Orakzai News

Orakzai News Media News Channel This is Orakzai News Official account on Facebook. There is no other account than this. It is managed by the Orakzai News Team. Thanks!

We serve all irrespective of colour, race, creed, religion and other divisions. We show the beautiful side of Pakistan specially Merged Area's Orakzai, Khyber, Bajaur, Khurum, Momand, North and South Waziristan Districts. We bilieve in Truth, Facts and Transparency. We are the Hope for Hopeless! Orakzai News Team.

بلال اوکزئی کی گرفتاری قابلِ مذمت۔۔۔۔۔ (اورکزئی عوام)آج پشاور میں باجوڑ کمیونٹی نے پُرامن احتجاج کیا، جس میں پی ٹی ایم پ...
31/07/2025

بلال اوکزئی کی گرفتاری قابلِ مذمت۔۔۔۔۔ (اورکزئی عوام)

آج پشاور میں باجوڑ کمیونٹی نے پُرامن احتجاج کیا، جس میں پی ٹی ایم پشاور کے کوآرڈینیٹر بلال اوکزئی نے بھی شرکت کی۔
لیکن افسوس کہ خیبر پختونخوا پولیس نے بغیر کسی وارنٹ کے انہیں گرفتار کر لیا۔۔۔۔۔۔(اورکزئی عوام)

پُرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے۔۔۔۔۔(عوام)
اورکزئی عوام نے بلال اوکزئی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے اور حکومت سے اپیل کی کہ آخر پُرامن آوازوں سے اتنا خوف کیوں ہے؟
عوام کا کہنا ہے کہ آزادی اظہار راۓ عوام کا حق ہے اس حق پر قدغن کیوں؟؟؟

27/07/2025

تیراہ میدان میں ذخہ خیل قبیلے کے مشران اور نوجوان فورسز کی جانب سے مارٹر مارنے کی نتیجہ میں چھوٹی بچی کی شہادت پر بریگیڈ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے، جس پر بریگیڈ کی جانب سے پاکستانی فوج نے عام عوام پر کُھل کر فائرنگ کر دی۔ نتیجے میں 16 مشران اور نوجوان شدید زخمی ہو گئے اور چند افراد شہ-ید بھی ہو گئے۔😭😭

27/07/2025

وادی تیراہ، میدان میں پُرامن احتجاج پر سکیورٹی فورسز کی جانب سے عام عوام پر کُھل کر فائرنگ۔۔۔
فائرنگ کے نتیجہ میں شہداء کے جنازے 😭😭

اورکزئی (رپورٹ) اورکزئی میں قیام امن کیلئے ہزاروں قبائل اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کا خون شامل ہے کسی کو بھی اورکزئی...
25/07/2025

اورکزئی (رپورٹ) اورکزئی میں قیام امن کیلئے ہزاروں قبائل اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کا خون شامل ہے کسی کو بھی اورکزئی میں بدامنی کی اجازت نہیں دیں گے نہ دوبارہ آپریشن کے لئے علاقہ خالی کریں گے سیکیورٹی فورسز عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے اپنی ذمہ داریاں بھر پور طریقے سے ادا کریں ہم اپنے علاقے سے بدامنی ختم کرنے اور امن و آمان کے قیام کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،18اقوام پر مشتمل اورکزئی قبائل کا ڈبوری میں امن گرینڈ جرگہ میں متفقہ فیصلہ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع اورکزئی میں قیام امن اور بدامنی کے خاتمے کیلئے اپر اورکزئی ڈبوری میں امن گرینڈ جرگہ منعقد کیا گیا جرگہ میں ہزاروں کی تعداد میں اورکزئی قبائل نے شرکت کی امن گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے حاجی قاسم گل ملک حاجی شکیل مولانا زینت اللہ ملک نوراب خان ملک فضل محمد ملک محمد آیاز حاجی ملک اور نجیب اورکزئی نے کہا کہ اورکزئی قبائل 2009سے دہشت گردی کا شکار ہوکر اب تک در بدر ٹھوکریں کھا رہے ہیں کوئی پرسان حال نہیں اورکزئی میں آئے روز بڑھتی ہوئی بدامنی اور سیکیورٹی فورسز اور پولیس پر حملے انتہائی تشویشناک امر ہے ہم دوبارہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے متحمل نہیں ہوسکتے نہ ہم دوبارہ بدامنی اور دہشتگردی برداشت کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اپنا علاقہ کسی بھی صورت خالی نہیں کریں گے اورکزئی میں قیام امن کے لئے اورکزئی قبائل نے جان و مال کی قربانیاں دے کر سیکیورٹی فورسز کا بھر پور ساتھ دیا ہے لیکن اس کے باوجود حکومت نے نہ دہشت گردی کی روک تھام نہ بدامنی کے خاتمہ کیلئے اور نہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے کوئی بھی اقدام نہیں اٹھایا ہے جس سے علاقے میں مکمل طور پر امن قائم ہو انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اورکزئی کے سرحدات کی حفاظت کو یقینی بناکر دہشت گردوں یا دیگر شرپسندوں کو علاقے میں داخل نہ ہونے دیں سرحدات کی حفاظت کرنا سیکیورٹی فورسزکی اہم ذمہ داری ہے ہم اپنے علاقے میں کسی بھی شرپسند یا دہشتگردوں کو داخل نہیں ہونے دیں گے 2010میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں اورکزئی قبائل کا اربوں روپے کا نقصان ہونے سمیت لاکھوں قبائل کے گھربار تباہ ہوئے حکومت کی جانب سے اورکزئی کو 100فی صد دہشتگردوں سے کلیئر کرنے کے باوجود دوبارہ دہشت گردوں کا اورکزئی میں داخل ہونا اور بدامنی پھیلانا ایک سوالیہ نشان ہے...

اورکزئی میں پولیس کے 42 اہلکار معطل
23/07/2025

اورکزئی میں پولیس کے 42 اہلکار معطل

اپر اورکزئی میں بدامنی کی شدید لہر۔شدید لڑائی جاری ہے۔پولیس گاڑی کے ٹکر سے ایک عام شہری شھید ۔قوم علی خیل سے لوگ پیدل ما...
20/07/2025

اپر اورکزئی میں بدامنی کی شدید لہر۔
شدید لڑائی جاری ہے۔
پولیس گاڑی کے ٹکر سے ایک عام شہری شھید ۔قوم علی خیل سے لوگ پیدل مال مویشی کے ساتھ محفوظ مقامات کے طرف جانے پر مجبور 😭
ملک، ملا اورسیاسی لوگ بلکل خاموش تماشائی اور عوام شدید پریشانی میں مبتلا۔
خبر دینا اورکزئی نیوز آفیشل کا کام تھا اب آواز اٹھانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے

افسوسناک خبر 😭ضلع خیبر باڑہ شلوبر چوک سیراج الدین مدرسہ کے ساتھ فائرنگ سے ایک شخص جان بحق۔۔۔وادی تیراہ قومی رھنما صنوبر ...
19/07/2025

افسوسناک خبر 😭

ضلع خیبر باڑہ شلوبر چوک سیراج الدین مدرسہ کے ساتھ فائرنگ سے ایک شخص جان بحق۔۔۔
وادی تیراہ قومی رھنما صنوبر متمان خیل کا بیٹا ہے
نام حانبار بتایا جارہا ہے

کوھاٹ ہائی وے حج سی این جی نزد خیر ماتو چوک کے قریب ٹریفک حادثہ 😭 حادثے میں قوم ماموزئی، تپہ آدوخیل کریم نواسی فضل خالق ...
16/07/2025

کوھاٹ ہائی وے حج سی این جی نزد خیر ماتو چوک کے قریب ٹریفک حادثہ 😭
حادثے میں قوم ماموزئی، تپہ آدوخیل کریم نواسی فضل خالق والد حاجی سیدالحق جاں بحق۔ نماز جنازہ
آج بتاریخ 16/7/2025 دوپہر کے بعد تین بجے فضل آباد کوہاٹ نزد گاف گراؤنڈ کے ساتھ ادا کیا جائے گا
رابطہ نمبر 03322718187

15/07/2025

مطیع اللہ تراب کی جسدِ خاکی کابل سے ننگر ہار پروٹوکول کیساتھ رخصت کرنے پر افغان حکومت کا یہ عمل قابل ستائش ہے یقیناً اپنے عظیم لوگوں کی رخصتی بھی عظیم الشان ہونی چاہئے، جس کا افغان حکومت نے اپنا پورا حق خلوص دل سے ادا کیا۔۔۔

14/07/2025

دہ وزیرستان غرونا

📢 اہم پیغام برائے عزت دار خاندانوں کی حفاظتآج بازار میں مجھے ایک 8GB میموری کارڈ ملا۔ جب اسے چیک کیا تو اس میں گھریلو خو...
14/07/2025

📢 اہم پیغام برائے عزت دار خاندانوں کی حفاظت

آج بازار میں مجھے ایک 8GB میموری کارڈ ملا۔ جب اسے چیک کیا تو اس میں گھریلو خواتین اور بچوں کی تصاویر اور ویڈیوز موجود تھیں۔

چونکہ مالک تک پہنچنا ممکن نہ تھا، اس لیے میں نے اسی وقت وہ میموری کارڈ توڑ دیا تاکہ کسی کی عزت محفوظ رہے۔

💔 سوچتا ہوں، اگر یہ کسی غلط ہاتھ لگتا، تو شاید انٹرنیٹ پر وائرل ہو جاتا اور ایک پورا خاندان بدنام ہو جاتا...

🛑 اس بھائی کو جو یہ کارڈ گم کر بیٹھا ہے، وہ فکر نہ کرے – آپ کی عزت اللہ نے بچا لی۔

🙏 تمام بھائیوں اور بہنوں سے گزارش ہے: 📵 گھریلو ویڈیوز اور تصاویر موبائل یا میموری کارڈ میں ہرگز نہ رکھیں۔
یہ چھوٹی سی غفلت کئی گھروں کو اجاڑ چکی ہے۔

🤲 اللہ ہم سب کی عزتیں محفوظ رکھے۔ آمین۔

افسوس ناک خبر 😭قبائلی علاقوں میں بدامنی کی لہر میں تیزی۔ایک اور قتل۔۔۔ 😭 مصدقہ اطلاعات کے مطابق آج مورخہ 14 جولائی 2025 ...
14/07/2025

افسوس ناک خبر 😭
قبائلی علاقوں میں بدامنی کی لہر میں تیزی۔
ایک اور قتل۔۔۔ 😭
مصدقہ اطلاعات کے مطابق آج مورخہ 14 جولائی 2025 کو بمقام گاؤں پنڈکولی ماموزئی، اپر اورکزئی حدود تھانہ غلجو میں مسمی حبیب خان ولد فضل بادشاہ ساکن پنڈکولی بعمر 45/46 سال کو نامعلوم افراد نے گھر کے سامنے ق-تل کیا ہے۔۔۔
اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
خبر شئیر کرنا نیوز چینل کا کام تھا اب آواز اٹھانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے

Address

Kohat

Telephone

+923328899820

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Orakzai News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share