Dara News

Dara News درہ آدم خیل کا آذاد سوشل میڈیا پیج
�� آذاد قبائل بلجبر فاٹا انضمام ناممظور ��

06/08/2026

درہ نیوز // درہ آدم خیل میں احتجاجاً روڈ بلاک..
پشاور پولیس نے 13 سالہ 16 سالہ اور 17 سالہ کے بچوں کو اٹھا کر نہ عدالت کو لے جاتے ہیں اور نہ کوئی جرم بتا رہے ہیں..
درہ آدم خیل کے قومی رہنما لطیف آفریدی نے اس جرم کا زمہ دار DSP عمر آفریدی قرار دے کر باقاعدہ 50 لاکھ بھتے کا الزام عائد کر رہا ہے !!


06/08/2026

عمران خان کو مزید 47 دن جیل میں گزارنی پڑیگی
کیا 27ستمبر کو پی ٹی آئی لانگ مارچ میں کامیاب ہوگی
کیا یہ کابینہ اعتماد کے قابل ہے

ایک طرف کشمیریوں پر مسلسل 5، 6 گھنٹے اندھا دھند فائرنگ سے لاشیں گر رہی ہیں، متعدد افراد ش ہ ید اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہ...
28/07/2026

ایک طرف کشمیریوں پر مسلسل 5، 6 گھنٹے اندھا دھند فائرنگ سے لاشیں گر رہی ہیں، متعدد افراد ش ہ ید اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں؛ تو دوسری طرف اسی کشمیر کے کچھ علاقوں میں الیکشن کے سیٹیں جیتنے پر بلاول اور نواز شریف کے کارکنان مٹھائیاں بانٹ کر ناچ، ڈھول جشن منا رہے ہیں۔
کشمیر میں خون کی ندیاں بہہ رہی ہیں مگر سیاست کا مکروہ ناچ عروج پر ہے۔

نہ ان بے حس سیاستدانوں کے منہ سے کشمیری شہداء کے لیے ایک لفظ نکلا، اور نہ ہی نام نہاد پنجابی میڈیا نے اس ظلم کو ٹی وی اسکرینز پر دکھانے کی زحمت کی۔ یہ منافقت، بے حسی اور ظلم کی انتہا نہیں تو اور کیا ہے؟ شرم اور افسوس کا مقام ہے۔

#راولاکوٹ #کشمیر 💔🥹






28/07/2026

قوم شیراکی کندی عمل خیل ظفر خیل اور سالی میلہ میں آدھے گھنٹے سے شدید فائرنگ جاری ہےپانچ اقوام مشرانوں سے امن لانے کی اپیل

26/07/2026

بلجیم کا کافر جج انصاف دینے میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان کا مسلمان جج 121 ویں نمبر پر
ہم زوال پزیر کیوں نہ ہوں

کوہاٹ ٹنل ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بنددرہ آدم خیل کی کندی سنی خیل کے مظاہرین نے آج کوہاٹ ٹنل کو ہر قسم کی آمدورفت کے لیے ب...
24/07/2026

کوہاٹ ٹنل ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند
درہ آدم خیل کی کندی سنی خیل کے مظاہرین نے آج کوہاٹ ٹنل کو ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا، جس کے باعث دونوں اطراف ٹریفک معطل ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق کندی سنی خیل اور قوم زرغن خیل کے درمیان پہاڑی تقسیم کے تنازعے پر اختلافات جاری ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ قوم زرغن خیل کی جانب سے سنی خیل کا راستہ بند کیے جانے کے خلاف وہ گزشتہ دس روز سے کوہاٹ ٹنل پر احتجاج کر رہے تھے، تاہم مطالبات پورے نہ ہونے پر آج انہوں نے ٹنل کو مکمل طور پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔

مظاہرین نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ فی الحال متبادل راستے اختیار کریں تاکہ انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مظاہرین کا مزید دعویٰ ہے کہ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ محمد نواز کی تعیناتی کے بعد درہ آدم خیل کے معاملات میں ایسے فیصلے کیے جا رہے ہیں جنہیں وہ غیرمنصفانہ قرار دیتے ہیں۔ ان کے مطابق ان فیصلوں سے طاقتور گروہوں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے جبکہ عام شہریوں اور متاثرہ فریق کے حقوق نظر انداز کیے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ تقریباً دو ماہ قبل بوستی خیل کے بعض مشران نے بھی پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران ڈپٹی کمشنر محمد نواز اور اسسٹنٹ کمشنر تنزیل الرحمن کے خلاف مختلف الزامات عائد کیے تھے۔ متعلقہ حکام کی جانب سے ان الزامات پر مؤقف سامنے آنا باقی ہے۔
مظاہریں کا چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ سے اپیل کی ہے کہ وہ محمد نواز وزیر کے خلاف انکوائرئ مقرر کرے

بریکنگ: کوہاٹ ٹنل بند ہونے کے باعث شہریوں اور مسافروں سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور متبادل راستہ اختیار کریں

24/07/2026

درہ آدم خیل سنی خیل کا مین انڈس ہائی وے غیر معینہ مدت کیلئے بند پشاور اور کوہاٹ عوام جانے سے فلحال گریز کرے۔ شکریہ

19/07/2026

درہ آدم خیل میں لاکھوں روپے کا سپورٹس سامان وزیر قانون آفتاب عالم کے ہاتھوں تقسیم !!

صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم کا درہ آدم خیل کا دورہ

ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کوہاٹ اور ریجنل سپورٹس آفس کے زیرِ انتظام تحصیل درہ آدم خیل کی مختلف ویلیج کونسلوں کی فٹبال ٹیموں میں اسپورٹس کٹس اور فٹبالز تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا گیا کہ کھیل نوجوانوں کی مثبت تربیت، جسمانی صحت اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔

ان شاء اللہ یہ کھیلوں کا سامان مرحلہ وار تحصیل درہ آدم خیل کی تمام ویلیج کونسلز میں تقسیم کیا جائے گا، تاکہ ہر نوجوان کو کھیلوں کی بہتر سہولیات اور آگے بڑھنے کے مساوی مواقع میسر آ سکیں۔

یہ اقدام علاقے میں کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے اور مثبت معاشرتی ماحول کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔








آج رات 12 بجے 39سنٹی گریڈ گرمی ریکارڈ اور بروز ہفتہ کی دن 46سنٹی گریڈ جبکہ فیلنگ 49سنٹی گریڈ گرمی ریکارڈ کی گئی !!اور آج...
18/07/2026

آج رات 12 بجے 39سنٹی گریڈ گرمی ریکارڈ اور بروز ہفتہ کی دن 46سنٹی گریڈ جبکہ فیلنگ 49سنٹی گریڈ گرمی ریکارڈ کی گئی !!
اور آج شام سے جمعہ تک شدید بارشیں ہونے کا امکان محکمہ موسمیات !!

17/07/2026

درہ نیوز !! فاٹا و پاٹا پر پختون خواہ حکومت نے غیر آئینی و غیر جمہوری ٹیکس مسترد کردیا //
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی قیادت میں صوبائی جرگے نے سابق فاٹا، پاٹا اور ملاکنڈ ڈویژن میں وفاقی ٹیکسوں کے نفاذ کو متفقہ طور پر مسترد کرتے ہوئے ان کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا۔



Address

Kohat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dara News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share