ میں دھماکہ، ایک فرد جانبحق اور ایک بچہ زخمی ـ
ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ تماشایئوں کے قریب ہوا ہے ـ

06/09/2025

متحدہ عرب امارات جیسے ترقی یافتہ ملک کی سڑکوں پر عرب خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے کے بعد گُل آفریدی آج کل خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کی سڑکوں پر خواتین کو گاڑی چلانے کے گُر سکھا رہی ہیں۔ یہ ایک ایسا منظر ہے جس کا وہاں چند برس پہلے تک تصور نہیں ہوتا تھا۔ کوہاٹ جیسے روایت پسند معاشرے میں خواتین کا گاڑی چلانا آج بھی ایک غیرمعمولی عمل سمجھا جاتا ہے لیکن گُل آفریدی نے اس روایت کو چیلنج کیا ہے۔ چھ سال قبل جب وہ پاکستان آئیں تو انہوں نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اپنا ذاتی ڈرائیونگ سکول قائم کیا جہاں وہ نہ صرف فیس ادا کرنے والی خواتین کو ڈرائیونگ سکھاتی ہیں بلکہ ان خواتین کی بھی رہنمائی کرتی ہیں جو مالی مشکلات کے باعث ڈرائیونگ سیکھنے سے قاصر ہیں۔گل آفریدی نے دبئی میں 34 برس گزارے ہیں جہاں وہ 16 برس تک ڈرائیونگ انسٹرکٹر رہیں۔

01/09/2025

کوہاٹ گرمی کے ستائے شہری ٹھنڈی ہوائیں لینے کیلئے دریا سندھ کے کنارے پہنچ گئے ،

29/08/2025

"خوشحال گڑھ پل — دریائے سندھ کے سب سے گہرے مقام پر واقع ایک تاریخی پل، جو آج بھی اپنی اصل شکل میں سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔" مزید تفصیلات مراد خان کی اس رپورٹ میں ۔

27/08/2025

کوہاٹ/ 7 افراد قتل کیس ۔۔۔۔کوہاٹ۔ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 7 افراد کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ ڈی پی او کوہاٹ ڈاکٹر زاہد اللہ ۔کے ایس پی انوسٹی گیشن تاج محمد اور دیگر افسران کے ہمراہ پولیس کلب میں پریس کانفرنس ۔۔کوہاٹ۔ 17 اگست کو کوہاٹ کے علاقے ریگی شینو خیل میں محمد زئی سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کے لرزہ خیز قتل میں ملوث سفاک ملزمان ساجد ۔ دانش ۔ شمس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کوہاٹ ۔ ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ کلاشنکوف اور پستولیں بھی برآمد کر لی گئی ہیں ۔۔ ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کوہاٹ۔ ایک ہی فیملی کے 9 افراد تانڈہ ڈیم سے سیر کے بعد رات گئے واپس آ رہے تھے ۔کہ فائرنگ کا نشانہ بنے ۔۔ ڈی پی او کوہاٹ ۔ ذاتی رنجش کے تنازعے پر ملزمان نے بےدردی سے رات کے 1 بجے اندھا دھند فائرنگ کر کے ساتھ افراد کو قتل جبکہ ایک کو زخمی کیا ۔ ڈی پی او کوہاٹ ۔ ملزمان کی گرفتاری میں ایس ایچ او سٹی فیاض خان اور ان کی ٹیم کی بھرپور کاوشیں شامل رہیں، ڈی پی او کوہاٹ ۔ ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ عدالت سے حاصل کر لیا گیا ہے۔ کوہاٹ ۔ ملزمان کو کیفر کردار تک پہچایا جائے گا۔ کوہاٹ کے امن کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈاکٹر زائد اللہ کی پریس کانفرنس

کلائمیٹ چینج پاکستان میں، بالخصوص خیبر پختونخوا میں، تیزی سے اپنے اثرات دکھا رہا ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ جنگلات کی بے در...
23/08/2025

کلائمیٹ چینج پاکستان میں، بالخصوص خیبر پختونخوا میں، تیزی سے اپنے اثرات دکھا رہا ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ جنگلات کی بے دریغ کٹائی ہے۔ ضلع اورکزئی میں بھی جنگلات کی کٹائی بدستور جاری ہے اور رات کے وقت مختلف چیک پوسٹوں پر لکڑی کی سمگلنگ کھلے عام ہو رہی ہے۔

محکمہ جنگلات کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے۔ اگر کبھی کارروائی کی جاتی ہے تو نشانہ صرف وہ مجبور اور ضرورت مند لوگ بنتے ہیں جو پہلی بار اپنے گھر کے لیے لکڑی لے جا رہے ہوں، جبکہ اصل بڑے سمگلروں اور بااثر عناصر کے خلاف کوئی اقدام نہیں اٹھایا جاتا۔

ڈپٹی کمشنر اورکزئی کو چاہیے کہ ڈسٹرکٹ فورسٹ افس میں بڑے مگرمچھوں کے خلاف سخت کارروائی کریں اور موجودہ سیٹ آپ کا ضلعے سے تبادلہ کریں اگر خدانخواستہ اورکزئی میں بھی بونیر، سوات اور باجوڑ کی طرح سیلابی تباہی رونما ہوئی تو اس کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔
District Orakzai Police Deputy Commissioner Orakzai Khyber Pakhtunkhwa Police Orakzai Rights Movement -ORM".

20/08/2025

اگر آپ ایک کامیاب صحافی بننے کا خواب رکھتے ہیں تو یہ ہے آپ کے لیے سنہری موقع!کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں شعبہ صحافت و ابلاغیات میں داخلے جاری ہیں۔اپنا مستقبل آج ہی سنواریں، داخلے کے لیے ابھی رابطہ کریں!”

15/08/2025

افسوناک خبر
باجوڑ میں خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

15/08/2025

کوہاٹ ،ہنگو ، اورکزئی ، کرم میں موبائل نیٹ ورک معطل
آپ کے خیال میں وجہ کیا ہوسکتی ہے ؟

08/08/2025

پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں دھشتگردوں سے مزاکرات کئے ہے اس لئے دھشت گرد قبائلی اضلاع میں دوبارا آباد ہوئے ، نوجوان کی گفتگو ۔

باجوڑ ضلعی انتظامیہ کا کسانوں اور زمینداروں کو سڑک کے کنارے 100میٹر کے اندر موجود مکئی /جوار کے فصل کاٹنے کا حکم باجوڑ ت...
08/08/2025

باجوڑ
ضلعی انتظامیہ کا کسانوں اور زمینداروں کو سڑک کے کنارے 100میٹر کے اندر موجود مکئی /جوار کے فصل کاٹنے کا حکم

باجوڑ
تحصیل ناوگئی اور تحصیل واڑہ ماموند میں کسان/زمیندار اپنے زیر کاشت رقبے میں سڑک کے کنارے سے 100میٹر کے اندر موجود مکئی /جوارکے فصل کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر فوری رضاکارانہ طورپر خود کاٹ دیں۔ تحصیلدار ناوگئی اور تحصیلدار واڑہ ماموند کا اعلامیہ

باجوڑ
کسان آج 8اگست سے لیکر10اگست تک فصل کاٹ دیں۔ عدم تعمیل کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اعلامیہ

07/08/2025

امیر اور غریب کے بچوں کے درمیان تعلیمی فرق کو ختم کرنا ہوگا ، امیروں کے بچے آکسفورڈ جیسے تعلیمی اداروں میں پڑھتے ہے اور غریبوں کے بچے ٹاٹ پر بیٹھ کر پڑھتے ہے ، سابقہ وزیر داخلہ شہریار آفریدی کا حظاب۔

Address

Kohat

Telephone

+923374656856

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily standard News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily standard News:

Share