Tehseel Seni Gumbat

Tehseel Seni Gumbat News views reviews
(1)

17/09/2025
17/09/2025

🔭رؤیت ہلال
🌓قمری تاریخ🌗
23 ربیع الاول 1447ھ(پاکستان)
☀شمسی تاریخ☀
17 ستمبر 2025ء
🗒بکرمی تاریخ🗒
3 اسوج 2082
🌍 بدھ 🌏

Peshawar Development Authority (PDA) is the department responsible for development of Peshawar ! lol
16/09/2025

Peshawar Development Authority (PDA) is the department responsible for development of Peshawar ! lol

20 لاکھ روپے کا عطیہالخدمت فاؤنڈیشن کوہاٹ کی جانب سے خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے 20 لاکھ روپے کا امدا...
16/09/2025

20 لاکھ روپے کا عطیہ
الخدمت فاؤنڈیشن کوہاٹ کی جانب سے خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے 20 لاکھ روپے کا امدادی چیک صدر الخدمت فاؤنڈیشن کوہاٹ اعجاز احمد نے صدر الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا (وسطی و جنوبی) خالد وقاص کے حوالے کیا۔
اس موقع پر الخدمت آغوش کوہاٹ کے وائس چیئرمین پیر محمد فہیم خان بھی موجود تھے۔
الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت متاثرہ خاندانوں کی امداد اور بحالی کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوہاٹ ظہور خان کے دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر کے سرکاری اسکولوں کے پرنسپلز اور...
16/09/2025

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوہاٹ ظہور خان کے دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر کے سرکاری اسکولوں کے پرنسپلز اور ہیڈ ماسٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے کی، جبکہ اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ) نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس کے دوران اسکولوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے مختلف امور زیر بحث آئے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے تمام سربراہان ادارہ جات کو ہدایت کی کہ جن اسکولوں میں چوکیدار کی آسامی خالی ہے، وہاں فوری طور پر چوکیداروں کی ڈیوٹی کا روسٹر تیار کر کے نافذ کیا جائے تاکہ ہر وقت مؤثر سیکیورٹی یقینی بنائی جا سکے اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔مزید برآں، تمام پرنسپلز اور ہیڈ ماسٹرز کو تاکید کی گئی کہ ان احکامات پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں سٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو ارسال کی جائے۔
اجلاس کے اختتام پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ اور عملے کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ایس پی سٹی آفس کوہاٹ میں 27ویں سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس کے انتظامی اور سیکیورٹی امور کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد...
16/09/2025

ایس پی سٹی آفس کوہاٹ میں 27ویں سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس کے انتظامی اور سیکیورٹی امور کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ یہ کانفرنس 17 ستمبر بروز بدھ، کمپنی باغ کوہاٹ شہر میں منعقد کی جائے گی۔اجلاس کی صدارت ایس پی سٹی کمال حسین نے کی، جب کہ دیگر افسران میں اے ایس پی بیدار بخت، ڈی ایس پی سٹی محمد حفیظ خان، ٹریفک انچارج عرب جان اور ایس ایچ او خضر فرید شریک تھے۔ اجلاس کا مقصد کانفرنس کے لیے سیکیورٹی پلان، ٹریفک پلان اور دیگر انتظامی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لینا تھا۔اس موقع پر ایس پی سٹی کمال حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، اور اس ضمن میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔اجلاس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کوہاٹ کے وفد نے بھی شرکت کی۔ وفد میں امیر تنظیم حضرت مولانا محمد مجاہدین، بھائی محمد علی، ملک آصف اور پیر سید منفعت علی شاہ شامل تھے۔ وفد نے کانفرنس کے پُرامن اور کامیاب انعقاد کے لیے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اجلاس کے اختتام پر حضرت مولانا محمد مجاہدین نے کانفرنس کی کامیابی، امت مسلمہ کی سربلندی اور ملک پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا فرمائی۔

بڑی خبر۔۔۔۔۔۔۔۔
16/09/2025

بڑی خبر۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ رحیم اللہ محسود کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف کوہاٹ محمد وقاص کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی ...
16/09/2025

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ رحیم اللہ محسود کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف کوہاٹ محمد وقاص کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر درہ فیض محمد۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ابرار احمد خٹک، ایس پی سٹی کمال حسین۔ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر فاروق عمر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر نبیلہ صفدر ، سماجی کارکن ایثار علی بنگش ۔چائلڈ پروٹیکشن آفیسر محمد عظیم اسسٹنٹ ڈائریکٹر حلال فوڈ سیفٹی اتھارٹی کوہاٹ بلال خٹک اور دیگر تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف نے کم عمر بچوں سے جبری مزدوری اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے جائزہ لیا اور اس سلسلہ میں متعلقہ محکموں کی مشترکہ کاروائی کے حوالے سے لائحہ عمل اختیار کیا گیا تاکہ چائلڈ لیبر میں ملوث عناصر کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جا سکے۔ اس حوالے سے کوئی بھی معلومات ڈپٹی کمشنر آفس کنٹرول روم میں مندرجہ ذیل نمبر پر موصول کی جائے گی۔
1) Phone No. 0922920268
2) Phone No. 0922920032

کوہاٹ کمپنی باغ ختم نبوت کانفرنس کی تیاریاں شروع
16/09/2025

کوہاٹ کمپنی باغ ختم نبوت کانفرنس کی تیاریاں شروع

16/09/2025

جس کے پاس بھی موبائل ہے اسکے ہاتھ میں اسرائیل کا ایک ٹکڑا ہے: نیتن یاہو
🙄🤨🤔

کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا جنرل باڈی اجلاس سال 2025 آج بروز منگل 16 ستمبر 2025 کو چیمبر دفتر میں منعقد ہوا۔ اج...
16/09/2025

کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا جنرل باڈی اجلاس سال 2025 آج بروز منگل 16 ستمبر 2025 کو چیمبر دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سید فائق شاہ نےکی جبکہ سیکرٹری جنرل واجد خان نے ایجنڈا پیش کیا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ جبکہ گزشتہ سالانہ اجلاس 2024 کی روداد اور سالانہ رپورٹ کی منظوری دی گئی۔ اور سال 2024-2025 کی سالانہ رپورٹ بھی متفقہ طور پر منظور کی گئیں۔ مزید برآں، سال 2025-2026 کے لیے آڈیٹر کے تقرر پر غور کیا گیا اور DGTO کی ہدایت کے مطابق M&AOA میں مجوزہ تبدیلیوں کی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر صدر رشید پراچہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کاروباری برادری کی فلاح و ترقی کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اراکین کے تعاون سے چیمبر مزید فعال کردار ادا کرے گا اور علاقائی و صوبائی سطح پر صنعت و تجارت کے فروغ میں اپنا بھرپور حصہ ڈالتا رہے گا۔ اس موقع پر سابق صدور محمد جنید۔ ارشد حیات۔ اسد جاوید۔ عہدیداران محمد راشد بنگش۔ عظمت جمیل بنگش۔ محسن عتیق۔ آصف حیات۔ تاجمین علی۔ مدثر عفیف۔ شاہ رون ۔ جبکہ محمود الاسلام ایڈووکیٹ۔ ایثار علی۔ وزیر علی۔ شکور خان بھی موقع پر موجود تھے

Address

Kohat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tehseel Seni Gumbat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share